Tag: گولڈن گلوب ایوارڈز

  • گولڈن گلوب ایوارڈز، فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے میلہ لوٹ لیا

    گولڈن گلوب ایوارڈز، فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے میلہ لوٹ لیا

    گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے میلہ لوٹ لیا۔

    آسکر کے بعد گولڈن گلوب کو فلمی دنیا دوسرے معتبر ایوارڈ کی حیثیت حاصل ہے، جس کے لیے تقریب کیلی فورنیا کے بیورلی ہلز میں سجائی گئی۔ ہالی وڈ کی کہکشاں سے کئی مشہور ستاروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

    گولڈن گلوب کی 81 ویں پروگرام سے قبل ریڈ کارپٹ پر ستاروں نے اپنے جلوے بکھیرے، تقریب میں سب سے زیادہ 9 نامزدگیوں کے ساتھ باربی کا پہلا نمبر رہا مگر میلہ اوپن ہائیمر کے نام رہا۔

    ایٹم بم پر بنائی جانے والی فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرتے ہوئے پانچ کیٹیگریز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ فلم باربی دو ایوارڈز اپنے نام کرپائی۔

    دوران تقریب اوپن ہائیمر نے بہترین ڈرامہ فلم جب کہ پوور تھنگز نے بہترین مزاحیہ فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔

    فلمی دنیا کی دوسری بڑی ایوارڈز تقریب میں سیلین مرفی اور للی گلیڈ اسٹون نے بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو ڈرامہ اوپن ہائیمر میں بہترین معاون اداکار اور کرسٹوفر نولن کو اوپن ہائیمر کیلئے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • ٹام کروز نے  گولڈن گلوب ایوارڈز  واپس کر دئیے

    ٹام کروز نے گولڈن گلوب ایوارڈز واپس کر دئیے

    لاس اینجلس : ہالی وڈ کے ہیرو ٹام کروز نے گولڈن گلوب کمیٹی میں اصلاحات نہ ہونے پر احتجاجاً اپنے ایوارڈز واپس کردیئے، ٹام کروز نے بہترین اداکاری پر تین ایواڈز جیتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کے ہیرو ٹام کروز نے آسکر کے بعد دنیا کے دوسرے معتبر ترین ایوارڈز گولڈن گلوب انتظامیہ کی جانب سے کمیٹی میں اصلاحات نہ کیے جانے کے بعد احتجاجاً اپنے تین ایوارڈز تنظیم کو واپس کردیے۔

    ٹام کروز نے واپس کیے گئے ایوارڈز 1990 سے 2000 تک جیتے تھے، انھوں پہلا گولڈن گلوب ایوارڈ 1990 میں دوسرا بہترین اداکار کا ایوارڈ 1997 اور تیسرا بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنی 2000 کی فلم (میگنولیا) پر جیتا تھا۔

    دوسری جانب امریکی ٹی وی نیٹ ورک نے بھی اصلاحات نہ ہونے تک گولڈن گلوب ایوارڈز کی آئندہ سال کی تقریب کو ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ گولڈن گلوب ایوارڈز منعقد کرنے والی تنظیم اصلاحات کے لیے پرعزم ہے مگر تنظیم میں اصلاحات میں کافی وقت درکار ہے تاہم جب تک مکمل اصلاحات نہیں ہوتی، گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کو 2022 میں نشر نہیں کیا جائے گا۔

    نیٹ ورک کے مطابق مکمل اصلاحات ہونے کے بعد ہی 2023 کے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کو نشر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر 2022 کے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کو بھی تنازع کے بعد ملتوی کیا جائے گا۔

    یاد رہے رواں برس فروری میں امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بعض بڑے پروڈکشن اداروں کے تنظیم سے قریبی تعلقات ایوارڈز کی نامزدگیاں اور ایوارڈز دینے کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جہاں تنظیم سازی کے معاملات میں جہاں رنگ و نسل کی کمی ہے، وہیں تنظیم میں اخلاقی اور پیشہ ورانہ امتیازی سلوک بھی ہوتا ہے۔

    بعد ازاں گولڈن گلوب ایوارڈز منعقد کرنے والی تنظیم ولی وڈ فورین پریس ایسوسی ایشن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اصلاحات کا اعلان کیا اور کہا کہ نئی اصلاحات کے مطابق اب سیاہ فام افراد کو بھی رکن بنایا جائے گا۔

  • گولڈن گلوب ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر

    گولڈن گلوب ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر

    گولڈن گلوب ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر ہیں، ہالی وڈ اسٹارز کے لئے سج کرسیاں گئیں اور اسٹیج پر چمچمتاتی روشنیاں بارہ جنوری کی پر وقار تقریب کا انتظار کر رہی ہیں۔

    اسٹیج کی رونقیں، معروف میزبانوں کا فلموں پر تجسس اور تجزیہ، ہالی وڈ اسٹارز کی آمد، ریڈ کاپیٹ، ماڈلز کی ادائیں اور گلوکاروں کی گائیکی لے کے فلمی دنیا کا اکتہرواں گولڈن گلوب ایوارڈ  آرہے ہیں۔

    ویسے تو ایوارڈ کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اسٹارز کے لئے بیٹھیکیں سجنے کو ہیں لیکن فلم کی نامزدگیاں بے چینی سے انتظار بارہ جنوری کا کر رہی ہیں۔

    گلوڈن گلوب کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ایوارڈ تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ میزبان ایمی اور ٹینا تقریب کا افتتاح زبردست انداز میں کریں گی، گولڈن گلوب میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو ، کیٹ بینچیٹ، سینڈیرا اور ٹام ہینک سمیت کئی معروف ہالی وڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