Tag: گول میز کانفرنس

  • ’اگلی 4 نسلوں نے جو کمانا ہے وہ ہم کھا چکے ہیں، اور ڈکار بھی نہیں مارا‘

    ’اگلی 4 نسلوں نے جو کمانا ہے وہ ہم کھا چکے ہیں، اور ڈکار بھی نہیں مارا‘

    لاہور: اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم اتنے بڑے قرضے میں جکڑے ہوئے ہیں کہ اگلی 4 نسلیں جو انھوں نے کمانا ہے وہ ہم کھا چکے ہیں، ڈکار بھی نہیں مارا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں آئین کا تقدس اور عدلیہ کا کردار کے عنوان سے گول میز کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان اور عدلیہ میں تاریخی جنگ شروع ہوئی ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا سپریم کورٹ نے لکھ دیا ہے کہ انتخابات 14 مئی کو ہونے ہیں تو چیف جسٹس کا فیصلہ حتمی ہے، انتخابات اسی روز ہوں گے اور یہی وزیر اعظم کرائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا، جو فیصلہ نہیں مانے گا توہین عدالت کا مرتکب ہوگا، وزیر اعظم ہو یا کوئی اور فیصلے سے انکار پر 5 سال کے لیے نااہل ہو جائے گا۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ جس جس نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانتا، اسے بلایا جائے گا، اور عدالت پوچھے گی کہ تم نے یہ بیان دیا ہے؟ اگر وہ مان لے گا تو بھی اور نہیں مانے گا تو پھر اگلی سماعت پر اس کا بیان چلایا جائے گا اور فیصلے کو نہ ماننے والے کو سزا ہوگی۔

  • کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی‘پی سی بی نےگول میز کانفرنس طلب کرلی

    کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی‘پی سی بی نےگول میز کانفرنس طلب کرلی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نےقومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرسابق کرکٹرزکی مدد طلب کرتے ہوئےگول میز کانفرنس بلا لی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان نے قومی کرکٹ ٹیم کی بہتری کے لیےاگلے ماہ 6اور 7مارچ کو لاہور میں گول میز کانفرنس طلب کرلی ہے۔

    گول میزکانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ٹیموں کی پرفارمنس، کوچنگ، ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بہتری اور غیرملکی ٹیموں کی دورہ پاکستان کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    پی سی کی جانب سے گول میزکانفرنس میں شرکت کےلیےسابق کپتان عمران خان، جاوید میانداد، ظہیر عباس، وسیم باری، وقار یونس، وسیم اکرم، شعیب اختر، عامر سہیل، راشد لطیف، رمیز راجہ، معین خان، عبدالقادر، انضمام الحق، اقبال قاسم، بازید خان، عاقب جاوید، سعید اجمل اور دیگرکومدعوکیاہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈنےکانفرنس میں کوچ مکی آرتھر،گرانٹ فلاور،اظہر محمود سمیت قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں سے کسی کو بھی نہیں بلایا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اجلاس میں غیرملکی اور مقامی کوچز کے حوالے سے اہم موضوع پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں:شکست پرتنقید، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح پھٹ پڑے

    واضح رہےکہ گزشتہ روز کینگروز کے خلاف شکست پر تنقید پر مصباح الحق پھٹ پڑے،ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم اتنا برا بھی نہیں کھیلے جس طرح ہم پر تنقید کی جارہی ہے۔