Tag: گڈ مارننگ پاکستان

  • میں نے کئی سال تک نیا سوٹ نہیں خریدا، اداکارہ صاحبہ

    میں نے کئی سال تک نیا سوٹ نہیں خریدا، اداکارہ صاحبہ

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان (جان ریمبو) کی اہلیہ صاحبہ نے اپنی شادی شدہ کامیاب زندگی کے بارے میں پہلی بار ذاتی نوعیت کی باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں انہوں نے بطور مہمان شرکت کی اور اپنی شادی سے متعلق بتایا کہ وہ شادی سے پہلے اور بعد کی زندگی کو کس طرح لے کر چلیں، اس موقع پر ٹیلی وژن کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے بھی اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

    اداکارہ صاحبہ نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں شادی سے پہلے بھی تھوڑی بہت میچور تھی اور زندگی کی تلخ حقیقتوں سے واقف تھی اور کچھ دور اندیش بھی تھی۔

    اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد آنے والی زندگی کی پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا حالانکہ مجھے ڈرایا بھی گیا کہ ہم دونوں کے خاندانوں میں بہت فرق ہے نبھا نہیں پاؤ گی۔

    انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد کے دنوں میں فلمیں بہت خراب اور ولگر بن رہی تھیں تھیٹر کا حال اس سے برا تھا، تو میں نے افضل کو سختی سے منع کیا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے تھیٹر میں کام نہیں کرنا، جس کی مجھے بہت بڑی قیمت چکانا پڑی۔

    صاحبہ نے بتایا کہ میں نے کئی سال تک گھر کیلیے کوئی نئی چیز تک نہیں خریدی اور اپنے لیے بھی کوئی نیا سوٹ نہیں خریدا، انہوں نے کہا کہ میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ اپنا گھر بسانے کیلئے میں نے بہت محنت اور صبر کیا اور شوہر نے بھی بھرپور ساتھ دیا کیونکہ اگر میری محنت اور قربانیوں کو تسلیم نہ کیا جاتا تو میں ایسا کبھی نہ کرپاتی۔

    اس موقع پر معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے بھی اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ناظرین کو بہت سی باتیں بتائیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں تو شادی کا لڈو کھا کر بہت عرصے تک پچھتائی مگر شادی کے بعد سب سے خوبصورت چیز جو مجھے ملی وہ میرے بچے ہیں۔

  • شرمین علی کے ساتھ آن لائن فراڈ، اداکارہ نے سر پکڑلیا

    شرمین علی کے ساتھ آن لائن فراڈ، اداکارہ نے سر پکڑلیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل شرمین علی کے ساتھ بھی آن لائن فراڈ ہوگیا، پارسل دیکھ کر سر پکڑ لیا۔

    موجودہ دور میں جس تیزی سے آن لائن خریداری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی جعلی ویب سائٹس خود کو آن لائن شاپنگ اسٹور کے طور پر متعارف کرواکے خریداروں کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔

    fraud 01

    کچھ ایسا ہی اداکارہ شرمین علی کے ساتھ بھی ہوا، اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں انہوں نے جیکٹ خریدنے کے نام پر دھوکہ کھانے کے حوالے سے پوری روداد سنائی۔

    انہوں نے بتایا کہ میں ان دنوں انگلینڈ میں تھی تو دوران سفر میں نے ایک ویب سائٹ پر خوبصورت کی جیکٹ دیکھ کر اس کا آرڈر دیا اس کی قیمت 15 ہزار تھی جس کی ڈلیوری کا وقت 10دن تھا۔

    ایک دن میں گھر پر نہیں تھی تو بیٹی کا فون آیا کہ آپ کے نام سے ایک پارسل آیا ہے، ویسے تو پیمنٹ دیئے بغیر پارسل کھولنے کی اجازت نہیں ہے اس لیے می نے کہا کہ پیکٹ کو ٹٹول کر چیک کرو کہ اس میں کیا ہے؟

    fraud 02

    بیٹی نے بتایا کہ جیکٹ ٹائپ کی کوئی چیز ہے تو میں نے اسے کہا کہ پارسل لے کر اس کی پیمنٹ کردو۔ لیکن جب میں نے پارسل کھولا تو دیکھا کہ اس میں کوئی تھرڈ کلاس قسم کی ایک جیکٹ رکھی ہوئی تھی تو میں نے سر پکڑ لیا اور جب دوبارہ اس پیج پر رابطہ کیا تو وہ مجھے بلاک کرچکے تھے۔

