Tag: گولڈ ڈیلرز

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ماہ بعد پھر 50 ہزار روپے سے نیچے آگئی،آج فی تولہ سونے کے دام 400 روپے سے کم ہوکر49 ہزار 700 روپے ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

    سونے کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اُونس قیمت 9 ڈالر گر کر 1184 ڈالر رہی، یو ایس گولڈ کے تحت قیمتوں میں 0.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 1189.6ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

    نیو یارک میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے  1196.79 ڈالر فی اونس میں طے پائے اسی طرح ایشیائی منڈیوں میں بھی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔

    مزید پڑھیں : سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

    سنگاپور میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں  0.34 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اور مستقبل کے معاہدے  1196.12 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ سونے کی نئی قیمت کے تعین کے بعد فی تولہ سونے کے دام 400 روپے کم ہوکر 49700 روپےہوگئے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آٹھ سو روپے کی نمایاں کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں آٹھ سو روپے کی نمایاں کمی

    کراچی: عالمی منڈی میں سونا مزید سستا ہونے سے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت پونے چار سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔گولڈ ڈیلرز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اُونس سونے کے نرخ مزید اٹھائیس ڈالر گرکر گیارہ سو پینتالیس ڈالر پر ریکارڈ کئے گئے۔

    جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کے قیمت میں آٹھ سو روپے کی بڑی کمی ہوئی اور اس کی نئی قیمت چھیالیس ہزار چار سو روپے ہوگئی جو پونے چار سال کی کم ترین سطح ہے۔

    اسی طرح دس گرام سونے کے بھائو چھے سو چھیاسی روپے کی کمی سے اُنتالیس ہزار سات سو اکہتر روپے پر آگئے۔