Tag: گوندا

  • کرشنا ابھیشک نے اپنے ماموں گوندا کی طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    کرشنا ابھیشک نے اپنے ماموں گوندا کی طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    بھارت کے معروف کامیڈین کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں اور بالی ووڈ اداکار گوندا کی طلاق کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے دی کپل شرما شو کے کامیڈین کرشنا ابھیشیک نے گوندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے، وہ کبھی بھی ایک دوسرے سے طلاق نہیں لیں گے۔

    گوندا کی بھانجی اور کرشنا کی بہن آرتی سنگھ نے کہا کہ یہ ساری افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

    آرتی سنگھ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت ممبئی میں نہیں ہوں اس لیے میں فیملی میں کسی سے رابطے میں نہیں ہوں لیکن میں یہ آپ کو بتا رہی ہوں کہ یہ جھوٹی خبر ہے کیوں کہ ان دونوں کے درمیان بونڈنگ بہت مضبطو ہے۔

    طلاق کی قیاس آرائیوں کے بعد انڈین میڈیا نے گووندا سے رابطہ کیا تو انھوں نے ردعمل میں کہا کہ ’ہمارے درمیان صرف کاروبار سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے، میں اپنی فلمیں زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہوں‘۔

    گووندا کے مینجر ششی سنہا نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ ’فیملی کے کچھ افراد کے بیانات کی وجہ سے جوڑے کے درمیان مسائل پیدا ہوگئے ہیں، اس میں مزید کچھ نہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/govinda-breaks-silence-on-divorce-rumours-with-sunita-ahuja/

  • ہماری خاندانی لڑائی بہت زہریلی ہے، گوندا کی بیٹی کا انکشاف

    ہماری خاندانی لڑائی بہت زہریلی ہے، گوندا کی بیٹی کا انکشاف

    بالی ووڈ کے معروف اداکار گوندا کی بیٹی نے اپنے والد اور کزن کرشنا کی لڑائی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ہماری خاندانی لڑائی بہت زہریلی ہے۔

    دی کپل شرما شو کے کامیڈین کرشنا ابھیشیک اور ان کے ماموں گوندا کے درمیان کافی سالوں سے جاری لڑائی کا اختتام ہوچکا ہے، شو میں گوندا نے شکتی کپور اور چنکی پانڈے کے ہمراہ شرکت کی تھی اور وہیں اپنے بھانجے سے انھوں سارے گلے شکوے دور کیے۔

    تاہم اب 90 کی دہائی کے معروف ادکار کی بیٹی ٹینا آہوجا نے اپنی اس خاندانی لڑائی پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے، انھوں نے کہا کہ یہ لڑائی ایک قسم کے زہر جیسی تھی، میں جھوٹ نہیں بولوں گی میں نے یہی بات آرتی سنگھ کو بھی کہی تھی۔

    فلمی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں گوندا کی صاحبزادی ٹینا کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے آپ کو اس لڑائی سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔

     

    گوندا کا گولی لگنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

     

    میں اپنی زندگی میں خوش ہوں اور میں ان سب چیزوں کے بارے میں بات نہیں کرتی، میرے خیال میں یہ سب اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے اور چیزیں اب پہلے سے بہتر اور قابل احترام ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی فلموں کے نامور اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کے درمیان سات سال سے جاری اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔

    ماموں اور بھانجے کے درمیان گزشتہ سات سال سے جاری سرد مہری بالآخر ایک ملاقات کے بعد ختم ہوگئی، بھارتی مزاحیہ پروگرام کپل شرما شو میں سپنا کے نام سے کردار ادا کرنے والے کرشنا ابھیشیک نے اپنے زخمی ماموں اداکار گوندا کی عیادت کی جو ان کی صلح کا باعث بنی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی سپر اسٹار گووندا اپنے گھر میں اچانک ریوالور چلنے سے زخمی ہوگئے تھے، آسٹریلیا سے بھارت واپس آنے کے بعد کرشنا نے سب سے پہلے اپنے ماموں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے ان سے ملاقات کی۔

  • کرائم برانچ کو گوندا پر شک ہوگیا

    کرائم برانچ کو گوندا پر شک ہوگیا

    بھارت کی کرائم برانچ کو بالی ووڈ اداکار گوندا پر شک ہے کہ وہ خود کو لگنے والے گولی کے حوالے سے کچھ غلط بیانی کررہے ہیں۔

