Tag: گول

  • 1986 ورلڈکپ میں استعمال ہونیوالی فٹ بال لاکھوں یورو میں نیلام

    1986 ورلڈکپ میں استعمال ہونیوالی فٹ بال لاکھوں یورو میں نیلام

    میراڈونا کی 1986 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول کے لیے استعمال کی جانے والی فٹ بال 20 لاکھ یورو میں نیلام کردی گئی, یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 53 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا فٹ بال ٹیم کے کپتان ڈیاگو میراڈونا نے 1986 کے ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں دو ناقابل یقین گول کرکے انگلینڈ کی ٹیم کو شکت سے دوچار کیا تھا۔

    تاریخ کی سفید فٹ بال افریقا کے ملک تیونس کے میچ ریفری علی بن ناصر کی ملکیت تھی جنہوں نے نیلامی کیلئے پیش کیا۔

    اس سے قبل ارجنٹائن کے فٹ بال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی 1986 کے ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پہنی شرٹ ایک ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ میرا ڈونا ارجنٹائن کی ٹیم کے سابق کپتان رہے ہیں اور اپنے وقت کے عظیم کھلاڑی تھے جن کی قیادت میں ارجنٹائن نے 1986 میں ورلڈکپ جیتا۔

  • اسٹار فٹبالر رونالڈو کا ایک اور اعزاز

    اسٹار فٹبالر رونالڈو کا ایک اور اعزاز

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا اور انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی، اب انہیں سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید 9 گولز درکار ہیں۔

    پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 100 گولز مکمل کرلیے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے ہیں۔

    رونالڈو نے یہ گولز سوئیڈن کے خلاف میچ میں کیے، یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال نے سوئیڈن کو 0-2 گول سے ہرا دیا، دونوں ہی گول رونالڈو نے اسکور کیے۔

    پرتگال کے کپتان نے 45 ویں منٹ میں فری کک لگائی اور گیند کو جال میں پہنچا کرانٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی۔ دوسرے ہاف میں بھی سوئیڈن کی دفاعی لائن رونالڈو کو روکنے میں ناکام رہی اور 72 ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور گول داغ دیا۔

    رونالڈو یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے ہیں، ایران کے لیجنڈ فٹبالر علی داعی 109 گولز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کا ریکارڈ توڑنے کے لیے رونالڈو کو مزید 9 گولز درکار ہیں۔

  • چیمپئنز لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، ریال میڈرڈ نے چھکے چھڑا دیے

    چیمپئنز لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، ریال میڈرڈ نے چھکے چھڑا دیے

    میڈرڈ: چیمپئنز لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ریال میڈرڈ نے حریف ٹیم کے چھکے چھڑا دیے، یووینٹس نے بھی اپنا میچ جیت لیا، جبکہ مانچسٹرسٹی کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیمپئنز لیگ میں ریال میڈرڈ نے دھوم مچادی، زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے حریف کلب کو بہ آسانی چھ صفر سے ہرا دیا۔

    سینٹیاگو اسٹیڈیم میں ریال میڈرڈ نے گیلاتا سرے کے خلاف گولز کا چھکا لگایا، اٹھارہ سالہ روڈریگو نے میڈرڈ کی جانب سے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کر کے میلہ لوٹ لیا۔

    حریف ٹیم نے بڑی کوشش کی لیکن کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی، ریال میڈرڈ لیگ کے آغاز سے ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

    ایک اور مقابلے میں رونالڈو کی یووینٹس نے ماسکو کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرایا، یووینٹس کے اسٹرائکر نے انجری ٹائم میں گول داغ کر ٹیم کیلیے فتح سمیٹی۔

    مانچسٹر سٹی اور اٹلانٹا کی ٹیمیں بھی مدمقابل آئیں، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک ایک ایک گول اسکور کر سکیں، دوسرے مرحلے میں مانچسٹرسٹی نے گول داغنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

    چیمپئنز لیگ: لیورپول کی لگاتار تیسری کامیابی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز لیگ میں محمد صلاح کی لیورپول نے لگاتار تیسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ بارسلونا اور چیلسی کے میچز برابر ہوگئے تھے۔