Tag: گولڈ میڈل

  • قومی ہیرو ارشد ندیم جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے

    قومی ہیرو ارشد ندیم جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: قومی ہیرو ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جھنڈے گاڑنے کے بعد جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اولمپیئن ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈمیڈل اپنے نام کیا تھا، واپس وطن پہنچنے پر ارشد کا شاندار استقبال کیا، جیولن تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے سب سے بڑی 86.40 میٹر کی تھرو کی تھی

    ایشین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی سے قبل قوم کے نام خاص پیغام

    ارشد ندیم نے 52 سال بعد پاکستان کیلئے ایشین ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، بھارتی ایتھیلیٹ دوسرے اور جاپانی ایتھلیٹ تیسرے پوزیشن پر رہے تھے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاؤں اور پوری تیاری کی وجہ سے گولڈ میڈل جیتا ہے، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہونے والی ہے جس کی تیاری کررہے ہیں۔

    گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ پیرس اولمپکس کے بعد پہلا مقابلہ تھا جس میں کامیابی حاصل کی، کامیابی پراللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے، ایشین چیمپئن شپ میں 50 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل ملا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی ملک کا نام روشن کروں، پاک افواج کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ ساتھ رہوں گا۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-asian-athletics-championships-javelin-throw-final/

  • ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا

    ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا

    دوحہ میں جاری ماسٹرز ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوحہ میں جاری ایشین ماسٹرز  ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹرز کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے جہاں پاکستان نے ایونٹ میں تیسرا گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔

    دوحہ میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کے کاشف ریحان نے 102 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں کارنامہ انجام دیا۔

    45 سال کے ایج گروپ میں شامل کاشف ریحان نے 170 کلو گرام وزن اٹھایا، کاشف ریحان نے اسنیچ میں 70 اور کلین اینڈ جرک میں 100 کلو گرام وزن اٹھایا۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-qualifies-javelin-final-at-asian-athletics-championship/

    ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں 3گولڈ اور ایک برانز میڈل کیساتھ پاکستان کے تمغوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

    پاکستان کی 3 خواتین نیلم ریاض، سیبل سہیل، نادیہ مقصود بھی ایکشن میں نظر آئینگی، دوحہ میں جاری ایشین ماسٹرز چیمپئن شپ 31 مئی تک جاری رہے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/noor-zaman-qualifies-for-main-round-british-open/

  • مسٹر یونیورس مقابلے، رمیز ابراہیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

    مسٹر یونیورس مقابلے، رمیز ابراہیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

    پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم خان مسٹر یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق مسٹر یونیورس 2024ء باڈی بلڈنگ مقابلوں کا انعقاد امریکا میں کیا گیا، جس میں پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم خان مینز فزیک کیٹیگری میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستانی باڈی بلڈر نے پرو کارڈ کے ساتھ پروفیشنل ایتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

    پاکستانی باڈی بلڈر کا میڈل جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ مقابلے میں 44 ممالک کے تن سازوں نے حصہ لیا اور امریکا میں 44 ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنا آسان نہیں تھا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ گھر والوں اور قوم کی دعائیں ساتھ تھیں، پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخرمحسوس کررہا ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے پاکستانی باڈی بلڈر کے لیے آواز بھی بلند کی تھی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے لکھا تھا کہ ’پاکستان کے باڈی بلڈر اسٹار رمیز ابراہیم نے گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ میں بھارت کو بھی ہرا کر تین ورلڈ ٹائٹل جیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم کے لیے کسی بھی عہدیداریا حکومت کی طرف سے کوئی تعریف نہیں کی گئی۔

  • پیرالمپکس : دوںوں ٹانگوں سے معذور ایتھلیٹ گولڈ میڈل جیت گیا

    پیرالمپکس : دوںوں ٹانگوں سے معذور ایتھلیٹ گولڈ میڈل جیت گیا

    پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے دوںوں ٹانگوں سے محروم امریکی ایتھلیٹ نے دوڑ کا مقابلہ جیت کر شائقین کو حیران کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ٹانگوں سے محروم امریکی ایتھلیٹ نے پیرس پیرالمپکس میں مردوں کی 400میٹر دوڑ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

    تین مرتبہ کے میڈلسٹ 25 سالہ امریکی ایتھلیٹ ووڈ ہال پیرا لمپکس میں مقررہ فاصلہ 46.32 سیکنڈز میں طے کرکے فتح سے ہمکنار ہوئے۔

    اس سے قبل ان کی اہلیہ تارا ڈیوس ووڈ نے بھی پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے لانگ جمپ ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

    اس موقع پر امریکی ایتھلیٹ ووڈ ہال نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ اس بار ہمارے گھر دو گولڈ میڈلز جائیں گے، ووڈ ہال 4 بائی 100 میٹر ریلے ریس میں برانز میڈل جیتنے والی امریکی ٹیم کا بھی حصہ بنے۔

