Tag: گولہ بارود برآمد

  • ضلع کشمور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اہم ملزم گرفتار، گولہ بارود برآمد

    ضلع کشمور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اہم ملزم گرفتار، گولہ بارود برآمد

    کشمور : پوليس نے کشمور میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد کو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ڈکھن بنگلے کے قریب گرفتار کر لیا، ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور پوليس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد ماسٹر خاوند بخش ولد سالار نصیرانی رہائشی سئی ضلع ڈیرہ بگٹی کو گرفتار کر لیا اس کے مزید دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزم خاوند بخش نصیرانی کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم آئی ای ڈی فٹ کرنے کا ماہر ہے اس نے سال2009میں دیرہ موڑ چوک پر پاک فوج کے قافلے پر موٹر سائیکل میں نصب بم سے ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا تھا ۔

    جس میں متعدد جوان زخمی ہوگئے تھے اور اس کا مقدمہ تھانہ گڈو میں درج ہے جس میں خاوند بخش نصیرانی، برھمداغ بگٹی اور سرباز بگٹی کے ساتھ روپوش ہے۔

    اس کے علاوہ ملزم سوئی بلوچستان، جعفرآباد کے علاقوں میں ریلوے ٹریکس اور گیس پائپ لائنز پر متعدد بار دھماکے کیے ہیں ملزم کا تعلق بی آر اے کے کمانڈر حاکم عرف ناراض بگٹی اور لیئہ شمبھانی بگٹی سے ہے۔

    ترجمان کشمور پوليس کے مطابق دہشت گرد سے دو کلو بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ ایک عدد اور ایک ٹی ٹی پسٹل، چھ عدد گولیاں، ڈیٹونیٹر بمع تار اور سرکٹ برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشت گرد ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • چمن:ایف سی کا چھاپہ،بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

    چمن:ایف سی کا چھاپہ،بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

    چمن میں ایف سی نے بم بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

    چمن بڑی تباہی سے بچ گیا، ایف سی نے بم بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا، اسپیشل آپریشن ونگ انچارج لیفٹننٹ جنرل چوہدری ظفر اقبال نے میڈیا بریفنگ میں بتایا بم ساز فیکٹری سے پانچ خود کش جیکٹ سترہ دیسی ساختہ بم اور سولہ سو پچاس بارودی سرنگیں بر آمد ہوئی ہیں۔

    چوہدری ظفر اقبال نے بتایا کہ فیکٹری سے سترہ ہزار پانچ سو بارودی اسٹکس کے سمیت بھاری مقدار میں بم بنانے کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا، برآمد کیا گیا اسلحہ میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر لیفٹننٹ کرنل ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ کامیاب آپریشن کے ذریعے دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنا دیئے گئے۔