Tag: گٹھ جوڑ

  • خام اسٹیل مارکیٹ میں 2 بڑی اسٹیل کمپنیوں کا صارفین کے خلاف گٹھ جوڑ بے نقاب

    خام اسٹیل مارکیٹ میں 2 بڑی اسٹیل کمپنیوں کا صارفین کے خلاف گٹھ جوڑ بے نقاب

    کراچی: خام اسٹیل مارکیٹ میں 2 بڑی اسٹیل کمپنیوں کا صارفین کے خلاف گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے خام اسٹیل مارکیٹ میں ایک مبینہ کارٹل سے متعلق اپنی انکوائری مکمل کر لی ہے، کارٹل کو بے نقاب کر دیا ہے۔

    کمپٹیشن کمیشن نے کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں، انکوائری رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اسٹیل اور عائشہ اسٹیل ملز نے مبینہ طور پر گٹھ جوڑ سے قیمتوں میں اضافہ کیا، اور خام اسٹیل کی قیمتوں میں اس کارٹل نے 111 گنا اضافہ کیا۔

    انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خام اسٹیل کے مذکورہ دونوں بڑے سپلائرز مل کر قیمتیں طے کرتے تھے، 3 سال کے دوران خام اسٹیل کی قیمت میں 1 لاکھ 46 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ کیا گیا۔

    کمپٹیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں اسٹیل سپلائرز کے درمیان سیکنڈری میٹریل کی فروخت پر بھی گٹھ جوڑ تھا، اسٹیل ملز پر چھاپے کے دوران کارٹل بنانے کے واضح ثبوت حاصل ہوئے۔

    سی سی پی کے مطابق قیمتوں کو گٹھ جوڑ کر کے فکس کرنا صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، اور مارکیٹ میں ہر گٹھ جوڑ کو ناکام بنانے اور آزادانہ مقابلے کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • ’وفاق اور کے پی حکومتوں کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے‘

    ’وفاق اور کے پی حکومتوں کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے‘

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ وفاقی اور کے پی حکومتوں کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے کیونکہ ان کا باہمی لڑائی میں ہی فائدہ ہے۔

    عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے کیونکہ ان کی آپسی لڑائی میں ہی دونوں کا فائدہ ہے۔

    میاں افتخار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے مل کر وزیر داخلہ کے پاس جاتے ہیں۔ انڈر اسٹیڈنگ سے احتجاج کرتے اور انڈراسٹینڈنگ کے تحت ہی غائب ہو جاتے ہیں۔ اس بار انہوں نے بشریٰ بی بی کو وزیر اعلیٰ پر چیک رکھنے کیلیے بھیجا ہے تاکہ بھاگ نہ سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے صوبے پر قبضہ کر لیا لیکن کے پی حکومت کو کوئی پروا نہیں۔ صوبے اور وفاق کو 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ نہ ہونے پر بھی کوئی غم نہیں۔ وفاق اور صوبائی حکومتوں کو امن کو ترجیح پر رکھنا چاہیے، لیکن دونوں غافل ہیں۔ صوبائی حکومت کرم کے مسئلے کو کوئی فوقیت ہی نہیں دے رہی۔

    اے این پی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم سمیت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ کو کرم جانا چاہیے۔ کیونکہ ہر چیز بعد میں پہلے امن کا قیام اور دہشتگردی کا خاتمہ سر فہرست ہے اور اس کے لیے سب کو مل کر کرم میں امن کے قیام کو ممکن بنانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

  • ٹی ٹی پی افغان طالبان گٹھ جوڑ سے پاکستان میں دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ

    ٹی ٹی پی افغان طالبان گٹھ جوڑ سے پاکستان میں دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ

    یو این سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور افغان طالبان گٹھ جوڑ سے پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یو این سلامتی کونسل رپورٹ میں پاکستان کو درپیش خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    سلامتی کونسل رپورٹ میں کہا گیا ہے ٹی ٹی پی اور افغان طالبان تعاون میں اضافہ ہوا ہے، طالبان کی حمایت سے ٹی ٹی پی نے پاکستان میں حملے تیز کر دیئے ہیں، سرحد پار سے پاکستانی چوکیوں پر حملے ہوتے ہیں۔

    یو این سلامتی کونسل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے پاس 6 سے ساڑھے 6 ہزار کارندے ہیں، ٹی ٹی پی افغانستان سے حاصل نیٹو ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

    یو این رپورٹ کے مطابق القاعدہ ٹی ٹی پی کیلئے ہتھیاروں اور خودکش جیکٹوں کیلئے فنڈنگ کر رہی ہے، افغانستان سے دہشتگردی کا خطرہ رکن ممالک کیلئے باعث تشویش ہے۔

  • منشیات فروشوں اور پولیس اہل کاروں کے درمیان لین دین کی ویڈیو سامنے آ گئی

    منشیات فروشوں اور پولیس اہل کاروں کے درمیان لین دین کی ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اہل کاروں اور منشیات فروشوں کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا ہے، اورنگی ٹاؤن میں اس گٹھ جوڑ کی ویڈیو بھی اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہل کاروں اور منشیات فروشوں کے درمیان گٹھ جوڑ کا ویڈیو ثبوت سامنے آ گیا ہے، اے آر وائی نیوز کو موصول ویڈیو میں پولیس اہل کاروں کو منشیات فروش سے لین دین کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں 4 پولیس اہل کاروں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، راستے میں موٹر سائیکل پر بیٹھا پولیس اہل کار کھلم کھلا منشیات فروش سے لین دین کر رہا تھا، اس دوران کار میں بیٹھے ایک شہری نے ویڈیو بنانی شروع کر دی۔

