Tag: گٹر

  • ننھی بچی کھلے گٹر میں جا گری، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ننھی بچی کھلے گٹر میں جا گری، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ارجنٹائن میں ایک ننھی بچی کھلے گٹر میں جا گری جسے بحفاظت نکال لیا گیا، بچی کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی یہ ویڈیو ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کی ہے جہاں ایک ننھی بچی سڑک پر کھلے گٹر میں جا گری۔

    قریب موجود ایک اسٹور کے مالک اور وہاں سے گزرتے ایک ڈیلیوری ورکر نے فوراً بچی کو بچانے کی کوشش شروع کردی جس میں دیگر راہگیر بھی شریک ہوگئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص گٹر میں اترا ہوا ہے جبکہ اوپر موجود افراد رسی کے ذریعے دونوں کو اوپر کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اوپر آنے کے بعد انہیں سہارا دے کر باہر لایا جاتا ہے، بچی کے بحفاظت نکل آنے پر وہاں موجود لوگ خوشی سے تالیاں بھی بجاتے ہیں جبکہ ایک شخص بچی کے اوپر پانی ڈال کر اس کا منہ صاف کرتا ہے۔

    بچی کو بچانے کے لیے گٹر میں جانے والا شخص بھی باہر آجاتا ہے اور لوگ اس کے کاندھے تھپتھپا کر اسے شاباشی دیتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کھلے ہوئے گٹروں کی وجہ سے اس طرح کے حادثات معمول بن چکے ہیں، صارفین نے بچی کے بچ جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

  • امریکی عدالت نے گٹر بند کرنے کے عادی مجرم کو قید وجرمانے کی سزا سنادی

    امریکی عدالت نے گٹر بند کرنے کے عادی مجرم کو قید وجرمانے کی سزا سنادی

    واشنگٹن : امریکی پولیس نے گٹر بندکرنے کے عادی26 سالہ پیٹرم نامی مجرم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جسے عدالت نے قید بامشقت اور ہزاروں ڈالر جرمانے کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک شخص عجیب و غریب جرم میں پکڑا گیا، اسے ”گٹر بند کرنے کا عادی مجرم“ قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اسے 5 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ 26 سالہ پیٹرک ڈی بیمان نے کئی دفعہ بیت الخلا میں پلاسٹک کی بوتلیں اور کوڑا بھر کر اسے بند کر دیا جس سے گٹر ابل پڑے۔

    پیٹرک ڈی بیمان پر اصل میں 12 مقدمات تھے جن کی اکثریت جائیداد کو نقصان پہنچانے سے متعلق تھی تاہم بعد میں 7 مقدمات ختم کر دئیے گئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹرک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جرم کی معافی کیلئے دعا کرتا ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کاکہنا تھا کہ پیٹرک ڈی بیمن نے سنہ 2017 میں پہلی مرتبہ ڈیلینڈ کمیونٹی سینٹر میں خواتین کے بیت الخلاء کو بند کیا اور اس کے بعد متعدد واقعات پیش آئے جن میں سے پانچ کا اعتراف پیٹرک نے بھی کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پر بار گٹر کھلوانے پر 200 ڈالر یعنی 30 ہزار روپے پاکستانی خرچ آٹا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مجرم کے وکیل نے عدالت نے اپیل کی تھی کہ اسے صرف ایک ماہ قید کی سزا سنائی جائے تاہم عدالت نے بیت اخلاء بند کرنے کو سخت جرم تصور کرتے ہوئے سخٹ سزا دینے کا حکم سنایا۔

    امریکی عدالت نے مجرم 26 سالہ پیٹرک کو پانچ ماہ قید اور 5500 ڈالر جرمانہ اور 100 گھنٹے کمیونتی کی خدمت کا حکم دیا ہے۔

    عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ مجرم کو شہر کے کسی بحالی مرکز میں کم از کم 3 سال گزارنے کی ضرورت ہے۔

  • لیاری، گٹر میں گرنے والا بچہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا

    لیاری، گٹر میں گرنے والا بچہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا

    کراچی: لیاری کے حالات دگرگوں ہوگئے، گٹر میں گرنے والا چار سالہ بچہ دم توڑ گیا، اہل محلہ نے واقعے پر شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی لیاری کوپیرس نہ بنا سکی، کھلے گٹر شہریوں کو نگلنے لگے، کھلے مین ہول کا شکار  بننے والا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا.

    ننھا ہارون 19 جنوری کو گٹرمیں گرا تھا، اسے  زندہ گٹر سے نکالا گیا، مگر اس کی حالت بے حد بگڑ چکی تھی، بچہ بارہ دن تک اسپتال میں رہا،مگر جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا.

    واقعے کے بعد علاقہ مکین انتظامیہ پر پھٹ پڑے۔ اہل محلہ کا کہنا تھا کہ لیاری کا کوئی پرسان حال نہیں، مین ہولوں پر ڈھکن نہیں، گلیوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔

    سعید غنی اور واٹر بورڈ اس صورتحال کے ذمے دار ہیں: عالمگیر خان

    پیپلزپارٹی تو لیاری کی قسمت نہیں بدل سکی، البتہ اس علاقے سے جیتنے والی پی ٹی آئی بھی کوئی کارنامہ انجام نہیں‌ دے سکی.

    اس ضمن میں اے آر وائی نیوز نے سماجی تحریک فکس اٹ کے بانی اور پی ٹی آئی کے ایم اے عالمگیر خان سے رابطہ کیا.

    عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ صرف لیاری نہیں پورے کراچی کا یہی حال ہے، مین ہول اور سیوریج سسٹم محکمہ بلدیات کے ذمے ہے، سعید غنی اور واٹر بورڈ اس صورتحال کا ذمے دار ہیں.

    انھوں نے کہا کہ سیوریج کے مسائل کےحل میں صوبائی حکومت غیرسنجیدہ ہے، ہم لیاری میں کل سے مین ہول کے ڈھکن لگائیں گے.