Tag: گو نواز گو

  • پی ٹی اے کا جلسہ: عوام میں جوش وخروش، گونوازگو کے نعرے

    پی ٹی اے کا جلسہ: عوام میں جوش وخروش، گونوازگو کے نعرے

    لاہور: مینار پاکستان میں پی ٹی اے کے جلسے  کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ،جلسے میں ہر طرف گو نواز گو کے نعرے کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے پنڈال میں ہر طرف شرکاء کا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

    قافلے کے قافلے جلسے میں شرکت کرنے پہنچ رہے ہیں۔ نوجوان بوڑھوں سمیت پنڈال میں خواتین اور بچوں کی بھی بہت بڑٰ تعداد موجود ہے۔ بچے بھی گو نواز گو کے نعرے لگا رہے ہیں۔

    پنڈال میں ہر طرف پاکستان عوامی تحریک کے پرچموں کی بہار میں انقلاب اورگو نواز گو کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں شریک خواتین بھی کسی سے پیچھے رہنے والی نہیں تھیں۔ ہاتھوں میں پارٹی کے جھنڈے اور ٹوپیاں پہن کر بہت پُرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔

  • لندن:وزیرِاعظم کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کا گونواز گو مظاہرہ

    لندن:وزیرِاعظم کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کا گونواز گو مظاہرہ

    لندن :وزیرِاعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران گو نواز گو کے نعرے لگائے، لاہور میں ایک دوستانہ فٹبال میچ میں میدان گو نواز گو کے نعروں سے گونجتا رہا۔

    لندن سے لے کر لاہورتک آج کل ہرطرف ایک ہی نعرہ سنائی دے رہا ہے، گو نواز گو، لندن میں وزیرِاعظم نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

    مظاہرے میں مانچسٹر، شیفلڈ اوربرمنگھم سے بھی کارکنان نے شرکت کی، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر گو نواز گو اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

    دوسری جانب لاہور میں پاکستان اور فلسطین کے دوستانہ میچ کے دوران شائقین کی بڑی تعداد گو نواز گو کے نعرے لگاتی رہی، اس سے قبل ہاکی اور کرکٹ کے مقابلوں میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگ چکے ہیں۔

  • قصابوں نے بھی لگا دیئے گو نواز گو کے نعرے

    قصابوں نے بھی لگا دیئے گو نواز گو کے نعرے

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے لاہور میں قائم کی گئی اجتماعی قربان گاہ میں قصابوں کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن کے ذمہ دار ان کہتے ہیں کہ اجتماعی قربانیوں سے نچلے طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے گا۔

    پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لاہور سمیت ملک بھر میں اجتماعی قربانیوں کا سلسلہ اس عزم کے ساتھ جاری ہے کہ اس مرتبہ قربا نی کا گوشت صرف سیلاب زدگان اور ضرب عضب کے متاثرین سمیت مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔

    عوامی تحریک کے قائدین نے بتایا کہ ادارے نے اس مرتبہ اجتماعی قربانیوں میں حصہ لینے کے حوالے سے کوئی اپیل نہیں کی بلکہ تمام جانوروں کا انتظام خود سے کیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک اجتماعی قربانیوں کے باعث کم وسائل کے افراد بھی نہ صرف اس مذہبی فریضے میں حصہ لے سکتے ہیں بلکہ منہاج القرآن جیسے اداروں کے باعث مستحقین کو بھی عید کی خوشیوں میں شرکت کا موقع ملتا ہے۔

  • گونوازگو کیخلاف درخواست عدالتوں سے مذاق ہے،ماہرین

    گونوازگو کیخلاف درخواست عدالتوں سے مذاق ہے،ماہرین

    کراچی: لاہورہائیکورٹ میں "گو نواز گو” نعرے کیخلاف درخواست دائر ہونے پر قانونی ماہرین نے اپنےردِعمل کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہےکہ عدالتوں کا مذاق بنا لیا گیا ہے ۔

    معروف ماہر قانون اور تجزیہ کار ایس ایم ظفر کا کہنا تھا کہ پابندیاں لگانے کا کچھ فائدہ نہیں۔ نعروں سے روکیں گے تولوگوں کے جذبات غلط رخ اختیار کرلیں گے۔

    تجزیہ کار فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مذاق بنا لیا گیا ہے اس طرح کی درخواستیں مسترد کردینی چاہیئں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اظہار رائے پر پابندیاں لگانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

    اس طرح کے نعرے سوشل میڈیا پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست محض سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

  • اقوام متحدہ کی عمارت باہر بھی ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

    اقوام متحدہ کی عمارت باہر بھی ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