  • کس کے بغیر نہیں جی سکتی؟ اداکارہ ثانیہ شمشاد نے بتادیا

    کس کے بغیر نہیں جی سکتی؟ اداکارہ ثانیہ شمشاد نے بتادیا

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل کی نئی ڈرامہ سیریل ’تم بن کیسے جئیں‘ کی ہیروئن ثانیہ شمشاد نے اپنی زندگی کے سب سے اہم رشتے کے بارے میں ناظرین کو بتادیا کہ وہ ان کے بغیر جینے کا تصور بھی نہیں کرسکتیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈرامہ سیریل ’تم بن کیسے جئیں‘ کے تین مرکزی کرداروں نے شرکت کی۔

    جن میں ثانیہ شمشاد، حماد شعیب اور جنید جمشید نیازی شامل تھے اس موقع پر پروگرام کی میزبان ندا یاسر کی جانب سے کیے گئے ایک سول کے جواب میں انہوں نے راز کی باتیں بیان کیں۔

    اس سوال کے جواب میں کہ آپ کی زندگی مین یسا کون س رشتہ ہے کہ جس کے بارے میں کہہ سکیں کہ ان کے بغیر جینا ناممکن ہے؟

    اس کے جواب میں ثانیہ شمشاد نے بتایا کہ میرا بیٹا اذلان میری زندگی ہے اس کے آنے کے بعد میری زندگی ہی دل گئی ہے اس کے ساتھ میرے شوہر ہدایت بھی ہیں جنہوں نے ہر موقع پر میرا ساتھ دیا اور ہر معاملے میں مکمل ساتھ دیا یہ دونوں میری زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

  • نتاشا علی اور مریم نور نے بچپن کی دلچسپ یادیں تازہ کردیں

    نتاشا علی اور مریم نور نے بچپن کی دلچسپ یادیں تازہ کردیں

    بچپن ہماری زندگی کا سنہرا اور خوبصورت ترین دور ہوتا ہے جسے ہم کسی صورت بھول نہیں سکتے، بچپن کی شرارتیں اور یادیں بھی بڑی عجیب ہوتی ہیں جو ساری زندگی ہمارا پیچھا کرتی ہیں۔

    اکثر تنہائی کے عالم میں یا کسی پرانے دوست سے ہونے والی اچانک ملاقات میں بچپن میں گزرے واقعات کا وہ سارا منظر آنکھوں میں گھوم جاتا ہے اور ہمیں ایک عجیب سا سکون اور خوشی فراہم کرتا ہے۔ ان معصوم شرارتوں یاد کرکے خود بخود لبوں پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔

    کچھ ایسا ہی ہمارے شوبز ستاروں کے ساتھ ہوا جنہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے بچپن کی شرارتوں کے مزیدار قصے سنائے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور اداکاراؤں نتاشا علی، مریم نور، ایاز سموں اور علی سکندر نے ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بچپن کی یادوں کو ناظرین سے شیئر کیا۔

    ایاز سموں نے بتایا کہ بچپن میں اپنے دوست کے ساتھ مل کر فلیٹوں کی گھنٹیاں بجاتے تھے خاص طور پر جب لائٹ جاتی تھی تو سب کے دروازوں پر لگے بٹنوں کو دبا کر اس پر ٹیپ لگا کر بھاگ جاتے تھے اور بجلی آنے پر ایک ساتھ ساری گھنٹیاں بجنے لگتی تھیں۔

    مریم نور نے اپنی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے ایک واقعہ سنایا کہ ہمارے محلے میں ایک انکل اکیلے رہتے تھے جن کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی، ان کے گھر کچھ مہمان آئے تو انہوں نے ہم سے کولڈ ڈرنک منگوائی تو ساری بوتلوں سے ہم دوستوں نے تھوڑی تھوڑی سی پی کر ان کو لاکر دی تھی۔

    ادکارہ نتاشا نے اپنی شرارتوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ محلے میں خالی پلاٹ سے ساتھ ایک گھر تھا جس میں صرف دو خواتین رہائش پذیر تھیں جو کسی سے تعلق نہیں رکھتی تھیں، ہمیں ان کو دیکھ کر لگتا تھا کہ وہ چڑیلیں ہیں، ایک روز ہم سارے دوست مل کر ان کے گھر میں کود گئے۔

    اچانک اس خاتون نے زور سے آواز لگائی کہ تم لوگ یہاں کیا کررہے ہو تو ہم سب وہاں سے ڈر کر بھاگے اور بھاگتے ہوئے چیخنے لگے کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ چڑیلیں ہیں ہم پورے محلے کو یہ بات بتا دیں گے۔

  • فائزہ خان اور عروبہ مرزا نے بالوں کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

    فائزہ خان اور عروبہ مرزا نے بالوں کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

    شوبز انڈسٹری کی اداکارائیں اپنی صحت اور خوبصورتی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں کیونکہ یہ ان کی کارکردگی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ فائزہ خان اور عروبہ مرزا نے بتایا کہ ان کے بال اتنے لمبے گھنے اور خوبصورت کیوں ہیں؟

    پروگرام میں میزبان ندا یاسر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بالوں میں کون سا تیل اور کون سی جڑی بوٹی استعمال کرتی ہیں۔

    اداکارہ عروبہ مرزا نے بتایا کہ میں اپنے بالوں میں زیادہ تر سرسوں کا تیل استعمال کرتی ہوں اس کے علاوہ کوکونٹ آئل بھی لگاتی ہوں، انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں کوکونٹ آئل زیادہ بہتر رہتا ہے کیونکہ اس سے بال بہت چمکدار اور مضبوط ہوتے ہیں۔

    اداکارہ فائزہ خان کا کہنا تھا کہ میں زیادہ تر زیتون کا تیل استعمال کرتی ہوں اس کے اندر میں تازہ ایلو ویرا شامل کرلیتی ہوں میں نے اپنے گھر میں ہی ایلو ویرا کو پودا لگایا ہوا ہے جہاں سے مجھے تازہ مل جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھار بالوں کی بہتر نشونما کیلئے پیاز کا پانی بھی لگاتی ہوں جس کا مجھے بہت اچھا رزلٹ ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سرسوں کے تیل میں میتھی دانہ ڈال کر بھی استعمال کرتی ہوں۔

  • سعدیہ امام کو کیا بات بہت بری لگتی تھی؟

    سعدیہ امام کو کیا بات بہت بری لگتی تھی؟

    کراچی : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے خود پر کیے جانے والے لوگوں کے کمنٹس سے متعلق بتایا کہ ایک طعنہ مجھے بہت برا لگتا تھا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کچھ باتیں شیئر کیں۔

    سعدیہ امام نے کہا کہ میں اور میری بڑی بہن عالیہ امام ایک ساتھ پلے بڑھے ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کی، عالیہ سے بہت کچھ سیکھا اور لوگ کہتے تھے کہ تم تو عالیہ کی نقل کرتی ہو یہ طعنہ مجھے برا لگتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے عالیہ میری بہن ہے اور میں ایک مقرر تھی مجھے تقریر لکھ کر وہی دیتی تھی اور اس کی ٹریننگ بھی مجھے عالیہ نے ہی دی تو اس کا اثر تو آنا ہی تھا لیکن جب لوگ یہ بات کہتے تھے تو بہت معیوب لگتا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ وقت گزرتا گیا اور سمجھ آتی گئی کہ ان باتوں سے کچھ نہیں ہوتا بچپن میں چیزیں بہت غصہ دلاتی تھیں لیکن اب اس طرح سوچنا چھوڑ دیا ہے۔

  • دولہا کا سوٹ عین وقت پر چوری، پھر کیا ہوا؟

    دولہا کا سوٹ عین وقت پر چوری، پھر کیا ہوا؟

    کراچی : شادی کے مواقعوں پر اکثر ایسے حیرت انگیز یا دلچسپ واقعات پیش آتے رہتے ہیں جو کافی عرصے تک ذہن نشین رہتے ہیں، کچھ ایسا ہی ایک واقعہ معروف اداکارہ کے گھر بھی پیش آیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں کئی مشہور ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ منزہ عارف نے اپنی چھوٹی بہن کی شادی میں پیش آنے والا سچا واقعہ بیان کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ بہن کی رخصتی والے دن والدہ نے بہت سارا سامان اس کے ساتھ بھیجنا تھا، جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ دولہے کا ولیمے کے دن والا سوٹ بھی شامل تھا لیکن اس وقت ہمارے ہوش اڑگئے جب برائیڈل روم میں رکھے سامان سے دولہا کا سوٹ ہی غائب تھا۔

    منزہ عارف نے بتایا کہ وہ جوڑا ہم نے آرڈر پر بنوایا تھا اور ایسا دوسرا سوٹ فوری طور پر بنوانا ناممکن تھا، تو دوسرے دن بازار جاکر دوسرا سوٹ لینا پڑا۔

  • منگنی اور نکاح کے موقع پر استعمال کی جانے والی منفرد اور دیدہ زیب اشیاء

    منگنی اور نکاح کے موقع پر استعمال کی جانے والی منفرد اور دیدہ زیب اشیاء

    موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود صاحب حیثیت افراد شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے موقع پر دل کھول کر پیسہ خرچ کرتے ہیں۔

    وقت کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ کی رسومات میں بہت تیزی سے تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں، اس موقع پر نت نئے انداز کی خوبصورت منفرد اور نازک اشیاء استعمال کی جاتی ہیں۔

    انگوٹھی

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں منگنی اور نکاح کے موقع پر استعمال کی جانے والی ان اشیاء کے بارے میں بتایا گیا۔

    گڈمارننگ پاکستان

    عام طور پر منگنی کی انگوٹھی ایک چھوٹے سے لال رنگ کے باکس میں رکھی جاتی تھی لیکن اب اس میں مزید جدت لاتے ہوئے اس کے لیے بہت خوبصورت باکس متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ نکاح نامے کو بھی ایک منفرد انداز پیش کیا گیا جس میں نکاح نامے کو بہت خوبصورت سے فریم میں محفوظ کیا گیا ہے جو دیکھنے بھی بے حد دلفریب ودیدہ زیب ہے۔

    PEN

    اس کے ساتھ ہی نکاح نامے پر دولہا دلہن کے دستخط کیلئے قلم بھی فیسنی اسٹائل سے بنایا گیا ہے اور شیشے سے بنایا گیا ایک فریم بھی ہے جس میں دونوں کے انگوٹھوں کے نشانات لگائے جاتے ہیں۔

  • بالوں کو لمبا اور چمکدار کرنے کا آسان نسخہ

    بالوں کو لمبا اور چمکدار کرنے کا آسان نسخہ

    بال ہماری شخصیت اور خوبصورتی کو اجاگر کرنے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، خصوصاً خواتین اس معاملے میں بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں۔

    اس کیلئے وہ ہر وہ نسخہ یا پروڈکٹ استعمال کرتی ہیں جس سے ان کے بالوں میں نکھار اور خوبصورتی پیدا ہو۔

    آج ہم آپ کو کچھ ایسے گھریلو طریقے بتارہے ہیں جس سے آپ اپنے بالوں کو مزید خوبصورت بناسکتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماہر بیوٹیشن ڈاکٹر بتول نے ناظرین کو ہیئر سیل کریم بنانے کا طریقہ بتایا جو بالوں کی نشونما اور ان کی صحت کیلئے بہت کارآمد ہے۔

    اجزاء :

    چاول کا پانی آدھا کپ، پانچ مٹر کی پھلیاں چھلکوں سمیت ایک عدد جاپانی فروٹ املوک، آدھا گلاس کوکونٹ کریم ملک، چار قطرے زیتون کا تیل اور چند قطرے زنکیٹ سیرپ ۔

    ترکیب : 

    ان تمام اشیاء کو ملا کر اس کو تھوڑا سا گرم کریں اور فرائی پین سے چھان کر نکال لیں ہیئر سیل کریم تیار ہے، اس کو جڑوں سمیت پورے بالوں میں لگا لینا ہے اور آدھے گھنٹے بعد دھولیں اس کو دھونے کیلیے شیمپو لگانے کی بھی ضرورت نہیں۔

  • صرف 3 روز میں آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ختم کرنے کا آسان طریقہ

    صرف 3 روز میں آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ختم کرنے کا آسان طریقہ

    آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ جانے کی عمومی وجہ نیند کا پورا نہ ہونا ہوتا ہے، تاہم اس کی اور بھی کئی دیگر وجوہات ہوتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس شیخ نے صرف 3 روز میں سیاہ حلقے ختم کرنے کا ٹوٹکا بتایا۔

    اس کے لیے 1 چمچ پانی، آدھا چمچ کافی اور 2 قطرے کیسٹر آئل اچھی طرح مکس کرلیں۔

    اسے سیاہ حلقوں پر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے لیٹ جائیں، آدھے گھنٹے بعد صاف پانی سے دھو کر دوبارہ کیسٹر آئل لگا لیں۔

    ڈاکٹر بلقیس کے مطابق اس طریقے سے صرف 3 روز میں نیند کی کمی سے آنکھوں کے نیچے پڑ جانے والے حلقے ختم ہوجائیں گے۔

    نیند کی کمی کے علاوہ ہاضمے کے مسائل بھی حلقوں کا سبب بن سکتے ہیں، اس کے لیے انجیر نہایت فائدہ مند ہے۔