Tag: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم

  • آرمی چیف کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب آج ہوگی

    آرمی چیف کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب آج ہوگی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کےاعزازمیں خصوصی تقریب آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوگی۔

    گولڈ میڈلسٹ اہلخانہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، تقریب کے انعقاد کامقصدگولڈ میڈلسٹ کی صلاحیتوں کااعتراف اور حوصلہ افزائی ہے۔

    گولڈ میڈلسٹ قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا اور کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔

    یاد رہے 13 اگست کو وزیر اعظم ہاؤس میں گولڈ میڈلسٹ اور اہل خانہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی تھی ، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کیلیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتلھیٹ کیلیے 15 کروڑ روپے انعام اور ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

    اس موقع پر قومی ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہبازشریف اور قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی کیونکہ کھلاڑی کو عزت ملے تو حوصلہ بڑھتا ہے، میرے کوچ اور ڈاکٹر سمیت سب نے محنت کی، ہم نے میڈل جیتنے کیلیے بہت محنت کی۔

  • ’حکومت سے اپیل ہے ہمیں انٹرنیشنل لیول کی ٹریننگ دی جائے‘

    ’حکومت سے اپیل ہے ہمیں انٹرنیشنل لیول کی ٹریننگ دی جائے‘

    لاہور: کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن پہنچ گئے، علامہ اقبال ایئر پورٹ پر ان کا شان دار استقبال کیا گیا، انھوں نے گفتگو میں کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ ہمیں انٹرنیشنل لیول کی ٹریننگ دی جائے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز میں استنبول سے لاہور پہنچ گئے، ایئر پورت پر اہل خانہ، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔

    اسپورٹس بورڈ کے عہدے داروں کی جانب سے بھی بھرپور استقبال کیا گیا، ایئر پورٹ پر ارشد ندیم کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا۔

    کامن ویلتھ گیمز کے ہیروز کو وزیراعظم ہاؤس سے بلاوا آگیا

    ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ پاک کے فضل اور عوام کی دعاؤں سے 2 گولڈ میڈل جیتے، جس کے لیے میں کوچز اور فیڈریشن کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا۔

    گولڈ میڈلسٹ نے بتایا کہ ٹوکیو گیمز میں بھی انجریز تھیں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری، حکومت سے اپیل ہے کہ ہمیں انٹرنیشنل لیول کی ٹریننگ دی جائے، اور ایتھلیٹس کے لیے الگ میدان مہیا کرے۔

    یاد رہے کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ہم ملک میں ایتھلیٹس کی بھرپور سپورٹ کریں گے، اور میاں چنوں میں واقع ارشد ندیم کے گاؤں میں عالمی معیار کا گراؤنڈ بنائیں گے۔