Tag: گول کیپر

  • بیلجیئم کا گول کیپر پنالٹی کِک بچانے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گیا

    بیلجیئم کا گول کیپر پنالٹی کِک بچانے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گیا

    بیلجیئم کے 25 سالہ گول کیپر آر نے ایسپیل اپنی ٹیم کے لیے پنالٹی کِک بچانے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق  آرنے ایسپیل ایک میچ کے دوران پنالٹی کِک بچانے کے چند لمحوں بعد بے ہوش ہوکر گر گئے تھے اور یہ چوٹ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسپل نے پنالٹی کک بچائی جس کے فوراً بعد وہ میدان میں گر گئے، انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور ایمبولینس کے ذیعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔

    بیلجیئم کلب نے ایسپل کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئےان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کی ہے۔

  • فٹبال پکڑنے کی کوشش میں شرارتی بلی کی اچھل کود

    فٹبال پکڑنے کی کوشش میں شرارتی بلی کی اچھل کود

    بلیوں کی عجیب و غریب اور معصوم شرارتیں سب ہی کا دل موہ لیتی ہیں اور لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتی ہیں، ایسی ہی ایک بلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو فٹبال پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھورے رنگ کی ایک بلی ٹی وی اسکرین کے سامنے موجود ہے اور ٹی وی پر فٹبال میچ چل رہا ہے۔

    جیسے ہی کھلاڑی فٹبال کو کک مارتا ہے اور بال گول کی طرف جاتی ہے، بلی اچھل کر بال کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے۔

    اس دوران وہ بال کو روکنے اور پکڑنے کی ایسی کوشش کرتی ہے جیسے گول کیپر کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mel Robbins (@melrobbins)

    پس منظر میں بلی کے مالک کے ہنسنے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔

    ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ یہ بلی ایک بہترین گول کیپر ثابت ہوسکتی ہے۔

    اس ویڈیو کو ہزاروں افراد نے دیکھا اور اس پر مختلف کمنٹس اور لائیکس کیے۔

    بلی، کتے اور دیگر جانور حرکت کرتی ہوئی شے یا عموماً گیند کو دیکھ کر ایسے ہی دیوانہ وار حرکتیں کرتے ہیں، اس کا ثبوت ایک اور ویڈیو ہے جو کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو میں ویمن ٹیمز کا ٹی 20 میچ ہورہا ہے جس میں اچانک ایک کتا میدان میں آجاتا ہے اور گیند منہ میں دبا کر بھاگنے لگتا ہے۔

  • قومی ہیرو منصور احمد سرکاری اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں

    قومی ہیرو منصور احمد سرکاری اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں

    کراچی: پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے سپر اسٹار اولمپیئن اور سابق گول کیپر منصور احمد امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث جناح اسپتال کراچی میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے قومی ہیرو منصور احمد کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ جناح اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

    قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان عہدے سے مستعفی

    منصور احمد کو کچھ عرصے سے دل کا عارضہ لاحق ہے لیکن آج انہیں دل میں شدید درد اٹھا جس کے باعث انہیں فوری طور پر جناح اسپتال کے ادارہ امراض قلب میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل منصور احمد کا سال 2016 جون میں امراضِ قلب کا آپریشن ہوا تھا جس دوران انہیں مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے تھا تاہم وہ عارضی طور پر صحت یاب ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ انہوں نے 1986 سے 2000 تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس دوران منصوراحمد نے 338 عالمی میچز کھیلے۔

    ہالینڈ کےلیجنڈکھلاڑی ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کےہمراہ پاکستان آنےکےلیےپرجوش

    علاوہ ازیں وہ ماضی میں ایشیاء کے نمبر ون گول کیپر بھی رہے ہیں، اولمپکس کھیلتے ہوئے انہوں نے متعدد سلور اور گولڈ میڈل بھی اپنے نام کئے۔

    واضح رہے کہ گول کیپر منصور احمد نے آسٹریلیا میں 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہالینڈ کے خلاف پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر قومی ٹیم کو چوتھی بار عالمی چمپیئن بنایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ: جنوبی افریقن فٹبال ٹیم کا کپتان ہلاک

    نامعلوم افراد کی فائرنگ: جنوبی افریقن فٹبال ٹیم کا کپتان ہلاک

    جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کی فٹبال ٹیم کے کپتان اور گول کیپر کو جوہانسبرگ کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

    ستائیس سالہ جنوبی افریقن فٹبال ٹیم کے کپتان سینزو میوا کو جوہانسبرگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا، فٹبالر جس گھر میں ٹھہرے ہوئے تھے وہاں دو مسلح افراد نے گھر میں گھس پر انھیں قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

    سینزو نے دو ہزار پندرہ میں افریقن کپ آف نیشنز کے چار کوالیفائنگ میچوں میں ٹیم کی قیادت کر چکے تھے۔ انھوں نے اپنا آخری میچ ہفتہ کو کھیلا جس میں ان کی ٹیم کو چار ایک کے اسکور سے فتح حاصل ہوئی تھی۔