    IMAGE

    واضح رہے کہ ایک بیماری کے سبب محض 11 ماہ کی عمر میں ووڈ کی ٹانگوں کا نچلا حصہ کاٹ دیا گیا تھا، ان کی اپنی اہلیہ تارا سے ہائی اسکول کے زمانے میں شناسائی ہوئی تھی، بعد ازاں دونوں مزید تعلیم کی غرض سے دور ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں تارا جارجیا یونیورسٹی اور پھر ٹیکساس یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہیں جبکہ ووڈ ہال ٹیکساس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہے تھے بعد میں دونوں پھر آن ملے اور اس کھیل سے منسلک ہوگئے۔

  • الجیرین باکسر ایمان خلیف نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

    الجیرین باکسر ایمان خلیف نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

    الجیرین باکسر ایمان خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں کا گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ کے فائنل مقابلے 66 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایمان خلیف نے چین کی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو 0-5 سے شکست دے دی۔

    ایمان خلیف کی فتح کے ساتھ ہی سیکڑوں شائقین الجیریا کا پرچم لہراتے اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئے اور جیت کا جشن منایا، ایمان خلیف اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی الجیرین خاتون ہے۔

    واضح رہے کہ الجیرین باکسر ایمان خلیف اُس وقت خبروں میں آئیں جب پہلے راؤنڈ میں اُن کی حریف باکسر اٹلی کی اینجلا کیرینی نے مقابلے کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد اُن سے لڑنے سے انکار کردیا تھا۔

     جس کے بعد ایمان خلیف کی خواتین باکسنگ میں شرکت کی اہلیت پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے تھے جس کی بنیاد انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کا گزشتہ سال کا ایک متنازع فیصلہ تھا۔

    ایمان خلیف کے والد نے اپنی بیٹی سے متعلق حقائق بتا دیے (arynews.tv)

    آئی بی اے نے گزشتہ سال بعض ٹیسٹس کی بنیاد پر ایمان خلیف کو خواتین باکسنگ میں یہ کہہ کر شرکت سے روک دیا تھا کہ وہ بطور خاتون ایتھلیٹ شرکت کی اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتیں۔

    آئی او سی نے ایمان خلیف کی حمایت کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ وہ وویمن باکسنگ میں لڑنے کی اہل ہیں۔

  • پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈل کی اصل قیمت کیا ہے؟

    پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈل کی اصل قیمت کیا ہے؟

    کسی بھی کھیل یا دیگر شعبوں میں ملنے والے میڈلز کی قیمت اور اس کی اہمیت کا اندازہ وہ ہی کرسکتا ہے جس نے اپنی محنت اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا ہو۔

    کسی بھی کھلاڑی یا ایتھلیٹ کو جب اس کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر سونے کا تمغہ دیا جاتا ہے تو یقیناً اس میڈل کی اصل قیمت کا تعین کیا جانا بھی مشکل ہے۔

    Olympics

    یہ میڈلز کن دھاتوں کو ملا کر بنائے جاتے ہیں یا ان میں کتنا سونا چاندی پیتل یا لوہا استعمال کیا جاتا ہے اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے نے تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پیرس اولمپکس 2024 کے دوران کامیاب کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے سونے کے تمغے کی قیمت 950امریکی ڈالر ہے۔

    سونے کے تمغے کا وزن 529گرام ہے لیکن یہ 95.4 فیصد (505 گرام) چاندی پر مشتمل ہے، اس تمغے میں 18 گرام لوہا بھی شامل ہے جبکہ اس میں سونا صرف 6 گرام ہے۔

    رپورت میں کہا گیا ہے کہ مطابق سونے، چاندی اور لوہے کی قیمت کے حساب سے پیرس اولمپکس میں دیے جانے والے سونے کے ایک تمغے کی قیمت 950ڈالر بنتی ہے۔

    gold medal

    اگر اولمپکس میں دیے جانے والے سونے کے یہ تمغے مکمل طور پر سونے سے تیار کیے جاتے تو ان کی مالیت کم و بیش 41 ہزار ڈالر بنتی اور شاید سونے کی بڑھتی قدر کی وجہ سے ہی اب سونے کے تمغے مکمل طور پر سونے سے تیار نہیں کیے جاتے۔

    Gold medallist

    واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں چین 18 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ امریکا 14 سونے کے تمغوں سمیت 63 میڈلز کے ساتھ دوسرے اور میزبان ملک فرانس 12 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

  • گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے، ارشد ندیم

    گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے، ارشد ندیم

    پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ میں ردھم میں تھا اور پرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا، گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے۔

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ آج میرا دن تھا، میں اس سے زیادہ دور بھی تھرو کرسکتا تھا۔

    فخر پاکستان ارشد ندیم نے کہا کہ میں پُرامید تھا کہ جتنی دور تھرو کی اس سے گولڈ میڈل جیت سکوں، پُرامید تھا کہ آج کچھ کر جاؤں گا، انہوں نے کامیابی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے کوچ کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

