Tag: گولڈ

  • سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 1500 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 1500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہو گیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے پر پہنچ گیا۔

    اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر اضافے سے 2869 ڈالر فی اونس کا ہو گیا، جب کہ چاندی فی تولہ 30 روپے اضافے سے 3 ہزار 270 روپے کی سطح پر آ گئی۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

  • دنیا کا واحد گولڈ پلیٹڈ ہوٹل، جہاں ہر چیز سونے کی ہے۔۔

    دنیا کا واحد گولڈ پلیٹڈ ہوٹل، جہاں ہر چیز سونے کی ہے۔۔

    سونے کی خاصیت سے کون واقف نہیں، یہ انتہائی قیمتی دھات ہے، جو اپنے خوبصورت سنہرے رنگ کے باعث ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہے، تاہم آج ہم آپ کو ایسے ہوٹل کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس کی دیوار سے لے کر فرش تک ہر چیز 24 قیراط گولڈ کے ورق سے سجائی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24 قیراط گولڈ کے ورق سے سجایا گیا ہوٹل ویت نام موجود ہے، گولڈن ایج دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل ہے، جس کی دیوار سے لے کر بیت الخلا اور یہاں تک کہ اسٹیکس تک ہر شے 24 قیراط سونے میں ڈھکی ہوئی ہے۔جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔

    گولڈ ٹائلڈ ٹاپ فلور انفینٹی پول اس ہوٹل کا سب سے شاندار حصہ ہے اس پول کی ہر ٹائلز پر سونے کی سنہری پرت چڑھائی گئی ہے، یہ فلور شہر کا خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے۔

    یہ ہوٹل ویت نام کے شہر ہنوئی کی ایک خوبصورت گیانگ وو جھیل کے کنارے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس ہوٹل کا ہر ایک کمرہ سونے سے سجایا گیا ہے، یہاں تک کہ سنہری باتھ ٹب، سنک اور ٹوائلٹ بھی گولڈ پلیٹڈ ہے۔

    22 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم سے تعمیر کیا گیا 25 منزلہ یہ ہوٹل 11سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا، ہوٹل میں 400 کمرے ہیں جن میں ایک ہی تھیم ہے۔

    اس ہوٹل میں کمروں کا فی رات کا کرایہ 250 پاؤنڈ سے شروع ہوتا ہے اسی طرح 5,200 فی مربع میٹر کرایہ کے لیے اپارٹمنٹس بھی دستیاب ہیں۔ 400 کمروں پر مشتمل 25 منزلہ پراپرٹی امریکن ونڈھم ہوٹلز برانڈ کے تحت کام کرے گی۔

    صرف 300 روپے میں گھر خریدیں مگر ۔۔۔۔۔ ؟

    اس ہوٹل میں کھانے کی ٹرے سے لے کر صوفے تک ہر چیز پر سونا چڑھا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ اسٹیک کو بھی سونے کے ورق میں لپیٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔

  • سونا سستا ہونے کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    سونا سستا ہونے کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    کراچی: عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ کم ہو گئے ہیں، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت پانچ سو روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 18000 روپے ہو گئی ہے، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 900 روہے ہو گئی ہے۔

    عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالرز کمی سے 2055 فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ میں اضافہ ہو گیا تھا، ملک میں فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • سونا مزید مہنگا ہو گیا

    سونا مزید مہنگا ہو گیا

    کراچی: ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے، جب کہ ڈالر بھی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 998 روپے ہوگئی، جب کہ ایک گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 231 روپے اور ایک ملی گرام سونا 11 روپے 23 پیسے کا ہو گیا۔

    متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 394 درہم ہو گئی، جب کہ ایک گرام سونے کی قیمت 239 درہم اور ایک ملی گرام سونا 23 فلس کا ہو گیا۔

    ادھر انٹر بینک میں ڈالر بھی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر آج 178 روپے 63 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 180 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

