Tag: گوگل میپ

  • گوگل میپ پر اندھا اعتماد، فیملی دریا میں بہہ گئی، 4 افراد ہلاک

    گوگل میپ پر اندھا اعتماد، فیملی دریا میں بہہ گئی، 4 افراد ہلاک

    بھارت میں گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرنے والی ایک فیملی دریا کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں وین میں سوار ایک فیملی اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ وین کا ڈرائیور اس دوران گوگل میپ کا سہارا لے رہا تھا کہ گلوگل میپ انہیں سومی اپریڈا پل پر لے گیا جو کئی مہینوں سے بند تھا۔

    پولیس کے مطابق وین پل پر پہنچنے کے بعد پھنس گئی اور بدقسمتی سے دریا کے تیز بہاؤ میں بہتی چلی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 5 افراد کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے ریسکیو کرلیا۔

    افسوسناک حادثے میں مرنے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک لاپتہ بچے کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

    گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے خاتون گاڑی سمیت نالے میں جاگری

    بھارت میں خاتون گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے گاڑی سمیت نالے میں جاگری جس کی ویڈیو سوشل میڈی پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی ممبئی میں خاتون نے گوگل میپس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوتے غلطی سے اپنی کار نئی ممبئی میں نالے میں گرادی، واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بیلاپور سے الوے جارہی تھی۔

    خاتون کو الوے جاتے ہوئے بیلاپور میں پل پر جانا تھا لیکن گوگل میپس پر راستہ پل کے نیچے دکھایا گیا۔

    نقشے پر بھروسہ کرتے ہوئے خاتون پل کے نیچے سے دھرواتارا جیٹی کی طرف چلی گئی اور اچانک کار نالے میں جاگری۔

    گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    حادثے کے بعد ریسکیو حکام اور وہاں موجود افراد خاتون کو بچانے کے لیے پہنچے تو خاتون کو نالے میں تیرتا ہوا پایا جس کے بعد وہ اسے بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

    بعدازاں جائے وقوعہ پر گاڑی نکالنے کے لیے کرین بلائی گئی۔

  • گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    گوگل ارتھ میں تاریخی تصاویر کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ 80 سے زائد مقامات پر اسٹریٹ ویو کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے آرٹیفشل انٹیلی جینس (اے آئی) کی مدد سے زیادہ شفاف اور صاف تصاویر فراہم کی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے گوگل انتطامیہ کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ دنیا تیزی سے تبدیل ہورہی ہے شہر پھیلتے جا رہے ہیں، ان تبدیلیوں کے پیش نظر صارفین کی سہولت کیلئے گوگل ارتھ اور اسٹریٹ ویو میں نئی اپ ڈیٹس متعارف کرائی جارہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے گوگل نے اپنی نئی کیمرا ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے جس کی مدد سے صارفین گھر بیٹھے مختلف مقامات کا نظارہ اور اس سے متعلق تفصیلات و تصاویر باآسانی دیکھ سکیں گے۔

    Google Maps

    کمپنی نے بتایا ہے کہ گوگل کی جانب سے گوگل ارتھ پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے اب صارفین بہت جلد ہمارے سیارے کے ماضی میں جھانک سکیں گے۔

    اس کے لیے تاریخی تصاویر (ہسٹوریکل امیجری) نامی فیچر گوگل ارتھ کے ویب ورژن میں متعارف کرایا جائے گا۔

    اس کی مدد سے صارفین گزشتہ 80 سال کی سیٹلائیٹ اور فضائی تصاویر کو دیکھ کر سمجھ سکیں گے کہ ہمارے سیارے پر 8 دہائیوں دوران کیا کچھ تبدیل ہوا ہے۔

    گوگل کمپنی کے مطابق گوگل میپس اور ارتھ پر تصاویر کا معیار آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

  • گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    گوگل میپ ایک عام لوکیشن نیویگیشن ہے جس میں آپ اپنی پسند کی کوئی بھی جگہ تلاش کرسکتے ہیں اور اب جدید ٹیکنا لوجی کی بدولت مطلوبہ مقام کی تصاویر اور اس کے بارے میں مکمل تفصیلات بھی حاصل ہوسکیں گی۔

    انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے میپس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کے استعمال کی آزمائش شروع کردی۔

    گوگل نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ابتدائی طور پر اے آئی ٹولز کی آزمائش صرف امریکا میں کی جا رہی ہے اور مذکورہ ٹولز تک محدود ٹوئر گائیڈز کو دی گئی ہے۔

