Tag: گووندا

  • گووندا اور سنیتا کی بیٹی نے والدین کے طلاق پر خاموشی توڑ دی

    گووندا اور سنیتا کی بیٹی نے والدین کے طلاق پر خاموشی توڑ دی

    بالی ووڈ اسٹار گووندا اور سنیتا آہوجا کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے کی خبروں پر اداکارہ ٹینا آہوجا نے بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، سنیتا آہوجا، جو 1987 سے گووندا کے ساتھ شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچوں کی ماں ہیں، نے 38 سال کی شادی کے بعد ’ہیرو نمبر 1‘ اداکار سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ تاہم، ان کی بیٹی ٹینا نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ سب افواہیں ہیں۔

    ایک بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹینا آہوجا نے ’میں ان افواہوں پر توجہ نہیں دیتی، انہوں نے مزید کہا ’میں اپنے خوبصورت خاندان کے ساتھ ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں اور میں میڈیا، مداحوں اور پیاروں کی طرف سے ملنے والی تشویش، محبت اور حمایت کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔‘

    انہوں نے مزید بتایا کہ میں اپنے والدین کے معاملات پر زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی، میرے والد تو ابھی ملک سے باہر ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: گووندا کے انٹرویو نے بالی وڈ میں ہلچل مچا دی

    سنیتا آہوجا کا گووندا سے طلاق کیلیے عدالت سے رجوع

    واضح رہے کہ جمعہ کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سنیتا آہوجا نے اپنے شوہر پر بےوفائی، ظلم، فریب اور ترکِ تعلق جیسے سنگین الزامات لگائے ہیں، اور ہندو میرج ایکٹ 1955 کی دفعات 13 (1) (i)، (ia)، (ib) کے تحت طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔

    تاہم گووندا اب تک کسی بھی عدالتی کارروائی میں شریک نہیں ہوئے اور حتیٰ کہ عدالت کی جانب سے مقرر کردہ کونسلنگ سیشن میں بھی غیر حاضر رہے۔

  • گووندا اور سنیتا کے طلاق کی خبروں میں نیا موڑ، کیس کی حقیقت سامنے آگئی

    گووندا اور سنیتا کے طلاق کی خبروں میں نیا موڑ، کیس کی حقیقت سامنے آگئی

    ممبئی (23 اگست 2025): معروف بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے طلاق لینے کے کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔

    22 اگست کو بھارتی میڈیا کی جانب سے ییہ خبر سامنے آئی تھی کہ سنیتا آہوجا نے باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کیلیے درخواست دائر کر دی جس میں غیر ازدواجی تعلق، حق تلفی اور بے وفائی کو بنیادی وجہ قرار دیا گیا۔

    سنیتا آہوجا نے ہندو میرج ایکٹ 1955 کی مختلف دفعات کے تحت طلاق کی درخواست دائر کی، تاہم طلاق کی درخواست کی خبر کے بعد گووندا کے وکیل کا بیان سامنے آیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گووندا کے انٹرویو نے بالی وڈ میں ہلچل مچا دی

    سنیتا آہوجا کا گووندا سے طلاق کیلیے عدالت سے رجوع

    گووندا کے وکیل للت بندرا نے بھارتی ٹہ دہ سے بات چیت میں طلاق کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا  کہ کوئی معاملہ نہیں ہے، سب کچھ حل ہو رہا ہے، لوگ صرف پرانے ایشوز اٹھا رہے ہیں۔

    بھارتی اداکار کے وکیل نے مزید کہا اس گنیش چترتھی پر آپ پوری فیملی کو ایک ساتھ دیکھیں گے، ساتھ ہی وکیل نے بھارتی میڈیا کو گھر آنے کی دعوت دیدی۔

    اس کے علاوہ گووندا کو حال ہی میں طلاق کی افواہوں کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر ایک الگ انداز میں دیکھا گیا، جس میں وہ طلاق کی افواہوں سے غافل دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھووندا ممبئی ایئرپورٹ پر فوٹوگرافروں کو پوز بھی دے رہے ہیں، اس سے قبل فروری میں بھی ایسی ہی افواہیں منظر عام پر آئی تھیں لیکن پھر گووندا کی ٹیم نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں میں صلح ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی پریشان کن ازدواجی زندگی کے بارے میں قیاس آرائیاں کچھ عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب اداکار کی اہلیہ نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ 12 سالوں سے اپنی سالگرہ اکیلے ہی منا رہی ہیں۔

  • گووندا نے اپنے حالیہ انٹرویو سے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

