Tag: گوگل میٹ

  • گوگل میٹ نے صارفین کیلئے خصوصی فیچر متعارف کرادی

    گوگل میٹ نے صارفین کیلئے خصوصی فیچر متعارف کرادی

    گوگل میٹ کی بدولت اب آپ کی جگہ مصنوعی ذہانت میٹنگز میں شرکت کرے گی، کمپنی نے اپنی ویڈیو چیٹ سروس گوگل میٹ میں مصنوعی ذہانت کو ضم کرنے والا ٹول ’ڈوئٹ اے آئی‘ متعارف کرائی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈوئٹ اے آئی میں بہت ساری خصوصیات ہے، مثال کے طور پر یہ ویڈیو کالر کی شکل، روشنی اور آواز کو خود بخود بہتر بنا سکتا ہے، اور لوگوں کے چہروں کا پتہ لگا سکتا ہے تاکہ وہ میٹنگ روم میں دور نظر نہ آئیں۔

    یہ ٹول خود بخود 18 زبانوں میں کیپشن تیار کرے گا، جس سے پتہ چلے گا کہ کیا کہا جا رہا ہے اور حقیقی وقت میں ترجمہ دکھایا جائے گا۔

    اس کے علاوہ صارفین صوئٹ اے آئی کو نوٹس لینے کا کام تفویض کرسکتے ہیں تاکہ میٹنگ ختم ہونے پر شرکا کو میٹنگ کا خود بخود تیار کردہ خلاصہ پہنچ جائے۔

    اور اگر کوئی صارف کسی میٹنگ میں دیر سے پہنچتا ہے، تو وہ ’اب تک کا خلاصہ‘ دیکھ سکے گا جو اسے ہر اس بات سے آگاہ کرے گا جو وہ مس کر چکا تھا۔

    اگر کوئی میٹنگ میں بالکل شرکت نہیں کرنا چاہتا تو وہ ’اٹینڈ فار می‘ کا انتخاب کرسکتا ہے، جس کے بعد اس کی جگہ مصنوعی ذہانت میٹنگ میں شرکت کرے گی، وہ کسی بھی پیغام یا ان پُٹ کو بھیج سکتا ہے اور پھر اس کے ختم ہونے کے بعد ری کیپ بھی بھیج سکتا ہے۔

    گوگل نے یہ واضع کیا کہ ڈوئٹ ٹول استعمال کرتے وقت کوئی دوسرا صارف آپ کا ڈیٹا نہیں دیکھے گا اور گوگل آپ کے ڈیٹا کو آپ کی اجازت کے بغیر ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال نہیں کرتا، گوگل نے کہا کہ ڈوئٹ اے آئی کے ساتھ آپ کی تمام بات چیت ’نجی‘ ہے۔

  • گوگل میٹ میں نئے فیچرز

    گوگل میٹ میں نئے فیچرز

    گوگل نے اپنی ویڈیو کمیونیکیشن سروس میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ کردیا جس کا مقصد عام صارفین کو بھی اس کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں چند نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس میں گوگل میٹ کے لیے نئے ویڈیوز فلٹرز، ایفیکٹس اور اے آر ماسکس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    گوگل کی جانب سے ٹوئٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ان فیچرز کی مدد سے صارفین اپنی ویڈیو کال فیڈ میں اسپارکل آئیکون کو استعمال کرسکیں گے۔

    ان میں سے بیشتر فیچرز ان صارفین کو دستیاب ہوں گے جن کا پرسنل جی میل اکائونٹ ہوگا تاہم ورک اسپیس استعمال کرنے والے بھی کسی حد تک ان کو استعمال کرسکیں گے۔

    نائن ٹو فائیو گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق ان ویڈیو ایفیکٹس کو متعارف کرانے کا مقصد کاروباری اور بزنس صارفین سے توجہ ہٹا کر عام صارفین کو اس سروس کی جانب کھینچنا ہے۔

    خیال رہے کہ گوگل میٹ کو گزشتہ سال پرسنل گوگل اکائونٹس رکھنے والوں کے لیے مفت کردیا گیا تھا۔ یہ نئے فلٹرز گوگل کی ڈو ویڈیو چیٹ سروس سے ملتے جلتے ہیں۔

    اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ گوگل کی جانب سے گوگل ڈو کو بتدریج میٹ سے بدل دیا جائے گا۔