    مذکورہ اے آئی فیچرز کے تحت گوگل میپس میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اب جیسے ہی کوئی صارف میپس میں کسی بھی شہر میں کسی خاص مقام یا موضوع سے متعلق معلومات جاننے کی کوشش کرے گا تو میپ اسے مطلوبہ معلومات فراہم کرے گا۔

    یعنی اگر کوئی بھی انجان شخص کراچی آنے کے بعد میپ پر شہر کی تاریخی عمارتوں سے متعلق معلومات تلاش کرے گا تو اے آئی ٹولز کے ذریعے میپ صارف کو شہر کی تمام تاریخی عمارتوں کی لوکیشن، معلومات اور تصاویر دکھائے گا۔

    اسی طرح کوئی بھی شخص پارکس، شاپنگ پلازہ یا اسی طرح کے دیگر مقامات سے متعلق معلومات تلاش کرے گا تو اسے گوگل میپ تصاویر اور لوگوں کے تبصروں سمیت تمام متعلقہ معلومات فراہم کرے گا۔

    یہی نہیں بلکہ مذکورہ فیچر کے تحت صارف کسی بھی عمارت، مقام یا لوکیشن سے متعلق مزید اضافی معلومات پوچھنا چاہے گا تو بھی اسے مزید معلومات سوال و جوابات کی صورت میں فراہم کردی جائے گی۔

    مذکورہ فیچر کے تحت صارف کو چند منٹوں میں بیٹھے بیٹھے کسی بھی شہر کی عمارتوں، مقامات اور لوکیشنز سے متعلق معلومات حاصل ہو سکے گی۔

    مذکورہ فیچر کی امریکا میں کامیاب آزمائش کے بعد اسے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر رواں برس کے اختتام تک اسے دنیا بھر میں عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

  • گوگل میپ پر اندھا بھروسہ خطرنک بھی ہوسکتا ہے!

    گوگل میپ پر اندھا بھروسہ خطرنک بھی ہوسکتا ہے!

    ویسے تو اکثر گوگل میپ کے ذریعے آسانی سے راستہ تلاش کیا جاتا ہے مگر بھارت میں گوگل پر اندھا بھروسہ کرنے کے سبب ایک بس پانی میں جا گھسی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع پیٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ تمل ناڈو سے آنے والی بس رات کے وقت حسن آباد کی طرف محو سفر تھی لیکن بدقستمی سے ڈرائیور راستے سے واقف نہیں تھا۔

    بس ڈرائیور نے راستہ تلاش کرنے کے لیے گوگل میاپ کا سہارا لیا جس میں نظرآرہا تھا کہ نندارم اسٹیج کے بعد ایک سڑک موجود ہے لیکن میپ نے بس کو پانی کے بیچوں بیچ پہنچا دیا۔

    ہوا یوں کہ راستے میں اندھیرے کے باعث بس گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے آگے بڑھنے لگے۔ ڈرائیور سمجھا کہ شاید بارش کی وجہ سے سڑک پر پانی جمع ہے کیونکہ میپ میں راستہ نظر آرہا تھا،

    بس آگے بڑھتے بڑھتے گہرے پانی میں چلی گئی اور پانی بس کے کیبن تک پانی پہنچ گیا، اپنی حماقت کا پتا چلنے پر ڈرائیور اور کلینر فوری طور پر بس سے اتر کر مشکلوں سے کنارے تک پہنچے۔

    بعد ازاں مقامی افراد نے رسیوں کی مدد سے بس کو کھینچ کر پانی سے باہر نکالا جس کے بعد ڈرائیور دوسرا راستہ اختیار کرتے ہوئے بائی پاس روڈ کے ذریعے سفر کے لیے روانہ ہوا۔

  • گوگل میپ کے 3 نئے فیچرز متعارف

    گوگل میپ کے 3 نئے فیچرز متعارف

    چاہے آپ کسی شہر کے رہائشی ہوں، یا کسی شہر میں اجنبی مہمان بن کر جائیں، گوگل آپ کو ہر جگہ پہنچنے کا آسان ترین راستہ بتاسکتا ہے۔

    گوگل میپ کی سروس اپڈیٹ ہونے والی ہے جس کے ذریعے اس سروس کی افادیت کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

    کمپنی 3 اہم فیچرز کا اضافہ کرنے والی ہے جس میں پہلا فیچر گلینس ایبل ڈائریکشنز کا ہے، یہ فیچر اس سروس کے استعمال میں سب سے بڑی تبدیلی قرار دی جارہی ہے۔

