Tag: گوگل میپس

  • گوگل میپس پر اندھا اعتماد، 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    گوگل میپس پر اندھا اعتماد، 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    نئی دہلی : گوگل میپ (جی پی ایس )کے بتائے ہوئے رستے پر سفر کرنا مسافروں کو مہنگا پڑگیا، تین کار سوار افراد پل سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد گوگل میپ (جی پی ایس ) کا استعمال کرتے ہوئے سفر کرتی ہے، تاہم اس کو استعمال کرتے ہوئے اپنی عقل کا استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔

    بھارت میں پیش آنے والے ایک واقعے نے لوگوں کو عجیب شش و پنج میں مبتلا کردیا جس میں کار سوار تین افراد 50 فٹ اونچے پل سے گر کر ہلاک ہوگئے ہلاک شدگان میں دو سگے بھائی بھی تھے۔ بدقسمت کار سوار افراد بریلی سے ضلع بداٶں کے علاقے داتا گنج جا رہے تھے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی، بعد ازں رام گنگا دریا سے تباہ شدہ ویگن آر کو نکالا گیا، کار میں موجود تینوں افراد جن میں دو بھائی بھی شامل تھے مو قع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پل کا اگلا حصہ دریا میں گر گیا تھا، لیکن یہ تبدیلی جی پی ایس میں اپ ڈیٹ نہیں کی گئی۔ نتیجتاً ڈرائیور کو یہ اندازہ نہیں ہوسکا کہ پل غیر محفوظ ہے۔

    متوفیان کے اہلخانہ کے مطابق مذکورہ نوجوان گوگل میپ کی رہنمائی میں سفر کر رہے تھے، جی پی ایس نے پُل کا راستہ کلیئر دکھایا لیکن آگے جا کر پُل موجود نہیں تھا۔

    انہوں نے متعلقہ محکمہ کے حکام پر الزام عائد کیا کیونکہ پل کو نامکمل چھوڑ دیا گیا تھا اور علاقے کے اردگرد کوئی حفاظتی رکاوٹیں یا انتباہی نشانات بھی نہیں لگائے گئے تھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

  • گوگل نے کمزور بینائی والے صارفین کو خوشخبری سنا دی

    گوگل نے کمزور بینائی والے صارفین کو خوشخبری سنا دی

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی مقبول سروس میپس میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کا فائدہ کمزور نظر والے صارفین کو بھی ہوگا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل میپس میں حالیہ مہینوں میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، خاص طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس فیچرز پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

    ایسا ہی ایک اور نیا اے آئی فیچر گوگل میپس کا حصہ بنایا جا رہا ہے، اسکرین ریڈر نامی فیچر سب سے پہلے گوگل میپس میں 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

    اس فیچر کے ذریعے صارفین فون کے کیمرے کو استعمال کرکے اپنے اردگرد کے ماحول کو اسکین کرسکتے ہیں۔

    اب اس فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے اس میں آڈیو سپورٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے، یہ نیا فیچر ان افراد کے لیے کارآمد ہوگا جن کی بینائی خراب ہوتی ہے یا وہ کسی ایسی نامعلوم جگہ پر موجود ہوں جہاں کی زبان سے وہ ناواقف ہوں۔

    کمپنی کے مطابق جب آپ فون کیمرے کا رخ کسی مخصوص مقام یا دکان کی جانب کریں گے تو گوگل میپس کی جانب سے متعلقہ تفصیلات آڈیو کے ذریعے بتائی جائیں گی۔

    اس کے لیے گوگل میپس سرچ بار میں کیمرا آئیکون پر کلک کرکے اردگرد کے ماحول کو اسکین کرنا ہوگا۔

    ایسا کرنے سے پہلے ٹاک بیک اسکرین ریڈر فیچر ان ایبل کرنا ضروری ہوگا جو اسمارٹ فون کی سیٹنگز میں یعنی  Accessibilityمینیو میں موجود ہوگا۔

    گوگل کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور بہت جلد تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

  • کیا آپ بھی گوگل کے اس زبردست فیچر کو نظر انداز کردیتے ہیں؟

    کیا آپ بھی گوگل کے اس زبردست فیچر کو نظر انداز کردیتے ہیں؟

    گوگل کی جانب سے اپنی مقبول سروس میپس میں ایک زبردست فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مگر اس فیچر کے حوالے سے زیادہ تر لوگ نہیں جانتے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل میپس میں آپ اپنے پیاروں کے ساتھ لائیو لوکیشن کو شیئر کراسکتے ہیں، تاکہ وہ آپ کے لئے فکر مند نہ ہوں۔

