Tag: گوہر خان

  • دھوتی پہنے شخص کو مال سے باہر نکالنے پر گوہر خان سیخ پا ہوگئیں

    دھوتی پہنے شخص کو مال سے باہر نکالنے پر گوہر خان سیخ پا ہوگئیں

    بنگلورو: بالی ووڈ اداکارہ و بگ باس کی فاتح گوہر خان نے دھوتی پہنے شخص کو شاپنگ مال سے باہر نکالنے کی ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو بھارتی شہر بنگلورو کی ہے جس میں فقیراپا نامی کسان کو روایتی لباس کی وجہ سے شاپنگ مال سے باہر نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام میں غصے کی لہر دوڑ گئی وہی بھارت کی معروف اداکارہ بھی ویڈیو پر ردعمل دیئے بغیر نہیں رہ سکیں، گوہر خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک عمل قرار دیا۔

    گوہر خان نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بالکل شرمناک ہے، شاپنگ مال کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے، یہ بھارت ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہونا چاہیے۔‘

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کسان اپنے بیٹے کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے مال گیا تھا۔

  • گوہر رشید کی کبریٰ خان کے ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل

    گوہر رشید کی کبریٰ خان کے ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید کی پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کی ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ماضی میں گوہر رشید اور کبریٰ خان سے متعلق افواہیں پھیلیں تھیں کہ دونوں کے درمیان چند سال سے رومانوی تعلقات ہیں، اس کے علاوہ دونوں کو انتہائی قریب بھی دیکھا جاتا رہا ہے اور دونوں کئی مواقع پر اپنی دوستی اور تعلقات سے متعلق بھی بات کر چکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hasan Rizvi (@hasanrizvi.official)

    تاہم اب ایک بار پھر دونوں کو ایک ساتھ پارٹی میں دیکھا گیا، پاکستان کے اداکار گوہر رشید آج اپنی 40ویں سالگرہ منارہے ہیں، گزشتہ روز اسی سلسلے میں برتھ ڈے پارٹی میں دونوں کو ساتھ دیکھا گیا۔

    اس کے علاوہ اس پارٹی میں اداکارہ مومل شیخ شوہر کے ساتھ، علی رحمان خان، عمر عالم، زارا ترین اور دیگر اداکاروں نے شرکت کی۔

  • گوہر خان فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئیں

    گوہر خان فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئیں

    بالی ووڈ اداکارہ اور بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ گوہر خان نے ویڈیوز اور اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں مدینہ منورہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

    ویڈیو میں اداکارہ گوہر نے مدینہ پہنچنے کی اطلاع دیتے ہوئے کیپشن میں دعا لکھی کہ ’سبحان اللہ! ایک ایسا سفر جس کا خواب جو ہم دونوں نے ایک جوڑی اور والدین کے طور پر دیکھا تھا، اور الحمدللہ ہمیں مدینہ ہمارے ذہان کے ساتھ دیکھنا نصیب ہوا ،  اللہ سب کے لیے یہ سفر آسان اور کامیاب بنائے۔ آمین۔

    اس ویڈیو میں گوہر اور زید کی جوڑی کو اپنے بیٹے ذہان کے ساتھ پہلی بار مسجد النبویﷺ میں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zaid Darbar (@zaid_darbar)

    دوسری جانب اسی ویڈیو میں انہیں مدینے کی سہن میں افطاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ جذباتی نظر آرہی ہیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر مکہ مکرمہ کی ویڈیوز شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ آج وہ عمرے کی سعادت حاصل کریں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

    واضح رہے کہ گوہر خان دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔ اس سے قبل وہ گزشتہ سال رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کرچکی ہیں۔

  • گوہر خان اور زید دربار نے بیٹے کا نام کیا رکھا؟

    گوہر خان اور زید دربار نے بیٹے کا نام کیا رکھا؟

    بالی وڈ کی نامور اور مشہور جوڑی گوہر خان اور زید دربار  کے بیٹے کا نام سامنے آگیا۔

    بھارتی اداکارہ و ہوسٹ گوہر خان کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹے  کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد جس کے بعد مداحوں میں اس ننھے مہمان کو دیکھنے کی جستجو بڑھ گئی تھی۔

    اداکارہ گوہر خان نے مداحوں کا  انتظار ختم کرتے ہوئے اپنے نومولود بیٹے کی جھلک اور نام فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بتادیا۔

    اداکارہ گوہر خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    گوہر خان اور زید دربار نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ  میں ننھے مہمان کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیٹے کو پیار سے تھامے مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’ بے پناہ  محبت کے لیے سب کا شکریہ، ہمارے بیٹے کی پیدائش کو 1 ماہ مکمل ہوچکا ہے‘ ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

    زید اور گوہر خان نے مزید لکھا کہ ہم  آپ سب کی ’ذیہان’  کیلئے دی گئی دعاؤں کے مشکور ہیں، ہم فی الوقت ہم اپنی ’ننھی سی جان‘ کیلئے پرائیویسی چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ  گوہر خان اور زید دربار کی شادی 25 دسمبر 2020 کو ہوئی تھی، شادی کے تین سال بعد 10 مئی 2023 کواس جوڑے نے اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا۔

  • گوہر خان اور زید دربار نے بیٹے کی جھلک دکھا دی

    گوہر خان اور زید دربار نے بیٹے کی جھلک دکھا دی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ گوہر خان اور زید دربار نے بیٹے کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 مئی کو اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے ایک ماہ بعد اداکارہ نے بیٹے کی پہلی تصویر اور نام سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

    گوہر خان نے شوہر زید دربار کے ہمراہ بیٹے کو اٹھائے تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ بیٹے کا نام ذیہان رکھا ہے، آپ کے پیار اور نیک تمناؤں کے اظہار پر مشکور ہوں۔ انہوں نے بیٹے سے متعلق پرائیویسی رکھنے کی بھی اپیل کی۔

    گوہر خان کے مداحوں کی جانب سے ان کے بیٹے کی تصویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    واضح رے کہ اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے 25 دسمبر 2020 کو میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار سے ممبئی میں شادی کی تھی۔