    دیکھا جاتا ہے کہ عام طور پر صارفین لائیو اپ ڈیٹ کےلیے میپ میں لوکیشن ڈال کر سفر شروع کرتے ہیں اور سفر کے ساتھ ساتھ میپ ان کو یہ بتاتا جاتا ہے کہ کس موڑ پر مڑنا ہے یا کونسا راستہ اختیار کرنا ہے۔

    اس فیچر کے بعد یہ سب معلومات بطور پری ویو دیکھی جا سکیں گی، اگر صارف کسی بتائے گئے رستے سے ہٹ کر چلنے لگے تو نقشے کی جانب سے دوسرا رستہ تجویز کردیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ فیچر کے ساتھ فون کا لاک کھولے بغیر بھی اپ ڈیٹ دیکھی جاسکیں گی۔

    اس فیچر کے علاوہ گوگل ڈیسک ٹاپ کے لیے ری سینٹس نام کا فیچر بھی متعارف کروائے گا، یہ فیچر میپ پر تلاش کی گئی جگہوں کو خود بخود ایک جگہ اکٹھا کر دے گا۔ اس کے اندر ٹولز کی مدد سے صارف اپنی منزلوں کے لیے مرضی کا راستہ بنا سکیں گے اور جگہوں کا انتخاب دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

    متعارف کروایا جانے والا تیسرا اور آخری فیچر ایمرسیو ویو کا ہوگا، آئی او ایس اور اینڈرائڈ میپ کے لیے گوگل کی مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ فیچر تصاویر کو ملا کر دنیا کا ہمہ پہلو نظارہ تشکیل دے گا۔

  • گوگل میپ نے حیران کن قدم اٹھا لیا

    گوگل میپ نے حیران کن قدم اٹھا لیا

    ابوظبی: گوگل میپ نے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے اپنی سروس میں اونٹ کو بھی شامل کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے لیوا نخلستان کی 360 ڈگری کی تصاویر حاصل کرنے کے لیے گوگل نے غیر معمولی حل تلاش کر لیا۔ لیوا نخلستان میں کار کے ذریعے رسائی ممکن نہیں ہے، جس کی وجہ سے گوگل کو اپنا ٹریکر کیمرہ وہاں لے جانے کے لیے اونٹ کا انتخاب کرنا پڑا۔

    جن مقامات کی تصاویر کھینچنے کے لیے گوگل کی Street View کاریں نہیں پہنچ پاتیں، تو عام طور پر وہاں انسان ہی ٹریکر کیمرے لے کر جاتے ہیں، تاہم لیوا نخلستان میں یہ بھی ممکن نہ تھا، جس پر گوگل نے اونٹ کو استعمال کیا۔

    جس اونٹ سے یہ خدمت لی گئی ہے، اس کا نام رافع بتایا جا رہا ہے، یہ پہلا جانور ہے جو اس طریقے میں استعمال کیا گیا ہے، گوگل کی ترجمان مونیکا باز کا کہنا تھا کہ لیوا نخلستان کی بدلتی ریت کو دستاویز کرنے کے لیے اونٹ کا استعمال سب سے مناسب طریقہ ہے۔

    انٹرویو میں گوگل ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹریکر کیمرہ اس طرح بنایا گیا ہے کہ اونٹ اسے لے کر صحرا میں مستند تصاویر کھینچ سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گوگل کی ’اسٹریٹ ویو‘ ٹیکنالوجی نے صارفین کو مشہور لینڈ مارکس، دور دراز مقامات اور یہاں تک کہ سمندروں کی گہرائیوں کو بھی حقیقتاً دریافت کرنے کے قابل بنایا ہے۔

  • گوگل میپ کے ذریعے فراڈ سے ہو شیار

    گوگل میپ کے ذریعے فراڈ سے ہو شیار

    ممبئی: بھارت میں ٹھگوں نے آن لائن ہوٹل بکنگ کے نام پر سیاحوں کو ٹھگنا شروع کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے ریزارٹ کے نام پر راجستھان اور ہریانہ سے آن لائن فراڈ کے کیسز سامنے آ رہے ہیں، اس سائبر فراڈ میں گوگل میپ سے مدد لی جا رہی ہے۔

    بکنگ کی آڑ میں گاہکوں سے پیشگی رقم وصول کر لی جاتی ہے لیکن جب سیاح ممبئی کے ریزارٹ پہنچتے ہیں، تو ان کی بکنگ کا کوئی ریکارڈ نہیں ملتا۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق ہریانہ یا راجستھان میں بیٹھے سائبر ٹھگوں نے گوگل میپ پر ممبئی کے ریزارٹ کا فون نمبر درج کر رکھا ہے، لوگ جب اس نمبر پر کال کرتے ہیں تو وہ جم، ہال یا کمرے کی بکنگ کے لیے پیشگی رقم وصول کر لیتے ہیں، لیکن جب گاہک ہوٹل پہنچتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس ہوٹل میں ان کی کوئی بکنگ موجود نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہے تاہم گوگل پر ٹھگوں کا نمبر اب بھی موجود ہے، اور بکنگ کے نام پر وہ اب بھی لوگوں کو اپنا شکار بنا رہے ہیں۔