    یہ فیچر گوگل میپس میں زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ یہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام جیسی میسجنگ ایپس میں موجود لائیو لوکیشن ٹریکنگ جیسا ہی فیچر ہے۔

    آپ کو اس میں صرف یہ کرنا ہے کہ اپنے دوست یا رشتے دار کو لائیو لوکیشن ٹریکنگ کی اجازت دینا ہوگی، لوکیشن ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ آپ ڈیوائس کے بیٹری لیول، چارجنگ پر لگے ہونے یا پہنچنے کے ممکنہ وقت جیسی تفصیلات بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

    اپنے فون میں اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل میپس کو اوپن کرنا ہوگا اور پروفائل پکچر پر کلک کرکے وہاں لوکیشن شیئرنگ آپشن کا انتخاب کرکے شیئر لوکیشن بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔

    اس کے بعد ایک نئی ونڈو کھل جائے گی، جہاں آپ ان افراد کا انتخاب کرسکیں گے جن سے لوکیشن شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ اس لنک کو دیگر افراد سے شیئر بھی کر سکیں گے۔

    کیا اسمارٹ فونز، سیٹلائٹ سے جوڑ دیئے جائیں گے؟

    لوکیشن شیئرنگ کے لیے مخصوص وقت جیسے ایک، 2 یا 24 گھنٹے کا تعین کرنا بھی ممکن ہے، ایک بار لوکیشن شیئر کرنے کے بعد رشتے داروں یا دوستوں کو لائیو اپ ڈیٹ ملے گی کہ آپ اس وقت کہاں موجود ہیں۔

  • گوگل میپس میں دلچسپ اضافہ کرنے کا فیصلہ

    گوگل میپس میں دلچسپ اضافہ کرنے کا فیصلہ

    گوگل نے اپنے صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی مقبول سروس میپس میں ایک دلچسپ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب کمپنی گوگل میپس کے لیے ایک AI چیٹ بوٹ متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

    اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گوگل میپس کے بیٹا ورژن میں موجود کوڈ AI چیٹ بوٹ کے اضافے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس سے قبل بھی گوگل میپس نے AI ٹیکنالوجی پر مبنی بہت سے بہترین فیچرزمتعارف کروائے ہیں۔

    لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ AI چیٹ بوٹ کس طرح اپنے امور سر انجام دے گا اور یہ صارفین کی مدد کیسے کرے گا۔ تاہم، رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ یہ چیٹ بوٹ گوگل میپس میں تجربے اور تجزیے پوسٹ کرنے کے لئے اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرے گا۔

    اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ چیٹ بوٹ صارفین کو سفری مشورے بھی فراہم کرے گا، گوگل نے ابھی تک اس چیٹ بوٹ کے بارے میں کوئی واضح اعلان نہیں کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گوگل میپس نے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی کئی فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن سے آنے والے مہینوں کے دوران صارفین استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

  • گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف

    گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف

    آپ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، گوگل میپ کی وجہ سے ایک سے دوسری جگہ جانے میں خاصی سہولت ہوگئی ہے، گوگل میپس میں اب ایک اور کارآمد فیچر متعارف کروایا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل میپس کی مقبول سروس میں ائیر کوالٹی لیئر نامی فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو صارف کے ارد گرد موجود ہوا کے معیار کے بارے میں بتائے گا۔

    یعنی آپ کے ارگرد ہوا خراب ہے یا اچھی، گوگل میپس سے جاننا ممکن ہوگا۔

    ان تفصیلات کو جان کر آپ زیادہ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ گھر سے باہر جانا چاہیئے اور اگر جانا لازمی ہے تو وقت کے دورانیے کا فیصلہ کرنے میں بھی مدد مل سکے گی۔

    گوگل میپس میں یہ تفصیلات قابل اعتبار ماحولیاتی اداروں کے ڈیٹا کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے سیٹنگز مینیو میں جا کر وہاں ایئر کوالٹی آپشن کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

    یہ فیچر فی الحال صرف امریکا میں متعارف کروایا جارہا ہے مگر امکان یہی ہے کہ آنے والے مہینوں میں دنیا بھر میں صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