Tag: گوگل

  • گوگل نے رمضان المبارک کی معلومات کے حوالے سے ویب سائٹ کا آغاز کردیا

    گوگل نے رمضان المبارک کی معلومات کے حوالے سے ویب سائٹ کا آغاز کردیا

    گوگل نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزانہ کی بنیاد پر عوام کی معلومات کے لئے ایک ویب سائٹ کو پیش کیا ہے۔

    اس ویب سائٹ کو ’مائی رمضان کمپینئن ‘ کے نام سے بنایا گیاہے۔
    (https://ramadan.withgoogle.com)
    اس ویب سائٹ میں سحر و افطار کے اوقات ، نماز کے اوقات ، ٹریفک  کی معلومات ، کھانوں کی ترکیب اور یوٹیوب پر موجود اسلامی ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔

    گوگل کی اس ویب سائٹ کے ذریعے تقریبا 20 کروڑ افراد اپنے خاندان کے دور دراز رہنے والے افراد سے رابطے میں رہیں گے۔

    میڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ کے ایسوسیٹ منیجر زین کمال کا کہنا تھا کہ  رمضان المبارک میں گوگل کی جانب سے یہ ایک بہترین کوشش ہےایسے ہی جیسے میں اپنے اہحلخانہ کے ساتھ رمضان گزارتا تھا ۔

    گوگل کی اس سہولت کے ذریعے رمضان کے ماہ میں میں ہزاروں میل دور اپنے گھر والوں کے قریب رہ سکتا ہوں، میری بہن اس ٹیکنالوجی کے زریعے افطاری کی تصاویر مجھے بھیج سکتی ہے۔

    گوگل کی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو بہتر طریقے رمضان المبارک کی رحمتیں سمیٹنے کا موقع ملے گا۔

  • گوگل نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے معذرت کرلی

    گوگل نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے معذرت کرلی

    کیلیفورنیا: گوگل نے دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں بھارتی  وزیراعظم نریندر مودی کو شامل کردیا تھا اور خبر پھیلنے کے بعد گوگل نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے معذرت کرلی ہے۔

    گوگل کے سرچ انجن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا تھا۔

     اگر گوگل پر دنیا کے 10 بڑے مجرموں کو تلاش کیا جائے تو اس میں اسامہ بن لادن، داؤد ابراہیم، ایمن الظواہری اور دیگر مجرموں کی تصاویر نمایاں ہوں گی جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر مجرموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسامہ بن لادن کا نمبر نریندر مودی کے بعد آتا ہے۔

    جس کے بعد بھارتیوں نے اس حوالے سے ٹوئیٹر پر مہم چلائی تھی۔

    بھارتی وزیراعظم کی تصویر دنیا کے 10 بڑے مجرموں کی فہرست میں آنے پر مودی حکومت شدید پریشان تھی اور انھوں نے گوگل سے تصویر ہٹانے کی درخواست بھی کی ہے۔

    گوگل نے مودی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان نتائج سے گوگل کی رائے ظاہر نہیں ہوتی، کوگل کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف لکھے گئے آرٹیکلز اور عالمی میڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد ان کی تصویر دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں دوسرے نمبر پر آرہی ہے۔

  • گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ ورلڈکپ کے میلے کا رنگ

    گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ ورلڈکپ کے میلے کا رنگ

    کراچی: (ویب ڈیسک) گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ ورلڈکپ کے میلے کا رنگ۔

    کرکٹ ورلڈکپ کا بخار ایک سو چار ڈگری پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

    فیس بک ہو یا ٹیوٹر یا کوئی بھی سوشل میڈیا سب ہی پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے کواٹر فائنل کے میچ کو لے کر جہاں سب ہی پرجوش ہیں ۔

    ایسے میں گوگل کیسے پیچھے رہ سکتا تھا وہ بھی میدان میں چوکے چھکے مارنے آگیا ہے۔

    اپنے منفرد لوگو کے ساتھ گوگل بھی اپنے صارفین کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھے گا۔