    فراڈ کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ریزارٹ نے بورڈ بھی لگا دیا ہے کہ ’یہاں آن لائن بکنگ قبول نہیں کی جاتی!‘ رپورٹ کے مطابق تاحال لوگوں سے ہزاروں روپے ٹھگے جا چکے ہیں۔

  • گوگل میپ کی اس تصویر نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا

    گوگل میپ کی اس تصویر نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا

    لندن: گوگل میپ کی اس تصویر نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے، ایک ہی مقام پر ایک ہی خاتون کی 2 مختلف تصاویر کی تفصیل جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

    یہ دونوں تصاویر ایک ہی خاتون کی ہیں، خاتون کا لباس تبدیل ہے، ہاتھ میں پکڑے تھیلے بھی مختلف ہیں، لیکن مقام بالکل ایک ہی ہے، ان تصاویر میں خاتون لندن کے ایک مقام وکٹوریہ پلیس پر ٹریفک کراسنگ پر کھڑی ہیں۔

    حیرت کی بات یہ ہے کہ خاتون لیان کارٹ رائٹ دونوں تصاویر میں عین اسی جگہ اسی انداز میں کھڑی ہیں، جب کہ تصاویر میں وقت کا فاصلہ 9 سال کا ہے۔

    ان میں سے پہلی اپریل 2009 کی ہے، جب لیان کارٹ رائٹ وکٹوریہ پلیس کے کونے پر ٹریفک کراسنگ پر کھڑی تھیں، اور ان کے ہاتھ میں کیریئر بیگ تھا۔

    نو سال بعد، گوگل میپس نے اگست 2018 میں ایک بار پھر، بالکل اسی پوزیشن میں خاتون کی تصویر لی، اس بار بھی ان کے ہاتھ میں اسی طرح کا تھیلا تھا اور وہ اسی طرح کراسنگ پر کھڑی تھیں۔

    ماہرین نے اس عجیب و غریب واقعے کو ایک ایسا لمحہ قرار دیا ہے جو ’ایک ارب میں ایک‘ بار واقع ہوتا ہے۔

    خاتون لیان کارٹ نے اس پر دل چسپ تبصرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ میں وقت کے ساتھ منجمد ہو گئی ہوں، میں بالکل اسی ہموار سلیب پر کھڑی ہوں اور میرے کندھے پر ابھی بھی ایک بیگ ہے، یہ بہت مضحکہ خیز ہے لیکن بہت عجیب بھی۔

    خاتون نے کہا لوگ شاید سوچیں کہ میں ٹائم ٹریولر ہوں، لیکن میں دنیا کی واحد شخص ہوں جسے تقریباً ایک دہائی بعد گوگل میپس نے بالکل اسی جگہ پھر پکڑا۔

  • گوگل نقشے پر نظر آنے والا یہ ہائیکر ٹانگ کٹنے کے باوجود کیوں مسکرا رہا ہے؟

    گوگل نقشے پر نظر آنے والا یہ ہائیکر ٹانگ کٹنے کے باوجود کیوں مسکرا رہا ہے؟

    کیف: گوگل نقشہ جات پر ایک ایسے مسکراتے ہائیکر کی تصویر دکھائی دیتی ہے جس کی کٹی ہوئی ٹانگ اس کے قریب زمین پر پڑی ہے، اس تصویر نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

    گوگل میپس کی تصویر میں دکھائی دے رہا ہے کہ سیر کو نکلا شخص کیمرے کی طرف براہ راست دیکھتے ہوئے مسکرا رہا ہے، اس کے باوجود کہ اس کی ٹانگ کا نچلا حصہ کٹی ہوئی حالت میں زمین پر پڑا ہے، کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اصل معاملہ کیا ہے؟

    پریشان کرنے والی یہ تصویر یوکرین کے ایک ہائیکر کی ہے، جس کی کٹی ہوئی ٹانگ اس کے سامنے پڑی ہے، یہ تصویر دراصل 2014 میں گوگل میپ پر لی گئی تھی اور یہ آج بھی نقشے پر دکھائی دیتی ہے۔

