Tag: گولیاں

  • آج انقلاب کا اعلان کررہا ہوں، اب کوئی حل نہیں ہے: علی امین گنڈاپور

    آج انقلاب کا اعلان کررہا ہوں، اب کوئی حل نہیں ہے: علی امین گنڈاپور

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کہتے ہیں آج انقلاب کا اعلان کررہا ہوں، اس کے سوا اب کوئی حل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلے ہماری عزتوں اور چادر و چار دیواری کو پامال کیا گیا، ہم نے  قوم و ملک کیلئے اف تک نہیں کی، اب گولیاں برسائی جارہی ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ آج ہمارے 2 کارکنوں کو گولیاں ماری گئیں، تیسرے کا پتہ نہیں چل رہا شیل مارکر 50 سے زائد کارکنوں کو زخمی کیا گیا، ہر 3 کلو میٹر پر شیل مارے گئے، گولیاں برسائی جاتی رہیں۔

     علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اب ہر گولی، شیل اور لاٹھی مارنے کا جواب دیا جائے گا، راولپنڈی اور پختونخوا کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، آج کئی پولیس اہلکار ہمارے ہتھے چڑھے میں نے انہیں ریسکیو کیا۔

    انہوں نے کہا کہ آج انقلاب کا اعلان کر رہاہوں، اس کے علاوہ کوئی حل نہیں، ہم پر گولیاں برسائی گئیں، شیل پرشیل فائر کیے گئے، ہینڈ گرینڈ پھینکے گئے بس اب بہت ہوگیا، اب جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے۔

  • کرونا وائرس سے بچانے والی گولی کے حوصلہ افزا نتائج

    کرونا وائرس سے بچانے والی گولی کے حوصلہ افزا نتائج

    دو امریکی کمپنیوں کی جانب سے تیار کی جانے والی گولی کے، جو کرونا وائرس سے تحفظ فراہم کرسکے گی، حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دو امریکی کمپنیوں کی جانب سے کرونا سے تحفظ کے لیے بنائی گئی منہ کے ذریعے دی جانے والی دوا کے ابتدائی نتائج حوصلہ کن آئے ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ دوائی مریضوں میں موت کے خطرات کو 50 فیصد تک کم کردیتی ہے۔

    امریکی کمپنی مرک اینڈ کو انکارپوریشن نے بتایا ہے کہ اس کی کووڈ 19 کے علاج کے لیے تجرباتی دوا مولنیوپیراویر کے استعمال سے مریض کے اسپتال داخل ہونے یا موت کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کرتی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے اس تجرباتی دوا کے کلینکل ٹرائل کے عبوری نتائج یکم اکتوبر کو جاری کیے گئے۔

    مرک اور اس کی شراکت دار کمپنی ریجبیک بیک بائیو تھراپیوٹیکس امریکا میں اس دوا کے لیے ہنگامی استعمال کی منظوری جلد از جلد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

    اسی طرح دنیا بھر میں ریگولیٹری اداروں کے پاس بھی درخواستیں جمع کرائی جائیں گی، مثبت نتائج کے باعث ٹرائل کے تیسرے مرحلے کو جلد روک دیا گیا ہے۔

    مرک کے چیف ایگزیکٹیو رابرٹ ڈیوس نے بتایا کہ اس پیشرفت سے دنیا بھر میں کووڈ کی وبا کے حوالے سے ڈائیلاگ میں تبدیلی آئے گی۔

    اگر اس دوا کو منظوری ملی تو یہ کووڈ 19 کے علاج کے لیے منہ کے ذریعے کھائی جانے والی دنیا کی پہلی اینٹی وائرل دوا ہوگی۔

    اس ٹرائل میں 775 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا اور نتائج میں دریافت کیا گیا کہ پلیسبو گروپ میں 8 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ دوا استعمال کرنے والے گروپ کا کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔

    ٹرائل کے لیے دنیا بھر سے کووڈ 19 کی معمولی سے معتدل شدت کا سامنا کرنے والے ایسے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی علامات کو 5 دن سے زیادہ وقت نہیں ہوا تھا۔ ان مریضوں کو 5 دن تک ہر 12 گھنٹے بعد دوا استعمال کرائی گئی۔

