Tag: گولڈن ڈک

  • بالآخر دھونی آؤٹ ہوگئے!

    بالآخر دھونی آؤٹ ہوگئے!

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی آئی پی ایل کے رواں سیزن میں پہلی بار آؤٹ ہوگئے، پنجاب کے بولر نے انھیں کلین بولڈ کردیا۔

    انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں چنئی سپر کنگز کے پلیئر مہندر سنگھ دھونی کو پہلی بار پنجاب کنگز کے بولر ہرشل پٹیل نے آؤٹ کیا۔ ہرشل نے انھیں پہلی ہی بال پر کلین بولڈ کرتے ہوئے گولڈن ڈک کی ہزیمت سے دوچار کیا، دھونی کے بولڈ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ہرشل اس سیزن میں دھونی کو آؤٹ کرنے والے پہلے گیند باز بنے رائٹ آرم فاسٹ بولر نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالکل سلو یارکر سے دھونی کا استقبال کیا جسے وہ سمجھ نہ سکے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں پہلی بار دھونی چنئی کی جانب سے نمبر 9 پر بیٹنگ کرنے کے لیے آئے تھے۔

    ان کی عمدہ فارم کے باوجود شردل ٹھاکر اور مچل سینٹنر جیسے بولرز کو بھی ان سے آگے بھیج دیا گیا تھا، دھونی نے اس سیزن میں صرف 48 گیندوں پر 110 رنز بنارکھے ہیں۔

    یہ دھونی کا اپنے آئی پی ایل کیریئر میں گولڈن ڈک پر آؤٹ ہونے کا چوتھا واقعہ تھا، احمد آباد میں گزشتہ سال گجرات ٹائٹنز کے خلاف آئی پی ایل 2023 کے فائنل میں بھی وہ گولڈن ڈک کا شکار ہوئے تھے۔

    میچ میں ہرشل نے دھونی کو آؤٹ کرنے کا جشن خاموش سے منایا۔ بولر کا کہنا تھا کہ میں دھونی کی بہت عزت کرتا ہوں جب میں نے انھیں آؤٹ کیا تو جشن منانے کے لیے ان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا۔

  • گولڈن ڈک پر آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی مائیکل جیکسن بن گئے! ویڈیو وائرل

    گولڈن ڈک پر آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی مائیکل جیکسن بن گئے! ویڈیو وائرل

    افغانستان کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا مائیکل جیکسن اسٹائل وائرل ہوگیا۔

    ایک بار پھر کوہلی کے ڈانس اسٹیپس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ افغانستان کے خلاف بھارت کی سنسنی خیز جیت کے بعد بھارتی ٹیم ٹرافی کے ساتھ موجود تھی۔ اس دوران ویرات بالکل مائیکل جیکسن کے ڈانس اسٹائل میں سلائیڈ کرتے ہوئے آئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اختتام تقریب کے دوران گراؤنڈ میں بھارتی کرکٹرز لائن سے وننگ سائن بورڈ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوہلی اچانک دنوں ہاتھ پھیلائے مائیکل جیکسن کے اسٹائل میں وہاں وارد ہوئے۔

    https://twitter.com/Vk18_05111988/status/1747850911764910198?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1747850911764910198%7Ctwgr%5E81345ec57017cefa9f23dc92393e0d129510e483%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.hindustantimes.com%2Fcricket%2Fvirat-kohli-dashes-into-trophy-celebrations-with-michael-jackson-slide-breaks-internet-with-viral-dance-step-101705574751267.html

    سوشل میڈیا پر ان کی اسی میچ سے ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دنوں ہاتھ منہ میں چھا کر ڈانس کرتے نظر آرہے ہی۔ صارفین اسے موئے موئے اسٹائل بھی کہہ رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان بھارت نے مہمان افغانستان کو 0-3 سے شکست دی تھی۔ آخری میچ میں کوہلی گولڈن ڈک کا شکا رہوئے تھے جو کہ ان کے ساتھ کیریئر میں پہلی بار ہوا تھا۔

    https://twitter.com/minnahvm/status/1747903987570143529?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1747903987570143529%7Ctwgr%5E81345ec57017cefa9f23dc92393e0d129510e483%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.hindustantimes.com%2Fcricket%2Fvirat-kohli-dashes-into-trophy-celebrations-with-michael-jackson-slide-breaks-internet-with-viral-dance-step-101705574751267.html

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرکٹ فیلڈ ویرات کوہلی کافی بار تھرکتے نظر آئے ہیں۔ اکثر انٹرنیشنل میچز کے دوران ان کے ڈانس کرنے کی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جس سے شائقین کافی لطف اندوس ہوتے ہیں۔

    اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھی بھارت اور افغانستان کے میچ کے دوران مایہ ناز بیٹ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ انھیں میدان میں وقفے کے دوران گانوں پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔

    دوپہر میں بھارت کی فیلڈنگ کے دوران ویرات اسٹیڈیم میں ڈانس کررہے تھے، اس دوران شائقین کرکٹ بھی ان کے ڈانس سے محظوظ ہوتے نظر آئے تھے۔