    گووندا نے اپنے حالیہ انٹرویو سے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

    نامور بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے حالیہ انٹرویو سے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی ہے۔

    سال 2008 میں بالی وڈ اداکار گووندا کی جانب سے فلم کے سیٹ پر ایک پرستار کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آیا تھا جو عدالت تک پہنچا اور 2017 میں نمٹ گیا تھا۔

    حال ہی میں اداکار مکیش کھنہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گوندا نے 17 سال بعد سنتوش نامی شخص کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    گووندا نے کہا کہ تھپڑ مارنے کا معاملہ میرے لیے بہت اہم تھا، کوئی میرے ساتھ بدتمیزی کر رہا تھا اور میں نے اسے تھپڑ مار دیا اور یہ کیس 9 سال تک چلتا رہا، میرے ایک دوست نے مجھے اسٹنگ آپریشن کرنے کا مشورہ دیا اور پھر میں نے اس شخص کی تمام گفتگو ریکارڈ کی۔

     گووندا نے بتایا کہ سنتوش نے کیس واپس لینے کے لیے مجھ سے 34 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، اس معاملے میں بالی ووڈ میں  سے کسی نے بھی میرا ساتھ نہیں دیا تھا، جو لوگ میرے لیے کھڑے تھے وہی میرے پیچھے تھے، وہ مجھے نیچے کھینچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: گووندا اور سنیتا میں طلاق کی افواہوں کی وجہ سامنے آگئی

    یاد رہے کہ 2017 میں گووندا نے سنتوش سے تحریری معافی مانگی تھی اور سنتوش نے اپنی رقم کا مطالبہ بھی واپس لے لیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہو گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سال 2008 میں فلم ‘منی ہے تو ہنی ہے’ کی شوٹنگ کے دوران گووندا نے سنتوش رائے کو بدتمیزی کرنے پر تھپڑ مارا تھا، 2009 میں سنتوش نے گووندا کے خلاف حملہ اور مجرمانہ دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا تھا، جسے سال 2013 میں خارج کر دیا گیا تھا۔

    گووندا نے اپنے انٹرویو میں واضح طور پر کہا کہ ان کا کیریئر ڈوبا نہیں بلکہ ڈوبایا گیا ہے، بالی ووڈ انڈسٹری سے کسی نے بھی میرا ساتھ نہیں دیا۔

  • گووندا اور اہلیہ کے درمیان 37 سال بعد طلاق کی افواہیں، وجہ سامنے آگئی

    گووندا اور اہلیہ کے درمیان 37 سال بعد طلاق کی افواہیں، وجہ سامنے آگئی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے 37 سال بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان مبینہ طور پر طلاق آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے جبکہ جوڑا کافی عرصے سے علیحدگی اختیار کئے ہوئے ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق اس علیحدگی کی اہم وجہ بنا ہے، تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار کی شادی کو 37 برس بیت چکے ہیں اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، دونوں کی شادی 1987 میں اس وقت ہوئی تھی، جب گووندا بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل اداکار کی بیٹی نے اپنے والد اور کزن کرشنا کی لڑائی سے متعلق بھی انکشاف کیا تھا کہ ہماری خاندانی لڑائی بہت زہریلی ہے۔

    90 کی دہائی کے معروف ادکار کی بیٹی ٹینا آہوجا نے اپنی اس خاندانی لڑائی پر کھل کر اظہار خیال کیا، انھوں نے کہا کہ یہ لڑائی ایک قسم کے زہر جیسی تھی، میں جھوٹ نہیں بولوں گی میں نے یہی بات آرتی سنگھ کو بھی کہی تھی۔

    فلمی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں گوندا کی صاحبزادی ٹینا کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے آپ کو اس لڑائی سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔

    کرائم برانچ کو گوندا پر شک ہوگیا

    میں اپنی زندگی میں خوش ہوں اور میں ان سب چیزوں کے بارے میں بات نہیں کرتی، میرے خیال میں یہ سب اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے اور چیزیں اب پہلے سے بہتر اور قابل احترام ہیں۔

  • ’غدر‘ میں ملک کے لیے گالیاں تھیں اس لیے کام نہیں کیا، گووندا

    ’غدر‘ میں ملک کے لیے گالیاں تھیں اس لیے کام نہیں کیا، گووندا

    بالی ووڈ اداکار گووندا کا کہنا ہے کہ غدر میں ملک کے لیے گالیاں تھیں اس لیے کام نہیں کیا۔

