Tag: گٹکا

  • کراچی : گٹکا فروش حاضر سروس پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی : گٹکا فروش حاضر سروس پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی : پولیس نے بلوچ کالونی میں چھاپہ مارکر حاضر سروس پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے کئی کلو گٹکا برآمد کرلیا، ملزم گھر کی چھت پر گٹکا تیار کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی خفیہ طور پر قائم گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گٹکا بنانے اور فروخت کرنے میں ملوث تھا جس کے قبضے سے 5 کلو گٹکا بھی برآمد ہوا ہے، ملزم اپنے گھر کی چھت پر گٹکے کا کارخانہ چلا رہا تھا۔

    واضح رہے کہ نیوکراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 5 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کرلیا، ملزمان بینک سے کیش لیکر نکلنے والے سے لوٹ مار کرتے تھے۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ملزمان میں نور محمد، عثمان، صدام، میوا خان اور شبیراحمد شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان رات کے وقت گھروں میں وارداتیں بھی کرتے تھے، ملزمان نے دوران تفتیش 50 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے 9 عدد موبائل فون بھی برآمد، ملزمان سے چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد۔

  • عدالتی حکم کے بعد سندھ بھر میں گٹکے ماوے کے خلاف کریک ڈاؤن

    عدالتی حکم کے بعد سندھ بھر میں گٹکے ماوے کے خلاف کریک ڈاؤن

    کراچی: عدالتی حکم پر سندھ بھر میں گٹکا اور ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے گٹکا فروخت کرنے والوں پر دفعہ 337 جے کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایت کے بعد سندھ بھر میں کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔

    سندھ بھر میں گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث 211 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، ایسٹ زون میں 40، ساؤتھ میں 23، حیدر آباد میں 57 کیسز درج کیے گئے، جب کہ شہید بینظیر آباد میں 65 اور میر پور خاص میں 4 مقدمات درج کیے گئے۔

    تمام مقدمات میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 337 جے شامل کی گئی ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تمام کیسز نا قابل ضمانت ہوں گے اور 10 سال کی سزا ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  گٹکے کا استعمال ، کراچی میں منہ کے کینسر کی ہولناک شرح پر عدالت حیران

    واضح رہے کہ سال بھر میں گٹکے اور ماوے کے خلاف اب تک 5208 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، مقدمات میں دفعہ J-337 کا اطلاق کر کے چالان عدالتوں میں جمع کرایا جا رہا ہے۔

    گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں گٹکے کی فروخت پر پابندی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران جج یہ جان کر حیران رہ گئے کہ کراچی میں منہ کے کینسر کی شرح ہولناک ہے۔

    انچارج کینسر وارڈ ڈاکٹر غلام حیدر نے عدالت کو بتایا کہ جناح اسپتال کی او پی ڈی میں 300 سے زائد مریض روز آتے ہیں، 70 فی صد مریض منہ کے کینسر کے آتے ہیں، مریضوں میں طلبہ اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے نوجوان زیادہ ہوتے ہیں۔

  • ٹنڈوالہ یار: گٹکے کی فیکٹری پر چھاپا، کروڑوں روپے کا سامان برآمد، 6 افراد گرفتار مالک فرار

    ٹنڈوالہ یار: گٹکے کی فیکٹری پر چھاپا، کروڑوں روپے کا سامان برآمد، 6 افراد گرفتار مالک فرار

    ٹنڈوالہ یار: ایڈیشنل آئی جی کی خصوصی ٹیم نے ٹنڈوالہ یار کے گنجان آباد علاقے انڑپاڑہ میں مضر صحت مین پوری اور گٹکا بنانے والی منی فیکٹری پر چھاپا مار کر کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا۔

    پولیس کے مطابق اسپیشل ٹیم نے ٹنڈوالہ یار میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکے اور مین پوری کی فیکٹری سے 6 افراد کو گرفتار کر لیا تاہم فیکٹری کا مالک فرار ہونے میں کام یاب ہو گیا۔

    اسپیشل ٹیم کے انچارج ڈی ایس پی میر جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ رؤف خانزادہ کی فیکٹری کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

    میر جاوید نے کہا کہ فیکٹری سے چھالیہ، الائچی، تمباکو، لونگ، کیمیکل اور مین پوری اور گٹکا تیار کرنے والی ہیوی مشینری ملی قبضے میں لے لی گئی ہے جس کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جمشید ٹاؤن : کارخانے سے لاکھوں مالیت کا گٹکا برآمد، 3ملزمان گرفتار، ایس ایچ او معطل

