Tag: گٹر کے ڈھکن کی فیکٹری

  • شہری حکومت نے گٹر کے ڈھکن تیار کرنے کے لیے فیکٹری بنالی

    شہری حکومت نے گٹر کے ڈھکن تیار کرنے کے لیے فیکٹری بنالی

    کراچی: شہری حکومت نے گٹر کے ڈھکن بنانے والی فیکٹری بنالی فیکٹری میں یومیہ 300 اور ماہانہ 9 ہزار گٹر کے ڈھکن بنائے جائیں گے.

    تفصیلات کے مطابق شہری حکومت نے کھلے گٹروں کو ڈھانپنے کے لیے اہم اقدام کرتے گٹر کے ڈھکن بنانے والی فیکٹری بنالی ہے، مذکورہ فیکٹری میں روزانہ کی بنیاد پر 300 ڈھکن تیار کیے جائیں گے جب کہ ماہانہ 9 ہزار گٹر کے ڈھکن یہاں بنیں گے۔

    چوری سے بچانےکے لیے گٹر کے ڈھکن کا وزن 35 کلو رکھا گیا ہے، جمعہ کو شہر کی تمام یوسیز کو فی یوسی 75 ڈھکن فراہم کیے جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گٹر کے ڈھکن کی چوری روکنے اوران کی نگرانی کے سلسلے میں میونسپل انسپکٹر تعینات ہوں گے۔

    واضح رہے کہ میئرکراچی مرتضیٰ وہاب بھی کہہ چکے ہیں کہ شہر میں گٹر کے ڈھکن لگاتے ہیں، تاہم نشہ کرنے والے یہ ڈھکن نکال کر لے جاتے ہیں۔