Tag: گوہر ممتاز

  • فرحان سعید کی پوسٹ پر گوہر ممتاز کا ردعمل آگیا

    فرحان سعید کی پوسٹ پر گوہر ممتاز کا ردعمل آگیا

    گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے فرحان سعید کی پوسٹ پر لکھا کہ ’آپ نے یہ ویڈیو شو آف کرنے کے لیے شیئر کی لیکن آپ اب بھی سروں میں نہیں گا رہے۔

    گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے گزشتہ دنوں پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرحان سعید پر کافی محنت کی جب وہ گئے تو تکلیف ہوئی تھی لیکن وہ عاطف اسلم بننا چاہتے تھے۔

    سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کلپ خوب وائرل ہوا لیکن فرحان سعید نے اس پر خاموشی اختیار کی اور اس وقت کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

    تاہم اب گزشتہ روز فرحان سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جو کہ مختلف کانسرٹز کے مختصر کلپس پر مشتمل ہے۔

    فرحان سعید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں 9 مختلف شہروں میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کانسرٹ کے شرکا بھی ان کے ساتھ ان کے گانے دہرا رہے ہیں۔

    گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میری اوسط زندگی ہے، میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

    فرحان سعید کی جانب سے پوسٹ شیئر کرنے کی دیر تھی کہ گوہر ممتاز نے ان کی پوسٹ پر ردّ عمل دیتے ہوئے مذکورہ ویڈیو کا کلپ انسٹااسٹوری میں طویل کیپشن کے ساتھ ری شیئر کیا۔

    انہوں نے طویل کیپشن میں اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پیارے چھوٹے بھائی فرحان سعید نے یہ ویڈیو بہت خوبصورت کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے، لیکن میں یہ بتاتا چلوں کہ میں نے انٹرویو میں جو کہا وہ صرف میزبان کے سوال کا جواب تھا، میری کوئی بُری نیت نہیں تھی۔

    انہوں نے لکھا کہ میزبان نے مجھ سے سوال کیا تھا کہ میں نے ’جل‘ بینڈ میں جس بھی ’وکلسٹ‘ (مرکزی گلوکار) کو ہائیر کیا اس نے بینڈ کیوں چھوڑ دیا؟ یہ آپ بھی جانتے ہیں کہ آپ کو عاطف اسلم کی جگہ ’عادت‘ گانے کے لیے لایا گیا تھا لیکن آپ اس وقت ’عادت‘ گانے کے لیے عدم اعتماد کا شکار اور سُروں میں بھی نہیں تھے، اس سے زیادہ کچھ نہیں‘۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے یہ ویڈیو (پنجاب کالج کے شرکا کا) شو آف کرنے کے لیے اپ لوڈ کی لیکن کسی کو چاہئے تھا کہ وہ آپ کو یہ باور کروتا کہ آپ اس میں بھی سُروں میں نہیں ہیں۔ لوو یو اینڈ یور فینز، وہ بھی ’آل‘۔

  • ’فرحان سعید عاطف اسلم بننا چاہتے تھے‘

    ’فرحان سعید عاطف اسلم بننا چاہتے تھے‘

    گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے فرحان سعید کے ’جل‘ بینڈ سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔

    ’جل‘ بینڈ کی بنیاد 2002 میں عاطف اسلم، گوہر ممتاز اور فرحان سعید نے ساتھ رکھی تھی اور ان کے گانے ’دل ہارے پُکارے۔‘ ’سجنی۔‘ ’عادت‘۔ اور ’وہ لمحے۔‘ کو خوب سراہا گیا تھا۔

    تاہم عاطف اسلم کے ’جل‘ بینڈ سے الگ ہونے کے بعد یہ ٹوٹ گیا۔

    عاطف اسلم تینوں میں سب سے کامیاب رہے اور انہوں نے پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی سپر ہٹ گانے گائے۔

    گوہر ممتاز اور فرحان سعید نے گلوکاری کے بعد مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

    تاہم اب گوہر ممتاز نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فرحان سعید نے علیحدگی اس لیے اختیار کی کیونکہ وہ عاطف اسلم کے نقش قدم پر چلنا چاہتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ فرحان سعید بالی ووڈ میں جاکر عاطف اسلم بننا چاہتے تھے، میں ان سے کہتا تھا کہ تم جانتے ہو۔۔۔ وہ عاطف اسلم ہے۔‘ اسے وہ گانے ملے جنہوں نے اسے صحیح وقت پر مقبول بنایا۔

    گوہر ممتاز نے فرحان سعید کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جل ان کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم تھا۔

    گلوکار نے کہا کہ انہیں فرحان سعید کے فیصلے سے تکلیف ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے ایک اوسط گلوکار کو ہٹ کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت کی تھی۔

  • یہ عشق: انعم احمد مرکزی کردار میں جلوہ گر

    یہ عشق: انعم احمد مرکزی کردار میں جلوہ گر

    معروف گلوکار گوہر ممتاز کی اہلیہ انعم احمد ماڈلنگ کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے جارہی ہیں۔ ان کا ڈرامہ ’یہ عشق‘ رواں ہفتے سے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کردیا جائے گا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ یہ عشق ہمارے معاشرے کے اس پہلو کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ آج کے جدید دور میں بھی نوجوان اپنی زندگی کے اہم فیصلوں کو اپنی خواہش کے برخلاف قبول کرنے پر مجبور ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی محبت کی روایتی داستان پر مشتمل ہے جس میں دو محبت کرنے والوں کو اپنے گھر والوں کی خاطر علیحدہ ہونا پڑتا ہے۔

    ڈرامے کے مرکزی کردار مشکار اور معاذ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں لیکن دونوں کی شادی کہیں اور طے کردی جاتی ہے۔

    اس میں ایک اور کردار انا جی کا دکھایا گیا ہے جو ایک طاقتور اور مضبوط شخصیت کے طور پر نظر آتی ہیں۔ بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ انا جی پورے گھر والوں کی زندگی کے فیصلوں کا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھتی ہیں، اور معاذ کی شادی کسی اور سے کروانے کا فیصلہ بھی انہی کا ہے۔

    ڈرامے کا سب سے منفرد پہلو اس کا مرکزی کردار مشکار ہے جو معروف گلوکار گوہر ممتاز کی اہلیہ انعم احمد ادا کر رہی ہیں۔ انعم گوہر ایک ماڈل ہیں اور شادی کے بعد بھی وہ اپنا کیریئر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    یہ دونوں اس سے قبل بھی ایک ڈرامے میں کام کر چکے ہیں جہاں ان دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔

    انعم احمد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک خوبصورت اضافہ ہیں اور ناظرین بے صبری سے ان کا ڈرامہ نشر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ڈرامہ 30 نومبر سے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