    40 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتے میں کامیاب ہوا۔ ارشد نے پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کرتے ہوئے جیولین تھرو میں اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

    پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سب سے بڑی تھرو کرنے کا اعزاز حاصل کیا، انھوں نے اپنی دوسری باری میں سب کو حیران کرتے ہوئے 92 اعشاریہ 97 میٹر کی شاندار تھرو کی اور اولمپکس کا نیا رکارڈ بنادیا۔

    ٹاپ 8 میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسری تھرو بھی ضائع کی، ارشد ندیم نے ٹاپ 8 کی دوسری باری میں 87 اعشاریہ 84 میٹر کی تھروکی۔

    تیسری باری میں ارشد ندیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے تیسری باری میں 91.7 میٹر کی تھرو کی جبکہ کوئی اور ایتھلیٹ 90 میٹرز کراس نہیں کرسکا۔

    بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل نسیم شاہ کا قومی کھلاڑیوں کے نام پیغام

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل میں ارشد کی 92.97 تھر اب تک کی سب سے لمبی تھرو شمار ہوئی ہے اور ارشد ندیم نے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے۔

  • ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے دلاور خان وطن واپس پہنچ گئے

    ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے دلاور خان وطن واپس پہنچ گئے

    کراچی: ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے دلاور خان وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں منعقد ہونے والے ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے دلاور خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی فیملی اور مداحوں نے ان کا استقبال کیا۔

    دلاور خان نے امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں 77 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا ہے، انھوں نے فائنل میں امریکی ایتھلیٹ ایلی ڈیوس کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

    دلاور خان اس سے قبل بھی پاکستان میں قومی سطح پر کئی مقابلے جیت چکے ہیں۔

  • پاکستانی بچوں کی باڈی بلڈنگ و پاور لفٹنگ میں بڑی کامیابی، 6 گولڈ میڈل جیت لیے

    پاکستانی بچوں کی باڈی بلڈنگ و پاور لفٹنگ میں بڑی کامیابی، 6 گولڈ میڈل جیت لیے

    بنکاک: اولمپیا امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی بچوں نے باڈی بلڈنگ و پاور لفٹنگ میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 6 گولڈ میڈل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت، سری لنکا، ایران، تھائی لینڈ، یو اے ای سمیت 16 ممالک کے ایتھلیٹس کے درمیان ’’اولمپیا امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ‘‘ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے چھ گولڈ میڈل حاصل کر لیے ہیں۔

    پاکستانی بچوں نے گولڈ میڈل پہلے سیشن میں جیتے، ورلڈ جونیئر پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد نعمان نے 3 گولڈ میڈل جیتے، جب کہ 19 سالہ نعمان نے بنچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور اسکواڈز میں گولڈ میڈل جیتے۔

    22 سالہ مبشر اور 20 سالہ زین نے جونیئر باڈی بلڈنگ و جونیئر کلاسک فزیک میں گولڈ میڈل جیتے، جونیئر باڈی بلڈنگ و جونیئر کلاسک میں 23 سالہ وسیم بشیر نے 2 گولڈ میڈل جیتے۔

    پاکستانی رمیز ابراہیم کو کم عمر ترین پاکستانی انٹرنیشنل جج بننے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا، 32 سالہ رمیز ابراہیم کو چھوٹی عمر میں ورلڈ چیمپئن و انٹرنیشنل جج بننے پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    تمام فاتحین نے اپنے میڈل شہدائے پاکستان کے نام کر دیے، اولمپیا امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے بنکاک میں جاری ہیں، مزید کیٹگریز میں پاکستانی کھلاڑی میڈل جیتنے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔

  • 29 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے نوجوان کا ملک بھر میں چرچا

    29 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے نوجوان کا ملک بھر میں چرچا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے امیر الدین میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس کے طالب علم حافظ محمد ولید ملک نے 29 گولڈ میڈلز حاصل کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔

    محمد ولید نے چار سال کے دوران تعلیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد آخری کانووکیشن پر انہیں 29 گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔

    ولید نے یہ میڈلز مختلف مضامین میں ٹاپ کر کے، سب سے زیادہ نمبرز اور دیگر کیٹگریز میں حاصل کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کی ویڈیو میں، جو بعد ازاں وائرل ہوگئی دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی انہیں ایک کے بعد ایک میڈلز پہناتے ہوئے ہنس پڑی ہیں۔

    ورلڈ ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ولید ملک کا کہنا تھا کہ جب ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تو ابتدا میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں لیکن پھر سخت محنت کی جس کے باعث کامیابیاں نصیب ہوئیں۔

    ان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے تمام بیٹے اور بیٹیاں ہونہار ہیں اور تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں سر انجام دیتے رہے ہیں لیکن ولید نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو دینی، دنیاوی اور اخلاقی تعلیم دی اور وہ خدا کے شکر گزار ہیں جس نے انہیں ان کی محنت کا صلہ دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)