Tag: گولڈن گلوب

  • اسکوئڈ گیم کے اداکار نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا

    اسکوئڈ گیم کے اداکار نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا

    امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر پیش کی گئی جنوبی کورین سیریز اسکوئڈ گیم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار او یونگ سو گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والے پہلے کورین اداکار بن گئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گولڈن گلوب ایوارڈز کی جانب سے کہا گیا کہ او یونگ سو نے کسی بھی سیریز میں بہترین سپورٹنگ اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے۔

    یونگ سو نے اس فلم میں پلیئر 1 کا کردار ادا کیا تھا۔

    یونگ سو جنوبی کوریا کے اسٹیج کا ایک بہت بڑا نام ہیں لیکن یہ ان کی گولڈن گلوب کے لیے پہلی نامزدگی تھی اور پہلے ہی موقع پر وہ یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

    9 اقساط پر مبنی اس سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مختلف پریشانیوں کا شکار افراد رقم کی خاطر ایک گیم کھیلنے کے لیے جمع ہوتے ہیں جہاں ان سے بچوں کے کھیلنے والے گیمز کھلائے جاتے ہیں۔

    تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوجاتی ہے جب ہارنے والے کو موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے بعد یہ بے ضرر کھیل زندگی اور موت کی جنگ میں بدل جاتے ہیں۔

    پوری سیریز میں دکھایا گیا پلیئر 1 ہی آخر میں اس خونی کھیل کا مرکزی کردار نکلتا ہے جو ایک ارب پتی ہوتا ہے اور اپنی دولت سے لطف اندوز ہونے کے نئے نئے ذرائع ڈھونڈتا ہے۔

  • 2020: گولڈن گلوب ایوارڈ کی 77 ویں تقریب اور فاتحین!

    2020: گولڈن گلوب ایوارڈ کی 77 ویں تقریب اور فاتحین!

    77 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جہاں اس سال ایوارڈ جیتنے والوں میں فوبی والر برج بھی شامل ہیں جنھوں نے پہلا گولڈن گلوب ایوارڈ وصول کیا۔

    ایوارڈ کس کے حصّے میں آیا؟

    برطانوی ادارکاہ فوبی والر کو بی بی سی کی مزاحیہ ٹی وی سیریز فیلی بیگ کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انھیں سال کی بہترین اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔

    اسی ٹیلی ویژن ڈرامے میں ان کی معاون اداکارہ اولیویا کولمین کو تیسری سیریز دا کراؤن کے کردار کوئین کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ٹیلی ویژن سیریز کے لیے بہترین اداکار کے زمرے میں گولڈن گلوب لے جانے والے رامی یوسف ہیں۔ یہ میوزیکل یا مزاحیہ کیٹگری تھی جس میں رامی یوسف فاتح رہے۔

    ونس اپان اے ٹائم وہ کامیڈی فلم ہے جو بہترین قرار پائی اور فلم کاسٹ یہ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کام یاب رہی۔

    شارٹ سیریز میں بہترین معاون اداکار کے لیے یہ ایوارڈ پیٹریشیا آرکیٹ کو دیا گیا۔

    مشہور امریکی کامیڈین اور ہوسٹ ایلن ڈی جینریز کو اس تقریب میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    گولڈن گلوب ایوارڈ کیا ہے؟

    ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن ( ایچ ایف پی اے) کے تحت ہر سال ٹیلی ویژن اور غیرملکی فلموں میں امتیازی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر یہ اعزاز دیا جاتا ہے جس کا حتمی فیصلہ اس تنظیم کے 93 اراکین کرتے ہیں۔

    اکیڈمی اور ایمی ایوارڈ کے بعد گولڈن گلوب کو ایک بڑا اعزاز ہے جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