    نیو یارک : اقوام متحدہ کی عمارت کےباہرہزاروں کی تعدادمیں لوگ وزیراعظم نوازشریف کی آمد سے قبل پہنچ گئے اور’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے ہم آواز ہوکر لگائے۔تفصیالت کے مطابق گو نواز گو کے نعروں نے امریکا میں بھی نوازشریف کا پیچھانہ چھوڑا۔

    عین اس وقت جب وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے، پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کےکارکنوں نے اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر میاں نواز شریف کے استعفے اور پاکستان میں صاف شفاف انتخابات  کے انعقاد کے لئے مظاہرہ کیا۔

    وزیراعظم پاکستان کی آمد سے قبل ہی پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان ہاتھوں میں نوازشریف مخالف نعرے لکھے گئے پلے کارڈز اٹھائے ان کے ’’استقبال‘‘ کےلئے پہنچ گئے۔

    سیکڑوں افراد کا مجمع اوران سب کا ایک ہی نعرہ تھا ’’ گو نواز گو‘‘، اس کے جواب میں کچھ لوگوں نے وزیراعظم نواز شریف کے حق میں آواز اٹھائی لیکن ان کی آواز نقار خانے میں طوطی کی آواز ثابت ہوئی اور ہزاروں کے مقابلے میں چند لوگوں کی آوازیں کہیں دب سی گئیں۔

  • گو نواز گو کے نعرے کی گونج جنوبی کوریا تک پہنچ گئی

    گو نواز گو کے نعرے کی گونج جنوبی کوریا تک پہنچ گئی

    انچیون: پاکستان میں گو نواز گو کا نعرہ ہر شخص کی زبان پر ہے، لیکن اب اس نعرے کی گونج سرحد پار بھی سنی جا سکتی ہے۔

    گونواز گو کے نعروں کی گونج جنوبی کوریا تک پہنچ گئی، پاکستان اور چین کے درمیان ہاکی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعروں کی آواز گونجنے لگ گئی۔

    ایشین گیمز میں تماشائیوں نے گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردئے، پاکستان میں تو گو نواز گو کے نعرے پر خاص و عام شخص کی زبان پر ہے، لیکن اب اس کی گونج سات سمندر پار بھی سنائی دینے لگی، اب گو نواز گو کی گونج امریکہ برطانیہ اور اٹلی تک سنائی دے رہی ہے۔

  • وزیراعظم کے حلقے کے عوام کا نعرہ گونوازگو

    وزیراعظم کے حلقے کے عوام کا نعرہ گونوازگو

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف کے حلقہ این اے ایک سو بیس لاہورمیں شہری بجلی کی اووربلنگ کے خلاف سڑکوں پر آ گئے،اور حکومت کے خلاف شدید  فضاء ”گو نواز گو ”کے نعروں سے گونجتی رہی۔تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم نوازشریف کے حلقہ این اے 120 میں موہنی روڈ پر شہریوں نے اوور بلنگ کے خلاف احتجاج کیا۔

    جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرین نے ٹائرجلاکرٹریفک بند کر دی اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے، اس موقع پر مظاہرین نے بجلی کے بل بھی نذر آتش کئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک پنکھے اور ایک بلب کا بل 10 سے 12 ہزار روپے آ رہا ہے، مہنگائی کے اس دور میں وہ بجلی کے بل ادا کریں یا بچے پالیں، حکمرانوں کی نااہلی سے ان کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

  • جمہوریت میں وی آئی پی صرف ووٹرہوتاہے، عمران خان

    جمہوریت میں وی آئی پی صرف ووٹرہوتاہے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ وی آئی پی کلچرکے خلاف عوام کا آوازاٹھانابتارہا ہے کہ تبدیلی آگئی ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشروں میں وی آئی پی صرف ووٹر ہوتا ہے۔

    انہوں نے وفاقی حکومت سے سوال کیا کہ حکومت بتائے کہ بجلی کی قیمت میں اسی فیصد اضافہ کس لئے کیا گیا ہے؟۔

    انہوں نے پنجاب حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک بھر رجسٹر ہونے والے ریپ کیسز میں سے اسی فیصد پنجاب میں ہوتے ہیں، سب سے زیادہ بیروزگاری پنجاب میں ہوتی ہے۔

    عمران خان نے بتایا کہ شہباز شریف کا بیٹا ساڑھے سات ارب روپے کی سرمایہ کاری کرکےنجی پاور پلانٹ بنارہا ہے، جس سے مہنگی بجلی خرید کر عوام کو بیچی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا تبدیلی کی جانب اشارہ کررہاہے، انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ وزیراعظم سے استعفیٰ لیے بغیرنہیں جائیں گے۔