     خوبصورت رنگوں کے ساتھ بس کلک کرے اور اب ڈیٹ سے اسکور معلوم کرے۔

    گوگل بھی کل ہونے والے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ کو لئے ہر لمحہ پُرجوش ہے، جس کے لئے گوگل نے اپنا لوگو بھی تبدیل کردیا ہے ۔

    واضح رہے کہ  اس سے قبل جب کرکٹ ورلڈ کپ کی شروعات ہوئی تھی تو گوگل نے اپنا لوگوکرکٹ سےمنسلک کرکے پیش کیا تھا جس میں میں ایمپائر ہو یا بالر، بیٹ مین یا فیلڈر، وکٹ کیپر کو بھی ایکشن میں دیکھایا گیا ہے۔

    جبکہ پول میچزز میں پاک بھارت میچ میں بھی گوگل نے اپنا لوگو پاکستان اور بھارت سے کے کھلاڑیوں سے منسوب کیا تھا۔

  • گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ ورلڈکپ کے میلے کا رنگ

    گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ ورلڈکپ کے میلے کا رنگ

    کراچی: (ویب ڈیسک) گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ ورلڈکپ کے میلے کا رنگ۔

    کرکٹ ورلڈکپ کا بخار ایک سو چار ڈگری پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

     فیس بک ہو یا ٹیوٹر یا کوئی بھی سوشل میڈیا پاک بھارت میچ کو لے کر جہاں سب ہی پرجوش ہیں وہیں۔

    ایسے میں گوگل کیسے پیچھے سکتا تھا وہ بھی میدان میں چوکے چھکے مارنے  آگیا ہے۔

    اپنے منفرد لوگو کے ساتھ گوگل بھی اپنے صارفین کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھے گا۔

    گوگل کے نئے لوگو میں ایمپائر ہو یا بالر، بیٹ مین یا فیلڈر، وکٹ کیپر کو بھی ایکشن میں دیکھایا گیا ہے۔

     خوبصورت رنگوں کے ساتھ بس کلک کرے اور اب ڈیٹ سے اسکور معلوم کرے۔

  • گوگل کی آٹومیٹ گاڑی نے برطانیہ کی سڑکوں کا رخ کرلیا

    گوگل کی آٹومیٹ گاڑی نے برطانیہ کی سڑکوں کا رخ کرلیا

    کراچی: (ویب ڈیسک) خطرناک موڑ کاٹنے یا پھر حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے گوگل کی خود کار گاڑی نے برطانیہ کی سڑکوں کا رخ کرلیا۔

    اب سڑکوں پر گوگل کار آگئی ہے، گوگل کمپنی کی ڈرائیورکے بغیر کار اب کرے گی برطانیہ کی سڑکوں پر راج  کرے گی ۔

     گوگل کے مطابق خود کار گاڑی نے برطانیہ کی سڑکوں پر کئی میل کا سفر بغیر کسی حادثے کے طے کرلیا ۔ اس دوران گاڑی نے موڑ کاٹنے اور رکاوٹوں سے بچنے کی مہارت کا بھی مظاہرہ کیا۔

    کمپیوٹر کی مدد سے گاڑی سڑک پر نہ صرف فراٹے بھرتی نظر آئی، بلکہ ڈرائیور کی مدد کے بغیر بریک لگانے کی صلاحیت کا مظاہرہ بھی کیا گیا، گوگل حکام کے مطابق یہ گاڑیاں جلد ہی عام آدمی کیلئے سڑکوں پر لائی جائینگی ۔

  • گوگل نے یورپی میڈیا کے ہوش اڑا دیئے

    گوگل نے یورپی میڈیا کے ہوش اڑا دیئے

    میڈرڈ :اسپین نے میڈیا کمپنیوں کے دباﺅ پر آکر ایک نیا قانون بنایااور گوگل سے بھاری رقم ہتھیانے کی کوشش کی لیکن اسپین کو یہ چالاکی مہنگی پڑگئی ۔

