Tag: گٹکا ماوا

  • گٹکا ماوا بنانے والی بڑی فیکٹری پکڑی گئی

    گٹکا ماوا بنانے والی بڑی فیکٹری پکڑی گئی

    کراچی: کیماڑی کے جزیرے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا بنانے والی بڑی فیکٹری پکڑی لی۔

    تفصیلات کے مطابق کیماڑی کے جزیرے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بنائی گئی فیکٹری کے اندر بھاری مقدار میں گٹکا اور ماوا برآمد ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں موجود سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ کارروائی کے لیے پولیس اس جزیرے تک کشتی میں پہنچی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے ماوا بنا کر کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا، ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جزیرے سے فرار ہو گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-international-mail-office-narcotic-pills-seized/

    دوسری جانب کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس کے آپریشن کے دوران گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی تھی، ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے آپریشن کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کی گئی اور مخصوص گھروں کی تلاشی بھی لی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے بڑی مقداد میں چھالیہ برآمد ہوئی، آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا، کارروائی کے دوران گٹکا اور ماوا بنانے کی مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گٹکا اور ماوا بنانے کا سامان بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا، سامان اس قدر زیادہ تھا کہ اسے ٹرک کی مدد سے تھانے منتقل کیا گیا۔

  • گٹکا ماوا کی بڑی کھیپ بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    گٹکا ماوا کی بڑی کھیپ بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی: گٹکا ماوا کی بڑی کھیپ بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضحر صحت گٹکے ماوے کی بڑی کھیپ حب چوکی بلوچستان سے کراچی ترسیل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    پولیس نے کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ حب ریور روڈ ٹپال کٹ کے پاس گٹکا ماوا سے لوڈ سوزوکی پکڑی گئی، سوزوکی سے 60 عدد بورے وزنی 1135 کلو مضحر صحت گٹکا ماوا برآمدہوا۔

    فیضان علی کا کہنا تھا کہ گٹکا ماوا کی ترسیل میں ملوث طائف اللہ اور ارشاد نامی ملزمان گرفتار کرلئے گئے جبکہ ثاقب نامی ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • گٹکا ماوا کے خلاف پولیس پارٹی میں مجرمانہ ریکارڈ کے حامل افسران و اہل کار شامل

    کراچی: شہر قائد میں گٹکا ماوا کی فروخت کے خلاف بنائے جانے والی پولیس پارٹی میں مجرمانہ ریکارڈ کے حامل افسران و اہل کار شامل کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں گٹکا اور ماوا کی فروخت میں سہولت کاری کی تحقیقات کے کیس میں انکشاف ہوا ہے کہ اس سلسلے میں کریمنل ریکارڈ والے پولیس افسران اور اہل کاروں کو پھر تعینات کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پولیس پارٹی میں کریمنل ریکارڈ کے حامل افسران، اہل کار اور جعلی صحافی شامل کیے گئے ہیں۔

    2 ہفتے قبل تشکیل دی جانے والی ٹیم میں سب انسپکٹر جمال شیخ بھی شامل ہے، جمال شیخ ماضی میں متعدد بار محکمانہ کارروائیوں کی زد میں آ چکا ہے۔

    پولیس پارٹی میں معطل اے ایس آئی ارشد عرف گھوڑا بھی شامل ہے، ارشد عرف گھوڑا کو ماضی میں افسران نے سروس سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

    کانسٹیبل صادق موٹا، پی سی نعمان، پی سی وقار، ہیڈ کانسٹیبل منور شاہ کے نام بھی شامل ہیں، پولیس پارٹی کے ساتھ کام کرنے والے افراد کا نام پولیس آئی آر میں بھی موجود ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی میں موجود افراد گٹکے ماوے کی سپلائی میں سہولت کاری کر رہے ہیں، ٹیم میں شامل اہل کار شہریوں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تاوان وصولی میں بھی ملوث ہیں۔

  • گٹکا ماوا اور مین پوری کھانے والوں کی شامت آگئی، قید و جرمانہ اور جائیداد ضبط ہوگی

    گٹکا ماوا اور مین پوری کھانے والوں کی شامت آگئی، قید و جرمانہ اور جائیداد ضبط ہوگی

    کراچی : سندھ حکومت نے گٹکے، ماوے اور مین پوری کی خریدو فروخت اور اس کے بنانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، گٹکا کھانے والے کو6سال قید اور5لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں گٹکا مافیا کے دن پورے ہوگئے، قانون کا کڑا شکنجہ تیار کرلیا گیا۔ گٹکا کھانے والے کا صرف منہ ہی بند نہیں وہ خود بھی بند ہوگا۔

    سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ میں گٹکے، ماوے اور مین پوری کے استعمال اس کے بنانے اور فروخت کرنے کے خلاف بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

    سندھ اسمبلی میں پیش گئے گئے مسودے کے مطابق ماوا ، گٹکا اور مین پوری بنانے اور بیچنے والوں کی جائیداد ضبط کرلی جائے گی، گٹکے کا استعمال اور فروخت عوامی مقامات کالجز اسکول اور اسپتالوں میں ممنوع قرار دے دیا گیا۔

    گٹکا کھانے والے کو چھ سال قید اور پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی ہوگا۔ بل کے مطابق گٹکے کی تلاش میں بغیر وارنٹ کسی جگہ چھاپہ مارا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سندھ پولیس میں گٹکا کھانے والوں کی بھرتی پرپابندی عائد

    یاد رہے کہ گزشتہ سال سندھ پولیس نے اہلکاروں کی بھرتی کے لیے طے شدہ قوائد وضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے گٹکا اور دیگر نشہ آور اشیاء استعمال کرنے والے افراد کو محکمے میں بھرتی کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

    انسپکٹر جنرل سندھ آفس کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں تمام متعلقہ افراد کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گٹکایا کسی بھی قسم کی نشہ آور اشیاء استعمال کرنے والے افراد پولیس میں بھرتی نہیں ہوں گے۔