    بھارت کے رئیلٹی شو میں اداکار گووندا نے شرکت کی جہاں سامعین میں سے لڑکی نے سوال کیا کہ آپ کو غدر، تال اور دیوداس میں کردار آفر ہوئے پھر فلم میں اداکاری کیوں نہیں کی؟

    گووندا نے بتایا کہ غدر میں گالیاں تھیں جب میں کسی شخص کو گالی نہیں دیتا پھر کسی ملک کو گالی دی جائے تو اس فلم میں کیسے کام کرسکتا ہوں۔

    فلم تال سے متعلق انہوں نے کہا کہ فلم کے ٹائٹل سے متعلق میرے منہ سے نکل گیا تھا کہ ’یہ تال بکاؤ نہیں ہے۔‘

    گووندا نے بتایا کہ دیوداس میں مجھے کہہ رہے تھے کہ چنی لال کا کردار نبھائیں جس میں وہ شاہ رخ خان کو پلا پلا کر مار دیتا ہے مجھے ایسا لگا کہ اس کردار سے نہیں جڑ سکوں گا۔

    واضح رہے کہ ’غدر‘ فلم پاکستان مخالف تھی جس میں سنی دیول اور امیشا پٹیل نے مرکزی کردار نبھایا تھا حال ہی میں غدر 2 بھی ریلیز ہوئی تھی۔

    فلم دیوداس میں گووندا کو چنی لال کا کردار آفر کیا گیا تھا جسے بعد میں جیکی شیروف نے ادا کیا۔

    تال میں انیل کپور کا کردار پہلے گووندا کو آفر کیا گیا جو ایشوریا رائے کے ٹیچر ہوتے ہیں اور انہیں میوزک سکھاتے ہیں لیکن اس کردار کو بھی گووندا نے مسترد کیا۔

  • گووندا جو شوٹنگ پر 12 گھنٹے دیر سے پہنچتے تھے اب وقت سے پہلے کیوں آتے ہیں؟

    گووندا جو شوٹنگ پر 12 گھنٹے دیر سے پہنچتے تھے اب وقت سے پہلے کیوں آتے ہیں؟

    بالی ووڈ میں گووندا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، وہ 90 کی دہائی میں بھارتی فلم اندسٹری کے مقبول ترین چہروں میں سے ایک تھے۔

    کئی مزاحیہ فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے گووندا کسی زمانے میں شاہ رخ اور سلمان سے بھی بڑے اسٹار تھے، اس دوران وہ ایک دن میں کئی فلموں کی شوٹنگ کرتے تھے اور اکثر ایک ساتھ تقریباً 10 پروجیکٹس پر کام کرتے تھے۔

    بھارتی رپورٹس کے مطابق اتنی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے عملے کو ان کے سیٹ پر پہنچنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، اس لیے وہ دیر سے آنے کے لیے مشہور تھے

    اس وقت گووندا کی بے پناہ مقبولیت کی وجہ سے ہدایت کار سے لے کر پروڈیوسر تک سب اس بات کو برداشت کرنے پر مجبور تھے، تاہم اب وقت بدلا تو گووندا میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔

    ان کے ساتھی اداکار شکتی کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وقت کے ساتھ گووندا میں تبدیلی آئی ہے، اب وہ وقت سیٹ پر پہنچتے ہیں، گوندا پہلے صبح 9 بجے کی شفٹ کےلیے 9 بجے رات کو آتے تھے۔

    گووندا اب 9 بجے کی شفٹ کے لیے 8:30 بجے ہی صبح ہی پہنچ جاتے ہیں،عدم تحفظ انسان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتا ہے۔ اب گووندا بہت پروفیشنل ہو گئے ہیں اور پوری انڈسٹری انھیں جانتی ہے۔

    فلموں کے معروف ولن شکتی کپور کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں گووندا کے لیے کامیابی کا وقت گزر چکا ہے لیکن میں ایسا نہیں مانتا، امریش پوری نے 44 سال کی عمر میں کیریئر شروع کیا تھا، کسی بھی اداکار یا آرٹسٹ کے لیے کبھی بھی دیر نہیں ہوتی۔

    شکتی کپور نے ماضی کا واقعہ بتایا کہ گووندا کے رقص، اداکاری اور کامیڈی نے انھیں مداحوں اور فلم سازوں بہت مقبول بنا دیا تھا۔ ایک بارجب وہ حیدرآباد میں شوٹنگ کر رہے تھے تو آج کے سپراسٹار عامر خان صرف انہیں پرفارم کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے سیٹ پر آئے تھے۔

  • ریلی سے خطاب کے دوران گووندا کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