    گوگل نے اسپین میں اپنی گوگل نیوز سروس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، میڈیا کمپنیوں کا مؤقف تھا کہ گوگل نیوز ان کی خبریں دکھاتا ہے لہٰذا انہیں اس کے بدلے رقم بھی نہیں دیتا۔


    دوسری جانب گوگل کا موقف تھا کہ انکی وجہ سے میڈیا کمپنیوں کو صارفین کی بھاری تعداد ملتی ہے، جب اسپینی حکومت نے گوگل کو مجبور کرنے کی کوشش کی تو نتیجتاََ گوگل نے اسپین میں گوگل نیوز ہی بند کردیا ۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھاری رقم کا خواب دیکھنے والی میڈیا کمپنیاں پچھتائیں گی کہ ان کی خبریں مفت چلانے کا ایک بڑا ذریعہ ہاتھ سے نکل گیا۔

  • گوگل منفرد سمارٹ فون متعارف کرانے جارہا ہے

    گوگل منفرد سمارٹ فون متعارف کرانے جارہا ہے

    کراچی: گوگل متعارف کروانے جارہاہے منفرد سمارٹ فون جسے صارفین خراب ہونے کی صورت میں خود ٹھیک کرسکیں گے۔

    گوگل کے نئے سمارٹ فون پراجیکٹ آرا کے صرف بیٹری کے اجزا ہی واحد حصے نہیں جنھیں صارفین نکال اور بدل سکیں گے۔
    google
    سمارٹ فون میں اسکرینز، کیمرے، سنسرز اور دیگر تمام حصے بھی صارفین اپنی مرضی کے مطابق بدل سکیں گے اور ان تمام موڈیول کو گوگل کے فراہم کردہ ہر سائز کے فریم میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    صارف گوگل سمارٹ فون کی شکل بھی اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔

  • گوگل نے انٹرنیٹ صارفین کی مشکل آسان کردی

    گوگل نے انٹرنیٹ صارفین کی مشکل آسان کردی

    سان فرانسسکو : انٹرنیٹ پر صارفین ہاٹ میل، یاہو اور جی میل کی ویب سائٹوں اور مختلف قسم کی سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر جب نیا اکاﺅنٹ بناتے ہیں تو آخر میں کہا جاتا ہے کہ ثابت کریں کہ آپ کمپیوٹر یا روبوٹ نہیں بلکہ انسان ہیں اور ساتھ ہی آپ کو ایک تصویر میں انتہائی غیر واضح اور ٹیڑھے میڑھے نمبر یا حروف دکھائے جاتے ہیں اور انہیں دی گئی جگہ پر ٹائپ کرنے کو کہا جاتا ہے۔

    ہم سب کو یہ سخت ناپسندیدہ اور کوفت والی بات لگتی ہے کیونکہ اکثر انٹرنیٹ صارفین کو انہیں سمجھنا اور واضح طور پر دیکھنا مشکل ہوتا ہے، بالآخر گوگل کو انٹرنیٹ صارفین کی تکلیف کا اندازہ ہوگیا ہے گوگل نے صارفین کو اس مشکل سے نکالنے کے لئے ایک  آسان طریقہ متعارف کروایا گیا ہے کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا۔ اب سمجھ میں نہ آنے والی تصویر کی بجائے آپ کے سامنے صرف یہ لکھا ہوگا “ (میں روبوٹ نہیں ہوں) اور آپ اس کے سامنے چھوٹے سے ڈبے میں ٹک کا نشان لگائیں گے اور آپ کا کام ختم ہوگیا ۔

    کچھ صورتوں میں مزید سکیورٹی کیلئے جانوروں یا پرندوں کی تصاویر دکھا کر ایک جیسی تصویروں پر کلک کرنے کو کہا جاسکتا ہے۔ یہ نیا طریقہ متعدد ویب سائٹوں پر متعارف کروایا جا چکا ہے اور گوگل کا کہنا ہے کہ 2015ء تک اسے سب ویب سائٹوں پر متعارف کروا دیا جائے گا۔