  • زیادہ سونا نکالنے والے ممالک میں 3 عرب ملک شامل

    زیادہ سونا نکالنے والے ممالک میں 3 عرب ملک شامل

    لندن: ایک عالمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں زیادہ سونا نکالنے والے ممالک میں 3 عرب ملک بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ گولڈ کونسل کی جانب سے 2020 کے دوران دنیا بھر میں سونے کی کانوں کی پیداوار سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں زیادہ سونا نکالنے والے ممالک کی فہرست دی گئی ہے جو 43 ممالک پر مشتمل ہے، ان ممالک نے مجموعی طور پر 3 ہزار 478 ٹن سے زیادہ سونا نکالا۔

    رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونا پیدا کرنے والے ممالک میں 3 عرب ملک بھی شامل ہیں، تاہم یہ عرب ملک اب بھی مقدار کے لحاظ سے بہت سارے ممالک سے بہت پیچھے ہیں۔

    ان عرب ممالک میں سوڈان پہلے نمبر پر ہے، جب کہ سب سے زیادہ سونا پیدا کرنے والے 20 ممالک میں سوڈان کا شمار ہے، عرب مالک میں دوسرے نمبر پر ماریطانیہ ہے جو عالمی فہرست میں 35 ویں نمبر پر ہے، جب کہ تیسرے نمبر ہے عرب ملک مصر ہے جو عالمی سطح پر 36 ویں نمبر پر ہے۔

    ماریطانیہ نے 15.6 ٹن اور مصر نے 14.1 ٹن سونا نکالا، جب کہ چین وہ ملک ہے جو عالمی سطح پر سر فہرست ہے، چین نے 2020 کے دوران سب سے زیادہ سونا نکالا، اور کل عالمی پیداوار کا 11 فی صد چین کے حصے میں آیا، اس نے 368.3 ٹن سونا نکالا۔

    عالمی سطح پر روس دوسرے نمبر پر ہے، جس نے 331.1 ٹن سونا نکالا، آسٹریلیا 327.8 ٹن کے ساتھ تیسرے، امریکا 190.2 ٹن کے ساتھ چوتھے، کینیڈا 170.6 ٹن کے ساتھ پانچویں، گھانا 138.7 ٹن سے چھٹے، برازیل 107 ٹن سے ساتویں، ازبکستان 101.7 ٹن سے آٹھویں، میکسیکو 101.6 ٹن سے نویں اور انڈونیشیا 100.9 ٹن سے دسویں نمبر پر ہے۔

  • کیا 2021 میں بھی سونے میں سرمایہ کاری فائدہ مند رہے گی؟

    کیا 2021 میں بھی سونے میں سرمایہ کاری فائدہ مند رہے گی؟

    ریاض: ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس وبا کے دوران سونا واحد ایسی دھات رہی جو منافع بخش ثابت ہوئی، سنہ 2021 میں بھی سونا سرمایہ کاری کے لیے بہترین رہے گا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق کرونا وائرس وبا کے بحران کے دوران رواں برس سونے کے سکوں کی قیمت میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سنہ 2010 کے بعد اسے سب سے زیادہ سالانہ نفع بخش دھات سمجھا جا رہا ہے۔

    ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق اس کی قدر ذرائع طلب کے باعث ہے، اسے سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ محفوظ اثاثہ اور پرتعیش دھات ہے، ٹیکنالوجی کا جزو ہے جبکہ تاریخی اعتبار سے بھی سونا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ اپنی قدر و منزلت محفوظ رکھتا ہے۔

    گولڈ کونسل کے مطابق سونا کسی بھی سرمایہ کاری پورٹ فولیو کو چار اہم طریقوں سے وسیع کر سکتا ہے، یہ طویل مدتی نفع دیتا ہے، جب مارکیٹ بحران کا شکار ہو تو ایسے میں نقصانات کو کم کرتا ہے۔

    یہ کسی بھی قرض کے خطرے کے بغیر لیکویڈٹی فراہم کرتا ہے اور آخر کار پورٹ فولیو کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، اگست کے مہینے میں سونے کے نرخ ریکارڈ سطح تک بلند ہو گئے تھے جب فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 75 ڈالرتک جا پہنچی تھی۔

    جمعرات کو اسپاٹ گولڈ فی اونس 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ہزار 877 ڈالر 43 سینٹس ڈالر رہا جبکہ امریکی سونے کے فیچرز 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ہزار 882 ڈالر 90 سینٹس رہے۔