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اطلاعات ہیں کہ ٹنڈوالہ یار میں دیگر کئی مقامات پر بھی مضر صحت گٹکا اور مین پوری کی فیکٹریاں کام کر رہی ہیں۔

    مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر گٹکے اور مین پوری کی تیاری کی جا رہی تھی لیکن ٹنڈوالہ یار پولیس اس سے بے خبر تھی۔ انھوں نے مقامی پولیس کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

  • کراچی: اسلامیہ کالج کے قریب بھارتی گٹکے کے خلاف بڑی کارروائی، بھرا ٹرک پکڑا گیا

    کراچی: اسلامیہ کالج کے قریب بھارتی گٹکے کے خلاف بڑی کارروائی، بھرا ٹرک پکڑا گیا

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے جمشید کوارٹرز میں اسلامیہ کالج کے قریب پولیس نے بھارتی مضرِ صحت گٹکے کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمشید ڈویژن پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت بھارتی گٹکے سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔

    [bs-quote quote=”گٹکے کے 58 بورے ضبط، 4 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ”][/bs-quote]

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ نے بتایا کہ کارروائی اسلامیہ کالج کے قریب بھارتی مضر صحت گٹگے کے خلاف کی گئی۔

    ایس ایس پی ڈاکٹرمحمد فاروق کا کہنا تھا کہ کارروائی میں بھاری مقدار میں مضر صحت بھارتی گٹگا پکڑا گیا ہے، 4 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے گٹکے کے 58 بورے اور ٹرک ضبط کر لیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت محمد احمد، عبداللہ، تسلیم خان، ظہور خان کے نام سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  گٹکے کے کارخانے پر چھاپا، 3 ملزمان گرفتار، ایس ایچ او معطل

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی جمشید کوارٹرز میں پولیس چھاپے کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا مضرِ صحت گٹکا برآمد کیا گیا تھا، جب کہ تین ملزمان بھی گرفتار کیے گئے تھے۔

    چھاپا جمشید کوارٹرز میں قائم گٹکے کے خفیہ کارخانے پر مارا گیا تھا، کارروائی کے بعد علاقے کے ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔

  • کراچی: ڈیڑھ کروڑ مالیت کا 150 من گٹکا برآمد

    کراچی: ڈیڑھ کروڑ مالیت کا 150 من گٹکا برآمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 150 گٹکا بر آمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کورنگی کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی میں 150 من گٹکا برآمد کرلیا گیا۔

    چھاپے مار کارروائی کے دوران فیکٹری سے جانوروں کے خون سے بھرے درجنوں ڈرم بھی برآمد کیے گئے۔

    پولیس کے مطابق برآمد شدہ گٹکے کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    واضح رہے کہ گٹکے میں جانوروں کے خون کے علاوہ نشہ آور اشیا بھی ملائی جاتی ہیں جو اندرونی جسمانی نظام کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ منہ کے کینسر کا سبب بھی بنتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کچی شراب، گٹکا اور مین پوڑی کی سرعام فروخت پر وزیراعلیٰ سندھ کا ایکشن

    کچی شراب، گٹکا اور مین پوڑی کی سرعام فروخت پر وزیراعلیٰ سندھ کا ایکشن

    کراچی : سندھ کابینہ کے اجلاس میں کچی شراب، گٹکا اور مین پوڑی کے سرعام فروخت کے خلاف کارراوائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو سندھ سیکریٹریٹ میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کچی شراب، گٹکا اور مین پوڑی کے سرعام فروخت کی گونج رہی، اجلاس میں صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی نے پولیس افسران کی پول کھول دی۔

    صوبائی وزیر امداد پتافی کا کہنا تھا کہ ٹنڈومحمد خان اور ٹنڈوالہٰ یار میں سرعام کچی شراب فروخت کی جارہی ہے ، گٹکا اور مین پوری سبزیوں کی طرح فروخت ہورہے ہیں، کچی شراب کی فروخت سے کئی پولیس افسران کے گھرچل رہے ہیں۔

    صوبائی وزیر امداد پتافی کی شکایت پر وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ غیر قانونی شراب ، مین پوری ، گٹکا اور دیگر منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے کیونکہ یہ ہماری نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے اس بات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام ایس ایس پیز کو فوری طور پر منشیات کا کاروبار بند کرانے کی وارننگ دے دی بصورت دیگر انکو سخت کاروائی کا انتباہ کیا۔

    سندھ کابینہ کے اجلاس میں تمام صوبائی وزراء ، مشیر، معاونین خصوصی ، چیف سیکریٹری سندھ ، آئی جی سندھ پولیس ، ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