    ریلی سے خطاب کے دوران گووندا کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

    ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار و سیاستدان گووندا کو اچانک طبیعت بگڑ جانے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ممبئی کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

    انڈین میڈیا کے مطابق شیو سینا کے رہنما گووندا ریاست مہاراشٹر کے علاقے پچورا میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے اور اس دوران انہیں جسم میں تکلیف محسوس ہوئی اور پھر سینے میں درد اٹھا۔

    پارٹی رہنماؤں نے انہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ممبئی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

    گووندا کے مداح اور خیر خواہ ان کی خراب صحت کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ پارٹی رہنماؤں یا اہل خانہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

    یاد رہے کہ پچھلے دنوں گووندا گھر میں اپنی ہی بندوق سے اتفاقی گولی چل جانے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اداکار و سیاستدان کو ٹانگ میں گولی لگی تھی اور وہ کچھ دنوں تک اسپتال میں زیرِ علاج رہے تھے۔

    بعد میں انہوں نے ایک موقع پر واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں علی الصبح کولکتہ میں ایک شو کیلیے جا رہا تھا کہ تیاری کے دوران بندوق زمین پر گری اور گولی چل گئی، میں نے ٹانگ میں زوردار جھٹکا محسوس کیا اور جب دیکھا تو خوب بہہ رہا تھا۔

    اداکار و سیاستدان نے کہا تھا کہ جب ہم صبح اٹھتے ہیں اور تیار ہوتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے سب کچھ ٹھیک ہے اور کوئی پریشانی نہیں ہے، میں تھوڑا خوش نصیب شخص ہوں، میں نے اس کے بارے میں نہیں سوچا تھا لیکن ہمیں ہمیشہ چوکنا رہنا چاہیے۔

    گفتگو کے دوران جب رپورٹر نے گووندا سے اپنے پاس بندوق رکھنے کی وجہ پوچھی تھی تو ان کا کہنا تھا کہ شہرت ایک آگ ہے اور آپ کو اپنے اردگرد کے شعلوں سے باخبر رہنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب آپ شہرت حاصل کرتے ہیں تو آپ کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ بہت سے لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں لیکن کچھ حسد بھی کرتے ہیں۔

  • بھارتی اداکار گووندا کی 7سال بعد بھانجے کرشنا (سپنا) سے صلح

    بھارتی اداکار گووندا کی 7سال بعد بھانجے کرشنا (سپنا) سے صلح

    ممبئی : بھارتی فلموں کے نامور اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشیک (سپنا ) کے درمیان سات سال سے جاری اختلافات ختم ہوگئے۔

    ماموں اور بھانجے کے درمیان گزشتہ سات سال سے جاری سرد مہری بالآخر ایک ملاقات کے بعد ختم ہوگئی۔

    بھارتی مزاحیہ پروگرام کپل شرما شو میں سپنا کے نام سے کردار ادا کرنے والے کرشنا ابھیشیک نے اپنے زخمی ماموں اداکار گوندا کی عیادت کی جو ان کی صلح کا باعث بنی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی سپر اسٹار گووندا اپنے گھر میں اچانک ریوالور چلنے سے زخمی ہوگئے تھے،آسٹریلیا سے بھارت واپس آنے کے بعد کرشنا نے سب سے پہلے اپنے ماموں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے ان سے ملاقات کی۔

    Krushna Abhishek And Govinda

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کرشنا نے تصدیق کی کہ آخرکار ہم دونوں نے تمام گلے شکوے دور کرلیے ہیں اور آگے بڑھ گئے ہیں۔

    گووندا کے زخمی ہونے کے بعد کرشنا کی بیوی کشمیرا شاہ نے اسپتال میں گووندا کی عیادت کی تھی جبکہ کرشنا آسٹریلیا کے دورے پر ہونے کی وجہ سے ملاقات نہ کر سکے تھے۔

    کرشنا بھارت واپسی کے بعد سب سے پہلے اپنے ماموں کے گھر گئے تھے، انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ ملاقات انتہائی جذباتی لمحہ تھی۔

    دوسری جانب کرشنا نے بتایا کہ گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا سے ملاقات ان کے لیے جذباتی تھی اور انہوں نے گلے لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

    ملاقات سے متعلق گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے خوب ہنسی مذاق کیا اور پرانی یادیں تازہ کیں۔ ایسا لگا جیسے پہلے کی طرح سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہو۔

