Tag: گولی مارنے کا حکم

  • کینیا کے صدر کا مظاہرین کو گولی مارنے کا حکم

    کینیا کے صدر کا مظاہرین کو گولی مارنے کا حکم

    کینیا کے صدر ولیم روٹو نے حکم جاری کیا ہے کہ مظاہرین کے پیروں میں گولی مار دی جائے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیا کے صدر ولیم روٹو نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ لوگوں کے کاروبار کو نشانہ بنانے والے مظاہرین کے پیروں میں گولی مار دی جائے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عوام کی جائیداد یا کاروبار کو جلانے والے شخص کی ٹانگ میں گولی مار دی جائے، اسے اسپتال لے جایا جائے اور پھر اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

    کینیا کے صدر ولیم روٹو کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فائرنگ سے مظاہرین کی جان نہ جائے اور یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ایسے افراد کی ٹانگیں ٹوٹ جائیں۔

    کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اپنے سیاسی حریفوں کو پُرتشدد مظاہروں کی سرپرستی کرنے سے خبردار کیا ساتھ ہی پولیس کی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ ملک کے خلاف اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ کینیا پر دھمکیوں، دہشت گردی اور افراتفری کے ذریعے حکمرانی نہیں کی جاسکتی اور نہ ایسا ہونے دیا جائے گا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی صرف بیلٹ کے ذریعے ممکن ہے نہ کہ احتجاج کے ذریعے۔ مخالفین کو 2027 کے عام انتخابات کا انتظار کرنا پڑے گا۔

    رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے گروپوں نے پولیس پر حکومت مخالف مظاہروں پر طاقت کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    حماس 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی مشروط رہائی پر رضامند

    رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں کے دوران پیر کے روز 31 افراد کو مار دیا گیا تھا۔

    بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں تاریخی جمہوریت حامی مارچ کے 35 برس مکمل ہونے پر مظاہروں کا انعقاد کیا گیا تھا۔

  • اسلام آباد : رینجرز اہلکاروں کی شہادت : پاک فوج کو بلا لیا گیا

    اسلام آباد : رینجرز اہلکاروں کی شہادت : پاک فوج کو بلا لیا گیا

    اسلام آباد : سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں کے ہاتھوں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد حکومت نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ چونگی نمبر26پر مظاہرین نے رینجرز اور پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ کی۔

    ذرائع کے مطابق سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ رینجرز اور پولیس کے 5 جوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    صورتحال پر قابو پانے کیلیے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلا لیا گیا ہے۔ انتشاریوں اور شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردانہ کارروائی سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں، اب تک شرپسندوں کے حملوں میں رینجرز کے 4 اور پولیس کے 2اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک سو سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں، متعدد کی حالت نازک ہے، انتشار اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کیلئے احکامات دے دیے گئے ہیں، انتشاریوں اور شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔

  • قازقستان: صدارتی حکم کے بعد ہلاکتوں میں تشویش ناک اضافہ

    قازقستان: صدارتی حکم کے بعد ہلاکتوں میں تشویش ناک اضافہ

    الماتے: قازقستان میں گولی مارنے کے حکم کے بعد ہلاکتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قازقستان میں سرد جنگ دور جیسے حالات پیدا ہو گئے، ملک کی اہم تنصیبات کی حفاظت روسی فوجی اتحاد کر رہا ہے۔

    مظاہرین کو دیکھتے ہی بغیر وارننگ گولی مارنے کے حکم کے بعد ہلاکتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا، چوبیس گھنٹے میں ہلاکتوں کی تعداد 164 ہو گئی ہے۔

    صرف دارالحکومت الماتے میں 103 افراد ہلاک ہوئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں، جب کہ 8 ہزار سے زائد افراد گرفتار ہیں۔

    الماتے فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہا ہے، جگہ جگہ ناکے اور فورسز کا گشت جاری ہے، شہر میں فیول اور اشیائے خور و نوش کی قلت پیدا ہو گئی ہے، پیٹرول پمپس، اے ٹی ایمز اور دکانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

    حکومت مخالف مظاہرے: قازقستان خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ بھی گرفتار

    قازق صدر نے پھر کہا ہے کہ مظاہرین سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، ترکی کے بعد چین نے بھی قازقستان کو سیکیورٹی تعاون کی پیش کش کردی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر جومارت توقائیف نے مظاہروں پر قابو پانے میں ناکام ہونے پر خفیہ ادارے کے سربراہ کریم ماسیموف کو بر طرف کر دیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انھیں گرفتار کر لیا ہے۔

  • قازقستان: مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم جاری

    قازقستان: مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم جاری

    الماتے: قازقستان میں مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم جاری ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قازق صدر قاسم جمروت نے سیکیورٹی فورسز کو مظاہروں کو روکنے کے لیے گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے۔

    قازقستان میں عوامی احتجاج بدستور جاری ہے اور معاملہ نہایت سنگین ہوگیا ہے، صدر قاسم جمروت نے سیکیورٹی فورسز سے کہا ہے کہ مظاہرین کو جہاں بھی دیکھیں، بغیر وارننگ گولی مار دی جائے۔

    روسی زیر قیادت اتحادی فوج کا پہلا دستہ قازقستان پہنچ گیا

    واضح رہے کہ 4 دن میں پُرتشدد احتجاج کے دوران درجنوں افراد مارے جا چکے ہیں، دو دن قبل الماتے میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران 12 پولیس اہل کاروں کو قتل کیا گیا تھا، جب کہ ایک اہل کار کا سر بھی کاٹا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پوسٹس میں مختلف قسم کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کو سڑک پر اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے، جب کہ ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سڑک پر مشتعل لوگ فوجیوں کو گاڑی سے اتار کر پکڑ رہے ہیں۔

    حکومت نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا بھی اعلان کر دیا ہے، لیکن مظاہرے ختم نہیں ہوئے، اس سے قبل پوری حکومت بھی مستعفی ہو گئی تھی، تاہم اب مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے روسی فوج کو استعمال کرنے پر اپوزیشن سراپا احتجاج بن گئی ہے۔

    قازقستان: مشتعل شہریوں نے فوجی گاڑی گھیر کر اہلکاروں کو پکڑ لیا (ویڈیو)

    فوج نے الماتے ایئر پورٹ اور تمام سرکاری املاک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے، دوسری طرف اقوام متحدہ، امریکا اور برطانیہ نے صورت حال پر تشویش ظاہر کی ہے، جب کہ ترک صدر نے قازق حکومت سے یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