Tag: گپی گریوال

  • بھارتی گینگسٹر کے حملے کے بعد گپی گریوال کا چونکا دینے والا انکشاف

    بھارتی گینگسٹر کے حملے کے بعد گپی گریوال کا چونکا دینے والا انکشاف

    بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے حملے کے بعد گلوکار گپی گریوال کا چونکا دینے والا بیان سامنے آیا ہے۔

    گزشتہ دنوں گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کینیڈا میں ایک اور مشہور پنجابی گلوکار گپی گریوال کے گھر پر فائرنگ کروائی تھی، جس کے بعد  بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اپنے اس مجرمانہ فعل کی ذمہ داری قبول کی، اور دعویٰ کیا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی اسی نے کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار و اداکار گپی گریوال نے اب باضابطہ طور پر بیان میں  کہا ہے کہ وہ بالی وڈ اداکار سلمان خان کو دوست نہیں مانتے ہیں اور اس حملہ کے بعد وہ حیران ہیں۔

    گپی گریوال نے کہا کہ اس واقعے کے بعد صدمے میں ہوں، یہ سمجھنا مشکل ہے کہ گرفتار لارنس بشنوئی نے میرے کینیڈا کے گھر پر حملہ کیا ہی کیوں، اتنا حوصلہ اس میں کیسے آیا؟

    تمھیں سلمان خان بھی نہیں بچا سکتا، بھارتی گینگسٹر نے کینیڈا میں گپی گریوال پر حملہ کروا دیا

    گلوکار کا کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے صرف دو بار ملاقات کی ہے، ایک بار  فلم ( موجان ہی موجان) کے ٹریلر لانچ اور دوسری بار بگ باس کے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی۔

    گپی گریوال نے انکشاف کیا کہ سلمان خان سے میری کوئی دوستی نہیں ہے لارنس بشنوئی ان کا غصہ مجھ پر نکال رہا ہے، میرے لیے یہ اب بھی حیران کن ہے اور میں سمجھنے  سے قاصر ہوں کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے۔

    پنجابی گلوکار نے مزید کہا کہ جب یہ واقعہ ہوا تو میں حیران رہ گیا کیونکہ میں نے پہلے کبھی کسی تنازع کا سامنا نہیں کیا، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ حملہ کرانے کے بعد گینگسٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ سلمان خان سے تمھارے قریبی تعلقات بھی تمھیں نہیں بچا سکیں گے، یہ تمھارے ’بھائی‘ کے لیے تمھارے دفاع میں قدم اٹھانے کا وقت ہے، یہ پیغام سلمان خان کے لیے بھی ہے، اور یہ سوچ کر بے وقوف نہ بننا کہ داؤد ابراہیم تمھیں ہماری پہنچ سے بچا سکتا ہے۔

  • تمھیں سلمان خان بھی نہیں بچا سکتا، بھارتی گینگسٹر نے کینیڈا میں گپی گریوال پر حملہ کروا دیا

    تمھیں سلمان خان بھی نہیں بچا سکتا، بھارتی گینگسٹر نے کینیڈا میں گپی گریوال پر حملہ کروا دیا

    وینکوور: مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں بھارت میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کینیڈا میں ایک اور مشہور پنجابی گلوکار گپی گریوال کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے وائٹ راک میں گزشتہ روز ہفتے کو گولیوں کی تڑتڑاہٹ نے ہلچل مچا دی تھی، معلوم ہوا کہ پنجابی گلوکار گپی گریوال کے گھر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اپنے اس مجرمانہ فعل کی ذمہ داری قبول کی، بشنوئی نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی اسی نے کی ہے۔

    گینگسٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سلمان خان سے تمھارے قریبی تعلقات بھی تمھیں نہیں بچا سکیں گے، یہ تمھارے ’بھائی‘ کے لیے تمھارے دفاع میں قدم اٹھانے کا وقت ہے، یہ پیغام سلمان خان کے لیے بھی ہے، اور یہ سوچ کر بے وقوف نہ بننا کہ داؤد ابراہیم تمھیں ہماری پہنچ سے بچا سکتا ہے۔

    لارنس بشنوئی نے مزید لکھا ’’تمھیں کوئی نہیں بچا سکتا، سدھو موسے والا کی موت پر تم نے جو بڑھ چڑھ کر ردعمل دیا تھا وہ ہماری نظر میں رہا، ہم اس کے کردار اور اس کے مجرمانہ روابط سے بخوبی واقف ہیں۔‘‘

    واضح رہے کہ لارنس بشنوئی کو کئی مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے، جن میں بھتہ خوری اور قتل کے مقدمات شامل ہیں، پولیس حکام کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 700 مسلح افراد کے ساتھ اس کا رابطہ ہے۔

  • کینیڈا میں باتھ روم بھی صاف کیے: بھارتی اداکار کا انکشاف

    کینیڈا میں باتھ روم بھی صاف کیے: بھارتی اداکار کا انکشاف

    لدھیانہ: بھارتی اداکار اور پنجابی سپر اسٹار گپی گریوال نے اضافی پیسوں‌ کے لیے کینیڈا میں‌ باتھ روم صاف کرنے کا انکشاف کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں پنجابی اداکار اور سنگر گپی گریوال نے کہا ہے کہ انھیں کینیڈا میں باتھ روم صاف کرنے پر اضافی پیسے ملتے جس پر وہ خوشی سے کام کرتے تھے۔

    لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے اداکار نے شوبز میں آنے سے پہلے کا قصہ سناتے ہوئے کہا جب کینیڈا میں ان کی اپنی اہلیہ رونیت کور کے ساتھ رہائش تھی تو وہاں ایک وقت پر تین تین کام کرنے پڑتے تھے، یہاں تک کہ باتھ روم بھی صاف کیے۔

    گِپی گریوال نے بتایا ’شوبز میں آنے سے پہلے وہ اور ان کی اہلیہ صبح چار بجے اٹھ کر لوگوں کے گھروں میں اخبار پھینکنے کا کام کرتے تھے اور باتھ روم بھی صاف کرتے تھے جس پر انھیں اضافی پیسے مل جاتے تھے، جن سے انھوں نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز کیا۔‘

    انھوں نے کہا ہماری بدقسمتی ہے کہ یہاں (انڈیا میں) باتھ روم صاف کرنے کو اچھا کام نہیں سمجھا جاتا کہ یہ ایک مزدوری ہے، کینیڈا میں مجھے اس سے کوئی شرمندگی نہیں ہوئی۔

    یاد رہے کہ گپی گریوال نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز 2002 میں کیا تھا، جب کہ 2010 میں آنے والی پنجابی فلم ’میل کرا دے ربا‘ گپی گریوال کی ڈیبیو فلم تھی، تاہم 2012 میں آنے والی بلاک بسٹر فلم ’کیری آن جٹا‘ گپی گریوال کے کیریئر کی سب سے بہترین فلم ثابت ہوئی۔

    انھوں نے اب تک کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا، جن میں کیری آن جٹا، ارداس، جٹ جیمز بانڈ، منجی بسترے، لکی دی ان لکی سٹوری اور سنگھ ورسس کور شامل ہیں، جب کہ ان کی نئی فلم ہے ’ہنی مون‘۔