    ممبئی پولیس فی الحال اداکار گووندا کو گولی لگنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے لیکن کرائم برانچ نے بھی اس واقعہ کی متوازی تحقیقات شروع کر دی ہیں، کرائم برانچ کے اہلکاروں نے بدھ کو اداکار سے اسپتال میں ملاقات کی اور رپورٹس کے مطابق وہ گوندا کے بیان سے قطعی مطمئن نظر نہیں آئے۔

    خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ سینئر پولیس انسپکٹر دیا نائک کی قیادت میں کرائم برانچ کی ٹیم نے منگل کو اسپتال کا دورہ کیا اور اداکار سے واقعہ کے بارے میں بات کی۔

    بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ بندوق گر گئی اور غلطی سے ایک راؤنڈ چل گیا جو ان کی ٹانگ میں لگا، منگل کی صبح جب یہ واقعہ پیش آیا تو گووندا اپنی رہائش گاہ پر اکیلے تھے۔

    میڈیا رپورٹس میں یہ بھی گیا ہے کہ پولیس نے اس واقعے میں کسی بھی قسم کے فاؤل پلے یا غلط شبہات کو مسترد کر دیا ہے لیکن وہ گووندا کی کہانی سے پوری طرح مطمئن بھی نہیں ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرائم برانچ گووندا کا بیان دوبارہ ریکارڈ کر سکتی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک کسی نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

    خیال رہے کہ معروف اداکار گوندا نے گزشتہ دنوں صبح ایک اپائنمنٹ کے لیے روانہ ہوتے وقت غلطی سے پستول سے اپنی ہی ٹانگ میں گولی مار کر خود کو زخمی کرلیا تھا، واقعے کے بعد فوری طور پر اداکار کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • گوندا کا گولی لگنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

    گوندا کا گولی لگنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار گووندا نے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اسپتال سے ایک آڈیو پیغام ریکارڈ کراکر اپنے چاہنے والوں کو صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

    معروف اداکار نے تصدیق کی کہ ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگ سے گولی نکال دی ہے اور وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔

    اداکار کا اپنے ریکارڈڈ پیغام میں کہنا تھا کہ میں گووندا ہوں، میرے چاہنے والوں، میرے والدین اور خدا کی مہربانی سے، میں اب بہتر محسوس کررہا ہوں۔

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے گولی لگنے سے زخم آیا ہے لیکن میں اب ٹھیک محسوس کر رہا ہوں، ڈاکٹروں نے گولی نکال دی ہے۔

    اداکار نے اپنے ڈاکٹروں اور چاہنے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے معالج، ڈاکٹر اگروال اور اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔

    اداکار گووندا گولی لگنے سے زخمی

    واضح رہے کہ 90کی دہائی کے اداکار نے صبح ایک اپائنمنٹ کے لیے روانہ ہوتے وقت غلطی سے اپنی پستول سے اپنی ہی ٹانگ میں گولی مار کر خود کو زخمی کرلیا تھا۔ واقعے کے بعد فوری طور پر اداکار کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • مادھوری ڈکشٹ کے ‘ہیرو’

    مادھوری ڈکشٹ کے ‘ہیرو’

    مادھوری ڈکشٹ نے شہرت اور مقبولیت کے کئی برسوں پر محیط اپنے سفر میں بلاشبہ کروڑوں دلوں‌ پر راج کیا۔ بہترین اداکاری اور شان دار رقص کے بل بوتے پر مادھوری ایک عرصہ تک اسکرین پر چھائی رہی ہیں۔

    آج بھی بولی وڈ فلم اسٹار کا جادو برقرار ہے۔ اداکارہ کی شہرت کا سفر 1990ء کی دہائی میں شروع ہوا تھا، جس میں مادھوری نے اپنے وقت کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار، جتیندر، امیتابھ بچن، ونود کھنہ کے ساتھ کام کیا اور بیسویں صدی کی آخری دو دہائیوں کے مقبول ترین ہیرو عامر خان، سلمان خاں، شاہ رخ خاں، انیل کپور، سنجے دت، متھن چکرورتی اور دیگر کے ساتھ ان کی جوڑی بہت پسند کی گئی۔

