Tag: گوشوارے

  • ایف بی آر کے نوٹس نے شہریوں کی نیندیں اڑا دیں

    ایف بی آر کے نوٹس نے شہریوں کی نیندیں اڑا دیں

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کو ریکارڈ جمع کروانے کے متضاد نوٹسز جاری کردیے، نوٹسز میں قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے جس سے شہری پریشان ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کو ریکارڈ جمع کروانے کے متضاد نوٹسز جاری کردیے جس کے بعد ٹیکس گزار پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

    ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو پہلے ٹیکس ریکارڈ جمع کروانے کی تاریخ کی توسیع کی تصدیق کی، چند روز بعد توسیع کے باوجود ریکارڈ جمع نہ کروانے پر کارروائی کا نوٹس بھیج دیا۔

    ایف بی آر نے تصدیق کی تھی کہ 13 جنوری تک ریکارڈ جمع کروایا جاسکتا ہے، ٹیکس گزاروں کو 13 دسمبر کو توسیع کی تصدیق کی ای میل بھی کی گئی۔

    اس کے بعد پہلے 21 دسمبر کو 13 جنوری کی ریمائنڈر کی ای میل بھیجی گئی، چند منٹ کے بعد ریکارڈ جمع نہ کروانے کا وضاحتی نوٹس بھیج دیا گیا۔

    ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو بھیجے گئے وضاحتی نوٹس میں قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا ہے، ایف بی آر کی اس غیر ذمہ داری کی وجہ سے شہری ایف بی آر کے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔

  • گوشوارے جمع نہ کرانے پر 318 اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل

    گوشوارے جمع نہ کرانے پر 318 اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 318 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کر دی گئی۔

    الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 70 اور سینیٹ کے 12 اراکین کی رکنیت، 115 ممبران پنجاب اسمبلی، 60 ممبران خیبرپختونخوا اسمبلی، 40 ممبران سندھ اسمبلی اور 21 ممبران بلوچستان اسمبلی کی رکنیت معطل کی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق 1195 اراکین پارلیمنٹ میں سے 876 اراکین نے گوشوارے جمع کرائے، 318اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو آگاہ کر دیا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جن اراکین کی رکنیت معطل ہوئی ان میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، فرخ حبیب، برجیس طاہر، زرتاج گل، عامرلیاقت، پرویز اشرف، نور الحق قادری، عامرکیانی سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گوشواروں میں تضاد 15 روز میں دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • شبر زیدی کی ایک بار پھر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاکید

    شبر زیدی کی ایک بار پھر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاکید

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے ایک بار پھر عوام کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاکید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایف بی آر دفاتر یقینی بنائیں گیس و بجلی کے تمام صنعتی اور کمرشل صارفین رجسٹر ہوں۔

    اپنے ٹویٹ میں شبر زیدی نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ صارفین نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں۔ جن صارفین نے گوشوارے جمع نہیں کروائے وہ دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھائیں۔

    خیال رہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارےجمع کروانے کی تاریخ میں پانچویں بار توسیع کی ہے جس کے تحت اب انکم ٹیکس گوشوارے 16 دسمبر 2019 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

    اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی آخری تاریخ 2 اگست، 31 اگست، 31 اکتوبر، اور 30 نومبر مقرر کی تھی البتہ تاریخ میں اب ایک بار پھر توسیع کی گئی ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 69 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ٹیکس دہندگان کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔

  • وزیراعظم نے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کی منظوری  دے دی

    وزیراعظم نے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان  نے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروانےکی منظوری دیدی ، قوانین کے مطابق سیاسی جماعتیں آمدن و اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کی پابند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے مالیاتی وفد نےملاقات کی ، ملاقات کے دوران وزیراعظم کو تحریک انصاف کے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کی منظوری دے دی، قوانین کے مطابق سیاسی جماعتیں آمدن و اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کی پابند ہیں۔

    مرکزی سیکریٹری مالیات کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ تحریک انصاف کے مالیات حساب کتاب کی پڑتال ملک کی صف اول کی آڈٹ کمپنی کرتی ہے، وزیراعظم نےتحریک انصاف کوایک ادارہ بنانےکا ویژن دیا، پارٹی کے مالیات کو شفاف ترین رکھا گیا ہے۔

    اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کو ایک مربوط ادارہ بنانے کی ہدایت کی۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2018 – 19 کے گوشواروں کی تفصیلات 29 اگست تک طلب کیں تھیں۔

    الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ہر نئے مالی سال کے ابتدائی ساٹھ روز میں الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو اپنے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانا قانونی ذمہ داری ہے اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی طرف سے سیاسی جماعتوں کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

  • ارکان پارلیمنٹ کےگوشواروں کی ازخود تحقیقات نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن

    ارکان پارلیمنٹ کےگوشواروں کی ازخود تحقیقات نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن

      الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے جمع کرائے گوشواروں کی ازخود تحقیقات سے معذوری ظاہر کردی۔ الیکشن کمیشن نے کا کہنا ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی از خود تحقیقات نہیں کر سکتے،شکایت کنندہ عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں کو شائع کرنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ان کے خلاف شکایات سامنے آسکیں، اگر کسی شہری کو شکایت ہے تو وہ عدالت کے علاوہ الیکشن کمیشن کو براہ راست درخواست بھی دے سکتا ہے۔ کسی رکن کے گوشوارے غلط ثابت ہو جاتے ہیں تو اسے پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے تک جرمانے کے ساتھ نااہلی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