Tag: گونواز گو

  • کشمیر کے اصولی موقف پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گے، نوازشریف

    کشمیر کے اصولی موقف پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گے، نوازشریف

    مظفر آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کشمیر کے بارے میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے آزاد جموں کشمیر کونسل سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کشمیرکےبارےمیں پاکستان اصولی موقف پر ثابت قدم ہے اور پاکستان کشمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں ہی مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا عالمی طور پرتسلیم شدہ حق خودارادیت کشمیریوں کوملناچاہیے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کرتا ہےجو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پڑوسیوں کےساتھ سلوک پربھارتی رویےکانوٹس لیناشروع کردیاہے اور خواہش ہے کشمیری جلد حق خودارادیت حاصل کرلیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی مظفر آباد آمد پر زلزلہ متاثرین نے فنڈز کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا اور گونواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔

  • ہیلی پیڈبنانےپرساہیوال کے طلبا کا وی آئی پی کلچرکیخلاف مظاہرہ

    ہیلی پیڈبنانےپرساہیوال کے طلبا کا وی آئی پی کلچرکیخلاف مظاہرہ

    ساہیوال: یونیورسٹی میں ہیلی پیڈبنانےپر ساہیوال کے طلبا مشتعل ہوگئے اور لیگی وزراء کی آمد پرگونواز گو کےنعرے لگ گئے۔ گونواز گو کا نعرہ ن لیگ والوں کا پیچھا چھوڑنے پرتیار نہیں۔

    ساہیوال کی کامسیٹ یونیورسٹی میں صوبائی وزراء کیلئے ہیلی پیڈبنانے پرطلبا نے شدید غصے کااظہار کیا اور وی آئی پی کلچرکےخلاف  مظاہرہ کرتے ہوئے گو نواز گو کے نعرے لگا کر دل کی بھڑاس نکالی۔

    یونیورسٹی کے طلبہ نے لیگی وزراء کا نہ صرف گو نواز گو کے نعروں سے استقبال کیا بلکہ ان کا گھیراؤ کرکےاحتجاج ریکارڈ کراتے رہے۔اس سے قبل کیا تعلیمی ادارے،کیا ائیرپورٹ اوراسٹیڈیم سمیت سب ہی جگہ گو نواز گو کے نعرے گونج چکے ہیں۔

  • گونوازگوکے نعرے رنگ لاسکتے ہیں،قمرزمان کائرہ

    گونوازگوکے نعرے رنگ لاسکتے ہیں،قمرزمان کائرہ

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم اسلام آباد میں دھرنوں کے حوالے سے سنجیدہ رویہ اختیار کریں ورنہ گونوازگوکے نعرے رنگ لاسکتے ہیں ۔

    لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا وزیرِاعظم اسلام آباد میں دھرنوں کے حوالے سے سنجیدہ رویہ اختیار کریں اور بحران حل کرنے کے لیے چارپانچ سینئر سیاستدانوں پرمشتمل بااختیار کمیٹی بنائیں ۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھاکہ ایسی ہی بااختیارکمیٹی عمران خان اورطاہر القادری بھی بنائیں اوردونوں فریقین کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کریں ،قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے مڈٹرم انتخابات کے حوالے سے بات نہیں کی۔

    ان کا کہنا تھا بلاول بھٹو نے صرف پارٹی کارکنوں سے نہیں بلکہ پی پی پی کے ہمدردوں سے بھی معافی مانگی ہے۔