    ویڈیو بنانے والے شہری کو ڈرانے کے لیے پولیس اہل کار بھی اس کی ویڈیو بنانے لگا، اہل کار ڈھٹائی کے ساتھ موبائل ہاتھ میں تھامے شہری کے خلاف بولتا رہا، اور ڈرانے کے لیے کہتا رہا کہ پولیس اہل کار گشت پر ہیں اور یہ شہری ویڈیو بنا رہا ہے۔

    تاہم، شہری خوف زدہ ہوئے بغیر پولیس اہل کار اور منشیات فروش کی ویڈیو بناتا رہا، شہری کا کہنا تھا کہ یہ منشیات بیچنے والے لوگ ہیں، اور پولیس اہل کاروں کے سامنے بیچ رہے ہیں اور اہل کار کچھ نہیں کہہ رہے، یہ بھتے بھی لیتے ہیں۔

    ویڈیو میں منشیات فروشوں کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، لین دین کے بعد چار پولیس اہل کار دو موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر چلے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مذکورہ ویڈیو پاکستان بازار اور مومن آباد تھانے کی حدود کے درمیان موجود علاقے کی ہے، پاکستان بازار تھانے کی حدود میں منشیات فروشی کا اڈہ بھی موجود ہے۔

    واضح رہے کہ منشیات فروش کبھی مومن آباد تھانے کبھی پاکستان بازار تھانے کی حدود میں اپنے اڈے تبدیل کرتے رہتے ہیں، گزشتہ ماہ ضلع غربی میں 2 پولیس اہل کاروں کو مومن آباد تھانے کی حدود میں منشیات فروشوں نے یرغمال بنا کر انھیں تھپڑ مار کر تشدد بھی کیا تھا، جس پر حکام بالا نے نوٹس لے لیا تھا۔

  • امریکا نے اسرائیل میں جدید میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب کردیا

    امریکا نے اسرائیل میں جدید میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب کردیا

    واشنگٹن : امریکا نے لمبے فاصلے پر مار کرنے والا جدید ترین میزائیل ڈیفینس سسٹم غاصب صیہونی ریاست اسرائیل میں نصب کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے اسرائیل میں جدید ترین دفاعی نظام کی تعیناتی کا مقصد امریکی افواج کی صلاحیتوں کو جانچنا اور ایران کے طاقتور میزائلوں کی خطے میں کارروائی کے خدشات ہیں۔

    امریکی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ دفاعی سسٹم کی اسرائیل میں تعیناتی اسرائیل کو خطے میں درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے طے شدہ وعدے کی عکاس ہے، امریکی افواج ہر خطرے کے خلاف فوری طور پر ہر وقت اور ہرجگہ کارروائی کرنے کو تیار ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ’ٹرمنل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفینس سسٹم یا تھاد‘ کو جنگی ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جدید ترین دفاعی نظام ’ تھاڈ ‘ کی تنصیب درحقیقت دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عہد نامہ ہے، اس سسٹم سے اسرائیلی فوج کو مشرقِ وسطیٰ سے درپیش قریب اور دور کے خطرات سے نبرد آزما ہونے میں بھرپور مدد ملے گی۔

    اسرائیلی آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کا کہنا تھا کہ تھاڈ میزائل سسٹم پیر کے روز امریکا اور یورپ سے اسرائیل پہنچا تھا جسے جنوبی اسرائیل میں نصب کردیا گیا ہے، مذکورہ میزائل سسٹم کو دنیا کے دیگر مقامات پر بھی نصب کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس پہلے سے جدید دفاعی میزائل سسٹم موجود ہے جو کم اور درمیانے فاصلے پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم ’تھاڈ‘ نے اسرائیلی دفاعی میزائل سسٹم کو مزید مضبوط و طاقتور بنا دیا ہے۔

  • دواساز کمپنیوں اور ڈا کٹرز کا گٹھ جوڑ کو روکنے کیلئے ضابطہ اخلاق تیار

    دواساز کمپنیوں اور ڈا کٹرز کا گٹھ جوڑ کو روکنے کیلئے ضابطہ اخلاق تیار

    اسلام آباد : حکومت نے دواساز کمپنیوں اور ڈا کٹرز کے با ہمی گٹھ جوڑ کو روکنے، دواسازکمپنیوں کی جانب سے ڈاکٹروں کو قیمتی تحائف، گھر و کلینکس کی آرائش اور غیر ملکی دوروں پر قدغن لگا نے کیلئے ضابطہ اخلاق کی تیاری کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صحت کے شعبے کی زبوں حالی کسی سے پو شیدہ نہیں سرکاری ہسپتالوں کا توکیا کہنا، پرائیویٹ ہسپتال و کلنیکس میں بھی عوام کی جیبوں پرڈکیتیاں ڈالی جاتی ہیں۔

    اب حکومت نے فارما انڈسٹری اور ڈاکٹرز کیلئے باقاعدہ ضابطہ اخلاق کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان تیار کرے گی۔

    ضابطہ اخلاق کے تحت دوا سازکمپنیوں ،ڈاکٹرز کو جرمانے و سزا ہو سکے گی، اس ضابطہ تحت مراعات کے عوض مریضوں کو مخصوص ادویات کی تجویز ، دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے ڈاکٹرز کہ معہ فیملی غیر ملکی دورے ،قیمتی گاڑیاں، تحائف گھر ودفاتر کی آرائش کے معاملے کی روک تھام کی جا ئے گی۔

    یاد رہے کہ ایساہی ایک قانون انیس سو چھیتر میں قومی اسمبلی سے منظور ہو کر ایکٹ بناتھا،جس میں مریضوں کے حقوق کا بھر پور تحفظ کیا گیا تھا لیکن مسئلہ قانون بنانا نہیں بلکہ اس پر عملدرآمد کرانا ہے۔