    یو بی ایس کے تجزیہ نگار جیووانی کا کہنا ہے کہ قدرے کمزور ڈالر، منفی حقیقی شرح، کم پیداوار اور ساتھ کرونا وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے مجموعی اثرات سونے کی قدر و اہمیت میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

    تجزیہ نگاروں کا سوال ہے کہ کیا سونا جو آخری محفوظ ٹھکانہ ہے سرمایہ کاروں کو سنہ 2021 میں نفع فراہم کر سکتا ہے؟

    ریاض میں قائم مالیاتی خدمات کی کمپنی الرجحی کیپٹل میں تحقیق کے سربراہ مازن السدیری کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی میں سونے کی عالمی کھپت 4 ہزار 500 ٹن سالانہ رہی ہے۔

    اسی وجہ سے مارچ 2020 کے بعد سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، سونے کے نرخ اگست میں ریکارڈ اضافے کی سطح سے نیچے آئے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں سینٹرل بینکوں کی جانب سے زائد کرنسی چھاپنے کے باعث پیدا ہونے والے خطرات اور سونے کی سرمایہ کاری کے معاملات بہتر بنا سکتے ہیں۔

    ان کے مطابق ایک مرتبہ سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان رک جائے اور اس کی سمت بدل جائے، افراط زر میں اضافے اور کم شرح سود کا ماحول بھی سونے کے نرخوں کی مدد کرے گا۔

    دبئی میں قائم سنچری فنانشل کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر وجے ولیشا نے کہا کہ سنہ 2020 میں سونے کے نرخوں میں تیزی سے اضافہ ہوا، یہ اب بھی اگست میں ہونے والے ریکارڈ اضافے سے 10 فیصد کم رہا ہے۔

    سونے کی طلب کرونا وائرس وبا کی ویکسین کی تیاری کی جانب مثبت پیشرفت اور اقتصادی بہتری کی امیدوں پر بھی منحصر ہے۔

    بحرحال طویل عرصے سے اب بھی سونے کے سکوں کی طرفدار کی جا رہی ہے جیسا کہ سرکردہ سینٹرل بینکس معیشتوں کو سنبھالا دینے کے لیے پیشکشوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    بٹ کوائن کاروباری برادری میں گزشتہ چند برسوں سے ایک مقام رکھتا ہے، بعض کا کہنا ہے کہ اسے مستقبل کے سونے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    ماہر معاشیات کورنیلیا میئر نے کہا کہ میں اس بات سے متفق نہیں ہوں، فی الوقت بٹ کوائن سونے جیسی اہمیت اور اعتبار کا حامل نہیں تاہم رواں سال نے کرپٹو کرنسی میں انسٹی ٹیوشنل رقم کا پہلا عارضی بہاؤ دیکھا ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی

    کراچی: تین دن قبل ملک میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان رہا، تاہم آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

    پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے بتایا کہ سونے کی نئی قیمت 70 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔

    جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 60013 روپے ہو گئی ہے۔

    چیئرمین جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 23 ڈالر کی کمی کے بعد سونا 1295 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 70400 روپے کا ہو گیا

    یاد رہے کہ 25 مارچ کو پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جب 150 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 70400 روپے ہوئی۔

    10 گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 60356 روپے ہو گئی تھی، جب کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 06 ڈالر اضافے کے بعد 1319 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا تھا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو پچاس روپے اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو پچاس روپے اضافہ

    کراچی: عالمی منڈی میں فی اُونس سونےکےنرخ پھر بارہ سوڈالر سےتجاوزکرجانے کےبعد پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک سو پچاس روپےکا اضافہ ہوا۔

    جس سےملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت سینتالیس ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی۔۔اسی طرح دس گرام سونے کے دام ایک سو اُنتیس روپے بڑھکر چالیس ہزار نو سو اکہتر روپے ہوگئے۔

    گولڈ ڈیلرز کے مطابق عالمی منڈی میں فی اُونس سونا پھر 1200 ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جو پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ بنا۔