Tag: گووندا

  • گووندا نے شاہ رخ کو خود سے بہتر اداکار قرار دے دیا

    گووندا نے شاہ رخ کو خود سے بہتر اداکار قرار دے دیا

    معروف بھارتی اداکار گووندا نے کنگ خان شاہ رخ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، انہوں نے کہا کہ شاہ رخ نے فلم انڈسٹری کے ماحول اور چیزوں کے بارے میں بہت کم عمری میں سمجھنا شروع کیا، جو کہ میرے جیسا اداکار بھی نہیں کر پایا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سینیئر اداکار اور کئی سنجیدہ اور کامیڈی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے گووندا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان فلم انڈسٹری کے سمجھدار ترین اداکار ہیں اور وہ ہمیشہ بالکل درست فیصلے کرتے ہیں، وہ بہت پڑھے لکھے آدمی ہیں۔

    معروف کامیڈین شو کپل شرما کے ایک پرانے شو میں کپل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ شاہ رخ نے سب سے پہلے پیار اپنے آپ سے کیا۔

    گووندا کے مطابق شاہ رخ نے فلم انڈسٹری کے ماحول اور چیزوں کے بارے میں بہت کم عمری میں سمجھنا شروع کیا، جو کہ میرے جیسا اداکار بھی نہیں کر پایا۔

    گووندا کی اس گفتگو پر بہت سارے پرستاروں نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا، لوگوں نے کہا کہ دونوں سیلف میڈ اور عظیم اداکار ہیں۔

    خیال رہے کہ 58 سالہ گووندا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1986 کی فلم لو 86 سے کیا تاہم بعض افراد کا خیال ہے کہ ان کی ڈیبیو فلم تن بدن ہے جو اسی سال ریلیز ہوئی۔

    لو 86 کے بعد گوندا نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور اگلے 4 برسوں میں چالیس فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    وہ 1980 اور 1990 کے عشرے کے صف اول کے اداکار رہے اور انہوں نے فلم الزام، آنکھیں، راجہ بابو، ہیرو نمبر ون، بڑے میاں چھوٹے میاں اور حسینہ مان جائے گی جیسی کامیاب فلمیں کیں۔

    بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ اور گووندا نے کبھی بھی اکٹھے کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

  • بیٹی پر کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتا، گووندا

    بیٹی پر کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتا، گووندا

    ممبئی: معروف اداکار گووندا کی دو فلمیں’كِل دل‘ اور دوسری ’ہیپی اینڈنگ‘ ریلیز ہو رہی ہیں، جس کے وجہ سے آج کل گووندا بہت خوش اور پر جوش ہیں، ریلیز ہونے والی فلم ’کل دل‘ میں گوندا نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

    دوسری جانب گووندا کے بیٹے اور بیٹی انکے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں، گووندا کے بیٹے یش وردھن اداکاری سیکھ رہے ہیں اور بیٹی نرمدا نے  اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے۔

    گووندا سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی بیٹی نرمدا کے لئے بہت پوزیسیو ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں پوزیسیو نہیں کیونکہ لڑکیاں بہت ذہین ہوتی ہیں اور میں پوزیسیو ہو کر اسکی تخلیقی صلاحیتوں پر روک نہیں لگانا چاہتا۔‘

    انھوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی پر کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتا۔ اگر وہ بولڈ کردار میں بھی آئیں گی تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ نئی نسل ہے ہر کام سوچ سمجھ کر کرتی ہے۔‘‘

  • گووندا نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

    گووندا نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا، سلمان خان گاڈ فادر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور جو اداکار ان کے ساتھ کام کرلے تو اس کے لئے فلم نگری کے دروازے کھل جاتے ہیں

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان مراٹھی سپر ہٹ فلم ’’سکشاناچیا آئیچا گو‘‘ کا ہندی ری میک بنانا چاہتے تھے، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ گووندا کو کام کرنے کی پیشکش کی، اس سلسلے میں وہ خود گووندا کے پاس گئے اور انہیں فلم کا اسکرپٹ پیش کیا جسے دیکھ کر انہوں نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کردی، سلو میاں نے گووندا کو فلم میں کردار ادا کرنے کے لئے اسکرپٹ میں تبدیلی کی بھی آفر کرڈالی لیکن گووندا تھے کہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔

    گووندا نے فلم میں کام کرنے سے انکار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان ان کے بہت اچھے دوست ہیں اوران کے پاس فلم کا اسکرپٹ لے کر آئے تھے لیکن وہ انہیں پسند نہیں آیا کیونکہ وہ کم از کم سلمان خان کے ساتھ اس قسم کے کردار نبھانا نہیں چاہتے جو انہیں پیش کیا جارہا تھا۔

  • گووندا کی 4سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

    گووندا کی 4سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

    ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا چار سال کے وقفے کے بعد فلم “کل دل ” کے ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔

    گووندا کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی سنیتا نے اس رومینٹک فلم میں کام کرنے پر مجبور کیا۔پچاس سالہ بھارتی لیجنڈ گووندا نے 2011 میں نوٹی “ایٹ فوٹی” میں کام کیا تھا۔ جس کے بعد وہ یش راج بینر تلے بننے والی فلم کل دل میں کام کررہے ہیں۔ جس میں ادکارہ رنبیر سنگھ اور پاکستانی ادکار علی ظفر بھی لیڈنگ رول میں شامل ہیں۔

    گووندا کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ انہیں زندگی میں مفید مشورے دیا کرتی تھی، ان کی جانے کے بعد بیوی کی باتوں پر عمل کرتا ہوں۔

    اس فلم کے حوالے سے بیوی نے مشورہ دیا تھا کہ اچھی فلم ہے، اس سے بچوں کے کیرئیر پر اچھا اثر پڑے گا، گوندا نے کہا کہ انہیں بہت فلموں کو آفر ہوئی لیکن مجھے وہ کردار پسند نہیں آئے۔