  • گوگل کے حوالے سے حیرت انگیز حقائق

    گوگل کے حوالے سے حیرت انگیز حقائق

    نیویارک :دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل روزانہ اربوں انسانوں کو ان کی مطلوبہ معلومات اور ویب سائٹس ڈھونڈ کر دیتا ہے، یہ سرچ انجن اس قدر پیچیدہ اور بڑی مقدار میں ڈیٹا اور معلومات کو اربوں انسانوں تک پہنچاتا ہے کہ اس کی طاقت اور رفتار کو دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

    گوگل کے کچھ دلچسپ حقائق اور راز ایسے ہیں کہ جنہیں جان کر آپ یقیناً حیران رہ جائیں گے، جب آپ گوگل پر کوئی معلومات سرچ کرتے ہیں تو گوگل ایک سیکنڈ میں جواب دے دیتا ہے، اگرچہ اس دوران یہ تقریباً 200 عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے اربوں ممکنہ نتائج کی چھان بین کرتا ہے۔

    گوگل کی کئی ویب سائٹوں کا نام اس کے نام کے غلط ہجوں سے بنایا گیا ہے جیسا کہ  وغیرہ۔

    گوگل پر ہر سیکنڈ میں 20 لاکھ معلومات کی سرچ کی جاتی ہے۔

    گوگل کے مالکان لیری پیج اور سرجی برن نے پہلا گوگل ڈوڈل 1998ءمیں بنایا۔

    گوگل پر سرچ کئے جانے والے سوالات کا ڈیٹا 100,000,000 گیگا بائٹ سے بھی زیادہ ہے۔

    گوگل وہ واحد ویب سائٹ ہے، جس کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگ اس پر کم از کم وقت صرف کریں۔

    گوگل سٹریٹ ویو نقشوں کیلئے 50 لاکھ میل لمبی سڑکوں کی تصاویر لی گئی ہیں۔

    گوگل ہر مہینے تقریباً تین نئی کمپنیوں کو خرید لیتا ہے۔

    گوگل کی ملکیت یوٹیوب پر ہر ماہ 6 ارب گھنٹوں کی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں

  • گوگل پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی خواتین

    گوگل پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی خواتین

    موجودہ دور میں گوگل سب بتاتا ہےیہاں تک کہ کون ،کتنا ، کب مشہور تھا، 2014 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراوں کی لسٹ مندرجہ ذیل ہیں۔

    رواں برس برٹنی سپئیر گوگل پر سب سے ذیادہ سرچ ہونے والی اداکاراوں میں پہلے نمبر پر ہیں ،حالانکہ وہ  کچھ عرصے کے لئے انڈسٹری سے غائب بھی رہیں،بعد ازاں انہوں نے جارحانہ کم بیک کرکے اپنا نام دوبارہ کمایا۔

    اداکارہ ،فیشن ڈیزائنر اور گلوکارہ ریہانا نے کئی میگزین کے فرنٹ پیج کی زینت بنی، جوشیلی آرٹسٹ  گوگل پر سرچ ہونے والی اداکاراوں میں دوسرے نمبر پر رہیں۔

    جرمن ٹیلی ویژن کی دلکش میزبان اور ماڈل لینا جیکی اپنے کام میں مہارت رکھنے والی آرٹسٹ ہیں ، گوگل پر سرچ ہونے والی سیلبرٹیز میں لینا تیسرے نمبر  پر ہیں۔

    گلوکارہ ، کمپوزر، ماڈل اور ڈانسر شکیرا مشہور خواتین اداکاروں میں سے ایک ہیں ،گوگل پر سرچ ہونے والی سیلبرٹیز میں شکیرا چوتھے نمبر  پر ہیں۔

    میلی سائرس کا نام اگر اس لسٹ میں نہ ہوتا تو یہ ان کے ساتھ نا انصافی ہوتی ۔

    یہ تمام نام 2014 میں تمام انٹرٹینمنٹ میگزین اور ویب سائٹس پر نظر آئے جس کی وجہ سے گوگل پر سرچ ہونے والوں کی لسٹ میں بھی یہی نام ہیں ۔