    یہاں ہم اپنے وقت کے معروف و مقبول فلمی رسالے "شمع” کے 1990ء کے ایک شمارے میں مادھوری ڈکشٹ کے اپنے ساتھی مرد اداکاروں سے متعلق تاثرات شایع ہوئے تھے جس میں سے فلم اسٹار سنجے دت اور گوندا کے بارے میں ہم مادھوری ڈکشٹ کے خیالات یہاں‌ نقل کررہے ہیں۔

    سنجے دت
    سنجے بابا کو میں شرارتوں کی پوٹ کہتی ہوں۔ ہنسنے ہنسانے سے وہ کسی وقت بھی باز نہیں رہ سکتا۔ اس کی موجودگی میں ساتھی ستارے اپنی ہنسی پر قابو پا ہی نہیں سکتے۔ وہ خود خوشی کے پَروں پر اڑ رہا ہو یا کسی غم کے دور سے گزر رہا ہو۔ اس کی بشاشت کسی بھی حال میں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتی۔ سنجو کے ساتھ بمبئی، مدراس، حیدرآباد، کہیں بھی سیٹ پر یا لوکیشن پر میری شوٹنگ ہوتی ہے تو وہ مجھے دل کھول کر قہقہے لگانے کے مواقع فراہم کر دیتا ہے۔ شکار اس کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور اپنے شکار کے واقعات وہ اس انداز سے سناتا ہے کہ مزہ آ جاتا ہے۔ حوصلے کا یہ عالم ہے کہ جب اس کا کیریئر اسے ڈانوا ڈول ہوتا دکھائی دے رہا تھا تو بھی مسکراہٹ ہر آن اس کے ہونٹوں پر کھیلتی رہتی تھی۔

    گووندا
    سنجو کی طرح گووندا بھی ہمیشہ ہسنتا، مسکراتا دکھائی دیتا ہے۔ اس کے اندر برتری کا احساس نام کو بھی نہیں۔ انا اسے کبھی پریشان نہیں کرتی۔ زندگی کی حرارت اس کی رگ رگ میں رچی ہوئی ہے۔ اتنا چلبلا ہے کہ سیٹ پر ہر پل ایک سرے سے دوسرے سرے تک لپکتا نظر آئے گا۔ خوب قہقہے لگاتا ہے، خوب زندگی کا لطف اٹھاتا ہے۔ بہت اچھا ڈانسر ہے اس سے بھی بڑھ کر ایک اچھا انسان ، ایک چاہنے والا شوہر، ایک جان چھڑکنے والا باپ۔ پہلے دن جب میں ، ‘پاپ کا انت’ کے لئے اس کے ساتھ شوٹنگ کرنے کی غرض سے پہنچی تو دل ہی دل میں کافی ڈر رہی تھی۔ وجہ یہ تھی کہ میں نے فلم ‘سدا سہاگن’ میں اس کے ساتھ کام کرنے کی ٹی راما راؤ کی آفر نامنظور کر دی تھی اور اس واقعہ کے بعد پہلی مرتبہ اس کا اور میرا آمنا سامنا ہو رہا تھا۔ رسالوں، اخباروں نے اس واقعہ کو اس طرح اچھالا تھا کہ رائی کا پربت بنا دیا تھا، اور مجھے ویمپ کا درجہ دے ڈالا تھا۔ لیکن پاپ کا انت کے سیٹ پر گووندا کے رویہ میں رنجش کی کوئی جھلک نہ تھی۔ وہ بہت تپاک سے ملا اور اس طرح میری ساری بوکھلاہٹ دور ہو گئی۔ اس نے مجھ سے یہ کہا کہ اگر میری جگہ وہ ہوتا تو کسی آفر کے پرکشش نہ ہونے کی صورت میں وہ بھی صاف انکار کر دیتا۔ میں نے بھی اسے بتا دیا کہ اگر میں نے اس فلم میں کام کرنا قبول نہیں کیا تھا تو اس کا سبب رول کا غیر اہم ہونا تھا۔ گووندا کے خلاف میرے دل میں کوئی جذبہ نہ تھا۔ بعد میں یہ رول انورادھا پٹیل نے کیا اور دیکھنے والوں نے دیکھ ہی لیا ہوگا کہ یہ رول نہ ہونے کے برابر تھا۔