    تصویر میں دیہاتی علاقے میں پیدل سفر پر نکلا ہوا ایک جوڑا دکھائی دے رہا ہے، دونوں مہم سے سستانے کے لیے اپنے بڑے بیگز پر بیٹھے ہیں، خاتون سامنے دیکھ رہی ہے، جب کہ آدمی سیدھا کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکرا رہا ہے، حالاں کہ اس کی ٹانگ کا نچلا حصہ کٹا ہوا پڑا ہے، حیران کن بات یہ ہے کہ آدمی کے چہرے پر خوف یا درد کے کوئی آثار نہیں، اس کے دونوں ہاتھ بھی مزے سے گھٹنوں پر ہیں، خاتون بھی پریشان نظر نہیں آ رہی۔

    لگتا ہے آپ کی آنکھوں سے اس تصویر میں کچھ نظر انداز ہو رہا ہے، جی ہاں، یہ تصویر گوگل کیمروں کے ساتھ ایک قسم کے تکنیکی نقص کا نتیجہ ہے، غور سے دیکھیں، کٹی ہوئی ٹانگ کا اوپری حصہ دھندلایا گیا ہے، جب کہ آدمی کی بائیں ٹانگ ٹخنے پر ختم ہو رہی ہے، جس پر خاکی رنگ کا موزہ بھی دکھائی دے رہا ہے، اور زمین پر پڑے حصے پر بھی پوری جراب ہے۔

    معاملہ یہ ہے کہ جب یہ تصاویر لی جا رہی تھیں تو 360 ڈگری کیمروں نے متعدد تصاویر لیں تاکہ ایک ہموار اور اچھی تصویر لی جا سکے۔ لیکن حرکت کرتی ہوئی چیزوں کی وجہ سے یہ منظر خراب ہو گیا اور اس سے یہ پریشان کن منظر بھی تخلیق ہو گیا۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ گوگل میپس پر ایسی عجیب و غریب تصویر دیکھی گئی ہو، گزشتہ ماہ ایک گوگل میپ یوزر نے ایسی ہی ایک تصویر دیکھی جس میں نیدر لینڈز کا ایک شہری عوامی جگہ پر رفع حاجت کر رہا ہے۔

  • گوگل میپ استعمال کرنے والوں کے لیے خوش خبری

    گوگل میپ استعمال کرنے والوں کے لیے خوش خبری

    نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گوگل میپ استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا اب بالکل محفوظ رہے گا۔

    گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کمپنی نے صارفین کے لیے ’انکوگنیٹو موڈ‘ متعارف کرادیا جو استعمال کنندہ گان کی معلومات کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

    کمپنی کے مطابق صارفین انکوگنیٹو موڈ کھولنے کے بعد گوگل میپ استعمال کریں، ایسا کرنے سے اُن کا جی میل اکاؤنٹ ایپ سے منسلک نہیں ہوگا اورتمام تر سفری معلومات محفوظ رہیں گی۔

    گوگل میپ استعمال کرنے والے صارف معلومات اپنے پاس محفوظ نہیں رکھ سکیں، مثلاً جس وقت اکاؤنٹ منسلک ہوتا ہے تو مقام اور منزل کی تفصیلات محفوظ رہتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: اب نابینا افراد کہیں بھی بغیر خطرے کے اکیلے جا سکتے ہیں

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل میپ کا نیا فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا البتہ آنے والے چند روز میں یہ سروس تمام اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگی۔

    استعمال کا طریقہ

    گوگل میپ ایپ کے ’انکوگنیٹو موڈ ‘ کو استعمال کرنے کے لیے صارفین اپنے اکاؤنٹ کے آئکن کو کلک کریں جو کہ اسکرین کے اوپر سیدھے ہاتھ کی طرف موجود ہوتا ہے، اس کے بعد صارفین کو ’انکوگنیٹو موڈ‘ کو کھولنے کا آپشن نظر آئے گا جسے کلک کر کے اس فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔

    گوگل میپ کا استعمال

    گوگل میپ کے ذریعےکسی بھی جگہ کی ٹھیک ٹھیک نشاندہی کی جاسکتی ہے، اگر آپ کسی ایڈریس سمجھانا چاہتے ہیں تو گوگل میپ سے متعلقہ جگہ کا لنک لے کر اُسے ارسال کردیں۔ اس کا طریقہ کار بہت ہی آسان ہے۔

    اسی طرح آپ کسی ایڈریس پر جانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے موبائل کو انٹرنیٹ سے منسلک کریں اور پھر لوکیشن آن کر کے نظر آنے والی بار میں ایڈریس درج کردیں، راستے میں آنے والے موڑ، و دیگر چیزوں کی گوگل خود نشاندہی کرے گا۔