    یہ دوا کورونا کی تمام اقسام کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہے اور مریضوں میں اس کے مضر اثرات معمولی رہے، ریج بیک کے سی ای او وینڈی ہولمین نے کہا کہ کووڈ کے مریضوں کا اینٹی وائرل علاج گھر پر ہوسکے گا۔

    مرک 2021 کے آخر تک اس دوا کے ایک کروڑ کورسز تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سے 17 لاکھ امریکی حکومت کو فروخت کیے جائیں گے۔

    کمپنی کی جانب سے دنیا بھر کی حکومتوں سے اس طرح کے معاہدے کیے جائیں گے اور قیمت کا تعین ملک کی آمدنی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا جبکہ امریکا کو 700 ڈالر فی کورس دوا فراہم کی جائے گی۔

  • پشاورمیں پولیس کی کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    پشاورمیں پولیس کی کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے کارروائی کے دوران گاڑی سے بڑی تعداد میں کارتوس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے ہزاروں کارتوس برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے تیس بور پستول اور کلاشنکوف کے پانچ ہزارکارتوس برآمد ہوئے ہیں۔


    چنیوٹ میں پولیس کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار‘ اسلحہ برآمد


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں پولیس نے کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 16 پسٹل، 19 رائفلیں اور 25 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔


    خیبرپختونخواہ اوربلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں


    یاد رہے کہ 9 ستمبرکو صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کراچی:رینجرزکایونیورسٹی روڈ پرواقع پارک میں چھاپہ،بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد

    کراچی:رینجرزکایونیورسٹی روڈ پرواقع پارک میں چھاپہ،بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد میں واقع گوایش پارک میں رینجرز نےکارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں اسلحہ،دستی بم اور گولیاں برآمد کی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پرواقع گوایش پارک پررینجرز کےچھاپے کےدوران پارک کےاسٹور روم سےاسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پارک پر چھاپہ خفیہ اطلاع پرماراگیا،پارک کےاسٹور سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمدہوا جس میں کلاشنکوف،رائفلز،ایس ایم جی،ایل ایم جیز شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کےمطابق گوایش پارک میں کارروائی کےدوران مختلف اقسام کی گولیاں اورکارتوس بھی برآمدہوئے جبکہ کارروائی میں دستی بم ،بال بم ،بلاک بم اوردیگر اسلحہ بھی ملا ہے۔

    سندھ رینجرز کےترجمان کا کہناہےکہ اسلحہ تھیلیوں اورپینافلیکس میں لپیٹ کرچھپایاگیاتھا جوشہر میں بدامنی کےلیے استعمال ہونا تھا۔

    مزید پڑھیں:آپریشن رد الفساد، 45 افراد گرفتار، اسلحہ و غیر ملکی کرنسی برآمد

    دوسری جانب کراچی میں رضویہ پولیس نے کارروائی کے دوران غیرقانونی مقیم 8افغان شہریوں کو گرفتار کرلیاہے۔

    ادھر کراچی کےعلاقےموچکو میں پولیس نےایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بس کےخفیہ خانوں میں چھپایاگیا4ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمد کرکے2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

    مزید پڑھیں:جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، کراچی پولیس نے خطرناک ملزم کو گرفتارکرلیا

    واضح رہےکہ دوروز قبل کراچی پولیس نےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے خطرناک ملزم کوگرفتار کرلیاتھا۔ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی تھی۔

  • خیبر ایجنسی سے تین لاشیں برآمد

    خیبر ایجنسی سے تین لاشیں برآمد

    خیبر ایجنسی : پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے.

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے جمرود سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں. تینوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور ان میں سے دو کے جسموں پر گولیوں کے علاوہ تشدد کے بھی نشانات ہیں جبکہ تیسرے کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے.

    پولیٹکل انتظامیہ کےمطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان تینوں افراد کو کس نے مارا ہے اور یہ لاشیں یہاں لائی گئی ہیں یا انہیں اسی جگہ پر قتل کیا گیا ہے.

    پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں جمرود اسپتال پہنچا دی گئی ہیں.

    *نوشہرہ میں تین افراد کی لاشیں برآمد

    یاد رہےکہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے قریب گزشتہ روز بھی تین افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کرقتل کیا گیا تھا.ان میں سے ایک امام مسجد بتائے گئے تھے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روزقتل ہونے والے امام مسجد کا تعلق نوشہرہ کے قریبی علاقے اکوڑہ خٹک سے بتایا گیا تھا.