  • وہ بالی ووڈ اداکار جن کے ساتھ پُراسرار خوفناک واقعات پیش آئے

    وہ بالی ووڈ اداکار جن کے ساتھ پُراسرار خوفناک واقعات پیش آئے

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے پراسرار واقعات پر پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار فلموں میں کچھ مناظر کے لیے پراسرار مقامات پر شوٹنگ کرواتے ہیں، اس دوران بعض اوقات اُن کے ساتھ اکثر حقیقی خوفناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔

    بالی ووڈ اداکاروں کے نامور فنکاروں نے اپنے ساتھ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے لرزہ خیز واقعات بیان کیے جن میں انہیں پراسرار شے کی موجودگی یا آوازوں کا احساس ہوا۔

    بھارتی میڈیا نے فنکاروں کے ساتھ پیش آنے والے حقیقی واقعات کا احوال بیان کیا جو خود اُن فنکاروں اور مداحوں کے لیے پریشان کُن ہے کیونکہ اس طرح کی باتیں میڈیا انڈسٹری میں ابھی تک سامنے نہیں آئیں تھیں۔

    مزید پڑھیں: سنگاپور: ہائی وے پر پراسرار مخلوق، ویڈیو وائرل

    نامور اداکار گوندا کے ساتھ ڈراؤنا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی فلم کی شوٹنگ دور دراز پہاڑی علاقے میں کررہے تھے، اُن کا کہنا تھا کہ ’شوٹنگ کے دوران ہم نے ہوٹل کا کمرہ بُک کیا، ایک روز جب میں بیدار ہوا تو محسوس ہوا کوئی پراسرار عورت نما مخلوق سینے پر بیٹھی ہے‘۔

    گوندا کا کہنا تھا کہ ’میری اُس دوران حالت بہت عجیب و غریب ہوگئی تھی اور یہ میری زندگی کے خوفناک ترین واقعے میں سے ایک ہے جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا، آج بھی اگر وہ منظر یاد آجائے تو خوفزدہ ہوجاتا ہوں‘۔

    اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق کہا کہ ’گیگز آف گوسٹس‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران میں اور ساتھی ماہی گل جب پرانی عمارت میں داخل ہوئے تو ہم نے اندر موجود خالی کمروں سے پُراسرار خوفناک آوازیں خود سنیں، آہستہ آہستہ یہ چیخوں میں تبدیل ہوئیں جس کے باعث پوری ٹیم خوفزدہ ہوئی اور ہم وقت ضائع کیے بغیر اُس جگہ سے نکل گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسکول میں دوبارہ پراسرار مخلوق کی موجودگی؟ ویڈیو وائرل

    اسے بھی دیکھیں: بچی کی گڑیا کے قریب پراسرار روشنی، ویڈیو وائرل

    باصلاحیت اداکارہ بپاشا باسو نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیل سے آگاہ کیا کہ ’میں نوازالدین صدیقی کے ساتھ فلم ’آتما‘ کی شوٹنگ کے لیے موجود تھی تو اس دوران مجھے خاتون کی آواز سنائی دی، وہ گانے گا رہی تھی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’گانے کی آواز میرے ساتھ نوازالدین اور کیمرہ مین نے بھی سنی مگر جب ہم نے ریکارڈنگ دوبارہ چلائی تو ایسی کوئی آواز موجود ہی نہیں تھی‘۔

    نوازالدین صدیقی نے اپنے واقعے کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایک سین کی شوٹنگ کے دوران میرے پیچھے دیوار پر فوٹو فریم لگا ہوا تو جو اچانک گر کر چکنا چور ہوا، اُس کمرے میں نہ ہوا تھی اور یہ ایسی کوئی چیز جس کی وجہ سے فریم نیچے گرتا حتیٰ کہ دیوار پر لگی کیل بھی اپنی جگہ پر موجود تھی‘۔

    ورن دھون نے بتایا کہ اُن کے ساتھ پرُاسرار واقعہ بیرونِ ملک شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں ایک ایسے ہوٹل میں قیام پذیر تھا جہاں آنجہانی امریکی اداکار فرینک سنتا بھی رُکی تھیں۔

    ادکار کا کہنا تھا کہ ’ایک روز جب رات گئے شوٹنگ کے بعد واپس کمرے میں آیا تو اچانک دروازہ کھلا اور ایسا محسوس ہوا کہ کوئی اندر داخل ہوا اور پھر کمرے میں فرینک کے گنگنانے کی آوازیں بھی آئیں، جس کے بعد میں کمرہ چھوڑ کر باہر بھاگ گیا‘۔