کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ سرخ لباس پہن کر گول چکر کھاکر میں چکرا گئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’یہ سرخ لباس بہت بھاری تھا، گول چکر نے مجھے چکرا دیا، شکریہ۔
ٹویٹر پر صارف نے فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں ماہرہ خان کے سرخ لباس میں رقص کی ایک تصویر شیئر کی اور ماہرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سارا ٹریلر ایک طرف اور ماہرہ خان کا سرخ لباس میں گول چکر ایک طرف۔
فلم پرے ہٹ لو عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں شہریار منور اور مایا علی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ ماہرہ خان بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ان کی انٹری ایک کلاسیکل گیت کے ذریعے دکھائی گئی ہے۔
Hahaha.. this dress was so heavy that the gol chakkars gave me chakkars🤦🏻♀️ thank you ♥️ https://t.co/bKfSlTtHGz
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 22, 2019
ٹریلر میں اداکار شہریار منور ٹی وی اداکار کے روپ میں نظر آرہے ہیں جو شادی سے بیزار ہے اور کسی اچھے کردار کی تلاش میں ہے۔
شہریار منور کی زندگی اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب ان کی زندگی میں مایا علی اندھیرے میں روشنی کی کرن بن کر آتی ہیں، ایک طرف تو مایا علی اور شہریار منور کے درمیان رومانس دکھایا گیا ہے دوسری جانب مایا علی شہریار منور کو دھوکا دے رہی ہوتی ہیں۔
واضح رہے دو روز قبل فلم پرے ہٹ لو کا ٹریلر ریلیز کیا تھا، فلم عید الاضحی پر بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