    کرشنا نے کہا کہ ان تمام برسوں کی یادیں جو میں نے ماموں اور مامی کے ساتھ گزارے تھے، سب میرے ذہن میں آ گئیں۔ میں نے ماموں سے کہا کہ ہال تو بالکل بدل گیا ہے، اب سب مسائل حل ہو چکے ہیں اور تمام گلے شکوے ختم ہوگئے ہیں۔

    کرشنا نے مزید کہا کہ اب میں اکثر ماموں سے ملنے آتا رہوں گا اور اپنی مامی سے بھی ملاقات کروں گا۔

  • گولی کیسے لگی، بندوق ساتھ کیوں رکھتے ہیں؟ گووندا نے سب بتا دیا

    گولی کیسے لگی، بندوق ساتھ کیوں رکھتے ہیں؟ گووندا نے سب بتا دیا

    ممبئی: نامور بالی وڈ اداکار و شیو سینا کے رہنما گووندا نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو میں تمام سوالات کا جواب دے دیا۔

    گووندا نے بھارتی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں طبی عملے، سیاستدانوں، میڈیا اور فنکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو ان کی صحتیابی کیلیے فکر مند تھے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں اور عملے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس نازک وقت میں میری دیکھ بھال کی، میرے پاس شکریہ ادا کرنے کیلیے الفاظ نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ بالی وڈ اداکار کو منگل کی صبح اپنی ہی بندوق سے اتفاقی گولی چلنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

    واقعے کو یاد کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ زخمی کافی گہرا ہے اور یہ چونکا دینے والا تھا، میں علی الصبح کولکتہ میں ایک شو کیلیے جا رہا تھا کہ تیاری کے دوران بندوق زمین پر گری اور گولی چل گئی، میں نے ٹانگ میں زوردار جھٹکا محسوس کیا اور جب دیکھا تو خوب بہہ رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ جب ہم صبح اٹھتے ہیں اور تیار ہوتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے سب کچھ ٹھیک ہے اور کوئی پریشانی نہیں ہے، میں تھوڑا خوش نصیب شخص ہوں، میں نے اس کے بارے میں نہیں سوچا تھا لیکن ہمیں ہمیشہ چوکنا رہنا چاہیے۔

    گفتگو کے دوران جب رپورٹر نے گووندا سے اپنے پاس بندوق رکھنے کی وجہ پوچھی تو ان کا کہنا تھا کہ شہرت ایک آگ ہے اور آپ کو اپنے اردگرد کے شعلوں سے باخبر رہنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب آپ شہرت حاصل کرتے ہیں تو آپ کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ بہت سے لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں لیکن کچھ حسد بھی کرتے ہیں۔

  • فہد مصطفیٰ کی گووندا سے ملاقات، ویڈیو وائرل

    فہد مصطفیٰ کی گووندا سے ملاقات، ویڈیو وائرل

    دبئی: معروف پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی ایوارڈ شو میں بھارتی اداکار گووندا سے ملنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہورہی ہے۔

    دبئی میں ہونے والے ایوارڈز شو مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ 2022 میں کئی پاکستانی، بھارتی اور عرب فنکاروں نے شرکت کی، پاکستان سے معروف اداکاروں ہمایوں سعید، سجل علی اور فہد مصطفیٰ نے شرکت کی۔

    بالی ووڈ اداکاروں گووندا، رنویر سنگھ، جھانوی کپور، سنی لیونی، شہناز گل، نرگس فخری اور بھومی پڈنیکر نے بھی شو میں شرکت کی۔

    اس موقع پر فہد مصطفیٰ اور سجل علی کو ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    فہد مصطفیٰ اپنا ایوارڈ لینے کے لیے اسٹیج پر آئے تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے گووندا کی وجہ سے اداکاری شروع کی۔

    فہد کا کہنا تھا کہ وہ گوندا کے بہت بڑے فین ہیں اور ان کی اداکاری کا انداز اپناتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اسے اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں کہ آج وہ اس اسٹیج پر کھڑے ہیں جہاں کبھی گووندا تھے۔

    اس کے بعد فہد مصطفیٰ اسٹیج سے اتر کر سیدھے سامنے بیٹھے گووندا کے پاس گئے اور جھک کر ان سے ملے جس پر گووندا بھی کھڑے ہوگئے اور فہد کو گلے لگایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@maryam__blogs4)

    اس کے بعد فہد مصطفیٰ رنویر سنگھ سے بھی ملے اور ان سے کچھ دیر گفتگو کی۔

    ایوارڈ شو میں دیگر پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے بھی ایک دوسرے سے ملاقاتیں کیں اور خوب تصاویر بنوائیں۔