Tag: گولی مار دی

  • بھارت : امریکا سے آنے والے شخص کو اہل خانہ کے سامنے گولی مار دی، ویڈیو

    بھارت : امریکا سے آنے والے شخص کو اہل خانہ کے سامنے گولی مار دی، ویڈیو

    امرتسر : بھارت میں امریکا سے آنے والے بھارتی نژاد شہری کو مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کے سامنے گولی مار دی، سابقہ سسرالی خاندان کے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امرتسر میں بھارتی نژاد امریکی شہری کے گھر پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں دو نامعلوم مسلح افراد نے سُکھ چین سنگھ کو اس کی اہلیہ والدہ اور بچوں کے سامنے گولی مار دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ امرتسر کے نواحی علاقے دبورجی گاؤں میں پیش آیا، جہاں امریکہ میں کئی سال سے مقیم سکھ چین سنگھ حال ہی میں اپنے آبائی گاؤں واپس آئے تھے۔

    گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں واردات کا یہ منظر قید ہوگیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکھ چین سنگھ نامی شخص کو دو حملہ آوروں نے اسلحہ کے زور پر گھر کے اندر دھکیل دیا۔

    اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے ان سے ان کی نئی خریدی ہوئی لگژری گاڑی کے کاغذات طلب کیے اور جب سکھ چین نے دینے سے انکار کیا تو ان پر فائرنگ کردی۔

    سکھ چین سنگھ کو ایک گولی سینے میں اور دوسری سر میں لگی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایک نجی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے سکھ چین سنگھ کو اس وقت روکا جب وہ صبح کی سیر کے لیے جا رہے تھے اور انہیں زبردستی گھر کے اندر لے جا کر فائرنگ کردی۔

    سکھ چین سنگھ کی دوسری بیوی نے ان کی پہلی بیوی کے خاندان پر حملے کا الزام عائد کیا ہے اور پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے کیونکہ بیرون ممالک میں مقیم شہریوں کے ساتھ جائیداد اور ذاتی دشمنی کے تنازعات عام ہیں اور یہ ایک اور ایسا ہی واقعہ ہو سکتا ہے، تاہم معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • تین سالہ بھائی نے ایک سالہ بہن کو سر میں گولی مار دی

    تین سالہ بھائی نے ایک سالہ بہن کو سر میں گولی مار دی

    کیلیفورنیا: امریکی شہر فالبروک میں ایک 3 سالہ لڑکے نے اپنی 1 سالہ بہن کو گولی مار دی۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر فالبروک میں غلطی سے تین سالہ بھائی نے ایک سالہ معصوم بہن کو سر میں گولی مار دی، جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہو گئی۔

    مقامی پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پیر کو صبح سویرے ریچے روڈ کے قریب اسٹیجکوچ لین پر واقع ایک گھر میں پیش آیا، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے کے وقت والدین کہاں تھے، تاہم واقعے کے بعد پولیس کو کال والدین میں سے کسی نے کی تھی۔

    سانڈیاگو کاؤنٹی کے شیرف کے مطابق تین سالہ بچے کے ہاتھ ہینڈ گن لگ گئی تھی جو غیر محفوظ تھی، کھیلنے کے دوران گولی چل گئی جو بچی کے سر میں لگی، جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم دوران علاج ایک گھنٹے کے بعد وہ ہلاک ہو گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، تاہم بچے کی موت کی وجہ اور طریقہ کار کا تعین کرنے کے لیے اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

  • پسند کی شادی پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت آنے والی لڑکی کو والد نے گولی مار دی

    کراچی: سٹی کورٹ کے احاطے میں فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی جانبحق جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق سٹی کورٹ کے احاطے  میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں پسند کی شادی پر بیان ریکارڈکرانے کیلئے آنیوالی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس نے بتایا کہ کورٹ میرج کے بعد لڑکی اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سٹی کورٹ آئی تھی والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    مزید تفصیلات میں ایس ایس پی شبیر سیٹھار نے بتایا کہ مقتولہ کا آبائی تعلق وزیرستان سے تھا، لڑکی نے گاؤں میں  ڈاکٹر سے پسند کی شادی کی تھی۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ خاتون  پیر آباد  سے عدالت میں 164 کا بیان ریکارڈ کرانے آئی تھی، لڑکی کے باپ نے 3 فائر کیے، 2 گولیاں خاتون کو لگیں، جس کے باعث موقع  پر لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔

    سٹی پولیس کا کہنا تھا کہ ایک گولی پولیس اہلکار کو کمر پر لگی، زخمی  اہلکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکاروں کو جھانسہ دیکر عدالتی احاطے میں آیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

    مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی جاحیت جاری ہے، صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی حالیہ جارحانہ کارروائی میں ایک اورفلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔

     خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورس کے ایک اہلکار نے جھگڑےکے بعد فلسطینی نوجوان کو زمین پر دھکیل دیا اور نہایت قریب سے گولی مار دی۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی فورسز سے مختلف جھڑپوں میں چار روز کے دوران دو بھائیوں سمیت نو فلسطینی شہید اور سو زخمی ہوچکے ہیں۔

    ان دنوں مقبوضہ مغربی کنارے میں صورت حال کافی خراب ہے۔ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔ ا