Tag: گڑبڑ

  • میاں صاحب انتظامیہ پر گڑبڑ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: بلاول بھٹو

    میاں صاحب انتظامیہ پر گڑبڑ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی ہے میاں صاحب کچھ گڑ بر کرنے کیلئے انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ میاں صاحب انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور میں خبر دار کررہاں ہوں کہ ایسا کچھ ہونا نہیں چاہیے۔

     بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے نگراں حکومت اور انتظامیہ اس طرح کا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی، میں تو سیاسی استحکام اور ملک کو آگے لے کر جانا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ راجاریاض ن لیگ کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں، اس لیے نگراں سیٹ اپ پر شک و شبہات ہیں، امید ہے کہ ن لیگ کی کوشش ناکام رہے گی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ جتنا ممکن ہو شفاف انتخابات کرائیں اور لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے، میرے لیے بہت مشکل ہے کہ ن لیگ کے ساتھ اتحاد میں جاؤں، یہ ووٹ کو عزت دلانے والی مسلم لیگ نہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ آئی جے آئی اور امیر المومنین بننے کا خواب دیکھنے والی مسلم لیگ ہے، ن لیگ کے ساتھ ہمارا چلنا مشکل ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف ون، ٹو اور تھری کا ایک جمہوری انداز تھا جو اب ختم ہوچکا، جو میاں صاحب ہمارے سامنے ہیں وہ ایک مختلف میاں صاحب ہیں۔

  • اس تصویر میں کیا گڑبڑ چھپی ہے؟

    اس تصویر میں کیا گڑبڑ چھپی ہے؟

    کیا آپ اس تصویر کو غور سے دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ اس میں کیا گڑبڑ ہے؟ اس تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے آپ کے دماغ کو تھوڑا زور لگانا پڑے گا۔

    اس تصویر میں موٹر سائیکل پر ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جس نے زرد رنگ کی شرٹ پہنی ہے لیکن اس کے پیچھے ایک عجیب سا منظر نظر آ رہا ہے۔

    ایسا لگ رہا ہے اس جیسا ایک اور شخص دوسری طرف منہ کر کے بیٹھا ہے، لیکن اس کی ٹانگیں دوسری طرف ہے، یعنی مجموعی طور پر یہ ایک کنفیوز کردینے والی تصویر ہے۔

    دراصل تصویر میں پیچھے بیٹھے شخص نے ایک بڑا سا شیشہ سنبھالا ہوا ہے، جس میں موٹر سائیکل چلانے والے کا عکس دکھائی دے رہا ہے۔

    اگر آپ نے تصویر میں چھپے شخص کو پہچان لیا تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ہر معاملے کو باریکی سے دیکھتے ہیں، ان لوگوں کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ان کی حاضر دماغی انہیں ہر معاملے میں کامیابی دلا دیتی ہے۔

    لیکن اگر آپ نے تصویر میں موجود دوسرے شخص کو پہچاننے میں دیر کردی تو آپ کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو ہمیشہ دیر کر دیتے ہیں، ایسے لوگ ہر معاملے پر زیادہ وقت تو دیتے ہیں مگر ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو پاتے۔

    اگر آپ اس تصویر کو اب تک نہیں پہچان سکے تو آپ ان لوگوں میں شامل ہیں جو کسی بھی چیز پر زیادہ دھیان نہیں دیتے، ایسے لوگ صرف اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔

  • اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

    اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

    انٹرنیٹ پر اکثر اوقات ایسی چیزیں وائرل ہوجاتی ہیں جو ذہن اور نگاہوں کو دھوکا دیتی ہیں، یہ تصویر بھی کچھ ایسی ہی ہے۔

    اس تصویر میں ایک گڑبڑ ہے اور اس نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔

    اس تصویر کو کچھ عرصہ قبل ایک ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا تھا، تصویر میں لوگ کسی بس اسٹاپ پر کھڑے ہیں مگر اس میں ایک غیر معمولی چیز چھپی ہوئی ہے۔

    ذرا غور کریں۔

    کیا آپ نے اس گڑبڑ کو پکڑ لیا؟

    تصویر کو غور سے دیکھیں، خاص طور پر تصویر کے درمیان میں۔

    آپ دیکھیں گے کہ وہاں کسی کا سایہ تو نظر آرہا ہے مگر وہ شخص نہیں جس کا سایہ وہاں ہے۔

    اب یہ کیسے ہوا یہ تو واضح نہیں مگر بظاہر یہ فوٹو شاپ کا کمال لگتا ہے۔

  • سپریم کورٹ نےکراچی سمیت سندھ کےکئی شہروں کا ریکارڈ طلب کرلیا

    سپریم کورٹ نےکراچی سمیت سندھ کےکئی شہروں کا ریکارڈ طلب کرلیا

    کراچی: زمینوں کے ریکارڈ میں بڑے پیمانے پرگڑبڑ سے متعلق سپریم کورٹ نے کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالتی معاون نے کہا کہ ریکارڈ سے متعلق متاثرہ اضلاع میں کام مکمل نہیں ہوا۔

    نذر لغاری نے عدالت کو بتایا کہ کہ ٹھٹھہ میں200، میرپورساکرومیں 150غلط انٹریوں کا انکشاف ہوا جس پر جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ غلط انٹریزکےخلاف کیا کارروائی کی ہے۔

    عدالتی معاون نذر لغاری نے جواب دیا کہ میر پورسا کرو کے ریکارڈ میں گڑ بڑ کرنے والا نیب حراست میں ہے، زمینوں کے ریکارڈ میں میں بہت گڑبڑ ہے۔


    کراچی: سجاول ٹاؤن کمیٹی میں کروڑوں روپےخورد برد


    عدالت نے سندھ کےمتعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزسے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی جبکہ کراچی میں سروے ریکارڈ کے جلنے اوراس کو دوبارہ مرتب کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کی شہادت کے وقت بڑے پیمانے پرزمینوں کا ریکارڈ جل گیا تھا،سپریم کورٹ نے زمینوں کے ریکارڈ میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