Tag: گھانا

  • دنیا کا سب سے لمبا آدمی

    مغربی افریقی ملک گھانا کے ایک شہری سلیمانہ عبدالصمد کو دنیا کا سب سے لمبا آدمی سمجھا جا رہا ہے۔

    شمالی گھانا کے ایک مقامی اسپتال نے اپنے ایک حالیہ چیک اپ کے دوران 29 سالہ سلیمانہ عبدالصمد کو بتایا کہ ان کا قد 9 فٹ 6 انچ (2.89 میٹر) کی اونچائی تک پہنچ چکا ہے۔

    تاحال گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے، اور دیہی اسپتال میں قد درست طور سے ناپنے کے صحیح اوزار بھی دستیاب نہیں۔

    بی بی سی کے مطابق سلیمانہ عبدالصمد کا قد 7 فٹ 4 انچ ہے اور وہ ترکی میں رہنے والے سلطان کوسین سے بمشکل 1 فٹ چھوٹا ہے، جو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں زندہ سب سے لمبے آدمی کا اعزاز اپنے نام کر چکا ہے۔

    ابتدائی طور پر، شمالی گھانا کے ایک مقامی اسپتال نے کہا کہ سلیمانہ کا قد 9 فٹ 6 انچ کی اونچائی تک پہنچ چکا ہے، لیکن بعد میں پتا چلا کہ دیہی کلینک میں پیمائش کرنے کے صحیح اوزار نہیں تھے۔

    سلیمانہ عرف آؤچے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری کا شکار ہیں جسے gigantism کہتے ہیں، اس میں جسمانی اعضا یا قد تیزی سے غیر معمولی طور پر بڑھتا ہے۔

    جب بی بی سی کے ایک صحافی نے وہاں جا کر آؤچے کا قد ناپنے کے لیے 16 فٹ کا ٹیپ استعمال کیا تو معلوم ہوا کہ ان کا قد 7 فٹ 4 انچ ہے۔

    آؤچے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے ان کا قد اب بھی بڑھتا جا رہا ہے، اور ان کے پاس علاج کے وسائل بھی دستیاب نہیں ہیں۔

  • جاپانی پولیس کو مطلوب ‘سرغنہ’ گھانا میں پکڑا گیا

    جاپانی پولیس کو مطلوب ‘سرغنہ’ گھانا میں پکڑا گیا

    آکرا: جاپانی پولیس کو مطلوب ملزم گھانا میں پکڑا گیا، ملزم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ غیر ملکی خواتین کے روپ میں محبت اور شادی کا جھانسا دے کر لوگوں کو لوٹ رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے ایک بین الاقوامی ’رومانوی دھوکا باز‘ گروپ کے سرغنہ کو گھانا میں حراست میں لے لیا گیا، موریکاوا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ عورت کے روپ میں مایوس مردوں کو جھانسا دے کر لوٹتا تھا۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ موریکاوا ہِکارُو کو گزشتہ ماہ گھانا میں غیر قانونی طور پر ملک میں رہنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    جاپانی پولیس کے مطابق مورِیکاوا اور اس کے گروپ کے دیگر ارکان نے 2 افراد سے تقریباً 11 ہزار ڈالر ہتھیائے تھے۔

    اس گروپ نے ایک میچ میکنگ اپلی کیشن پر امریکی مصنف وغیرہ جیسی جھوٹی شناخت کا استعمال کر کے لوگوں کو محبت کے جال میں پھنسایا اور ان سے روزمرہ اخراجات وغیرہ کے لیے پیسے مانگے۔

    جاپانی پولیس نے  مئی میں مورِیکاوا کو بین الاقوامی مطلوب افراد کی فہرست میں ڈال دیا تھا، انھہیں شبہ ہے کہ وہ گھانا سے جاپان میں گروپ کے دیگر ارکان کو ہدایات دے رہا تھا۔

    توقع ہے کہ 58 سالہ مشتبہ شخص کو جلد ہی جاپان واپس بھیج دیا جائے گا، جاپان پہنچنے پر پولیس اسے گرفتار کر لے گی، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ گروپ کے بینک اکاؤنٹس کے ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ متاثرین باور کیے جانے والے 65 افراد نے تقریباً 30 لاکھ ڈالر جمع کروائے تھے۔

  • گھانا: ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد تباہی پھیل گئی، قصبہ مٹ گیا

    گھانا: ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد تباہی پھیل گئی، قصبہ مٹ گیا

    آکرا: ٹرک اور موٹر سائیکل میں ہولناک تصادم کے بعد تباہی پھیل گئی، 17 افراد ہلاک ہو گئے اور پورا قصبہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی افریقی ملک گھانا کے ایک قصبے میں جمعرات کو ایک موٹر سائیکل کے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد ہونے والے دھماکے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ دھماکا مغربی گھانا کے ایک چھوٹے سے قصبے Apiate کو مکمل طور پر زمین بوس کر گیا ہے، مقامی شہری نے سی این این کو بتایا کہ وہاں کی تقریباً ہر عمارت منہدم ہو گئی ہے، اور اس کے ملبے تلے لوگ اور جانور دبے ہوئے ہیں۔

    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق گھانا کے شہر بوگوسو میں موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا تھا، جس کے بعد دھماکا ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ ٹرک میں دھماکا خیز مواد سے بھری پیٹیاں موجود تھیں، جنھیں کان کنی کی غرض سے لے جایا جا رہا تھا۔

    شدید دھماکے کے باعث زمین میں کئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا اور ارد گرد کی متعدد عمارتیں بھی زمین بوس ہو گئیں، گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے دھماکے سے بہت نقصان ہوا ہے۔

    حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں تاہم زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا گھانا کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا گھانا کا دورہ

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے افریقی ملک گھانا کا دورہ کیا، پاک بحریہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا جہاں 3 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے افریقی ملک گھانا کا دورہ کیا، گھانا کی بندرگاہ تیما آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مشن کمانڈر نے گھانا کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا، میڈیکل کیمپ میں 3 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات دی گئیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گھانا کے عوام نے پاک بحریہ کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا، دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

  • پلاسٹک کی بوتلیں قالین میں بدل گئیں

    پلاسٹک کی بوتلیں قالین میں بدل گئیں

    پلاسٹک کرہ زمین کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کرنے والی سب سے بڑی وجہ ہے۔ پلاسٹک کو زمین میں تلف ہونے کے لیے ہزاروں سال درکار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پلاسٹک بڑے پیمانے پر استعمال کے باعث زمین کی سطح پر مستقل اسی حالت میں رہ کر اسے گندگی و غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل کرچکا ہے۔

    دنیا بھر میں جہاں پلاسٹک کا استعمال کم سے کم کرنے پر زور دیا جارہا ہے وہیں استعمال شدہ پلاسٹک کے کسی نہ کسی طرح دوبارہ استعمال کے بھی نئے نئے طریقے دریافت کیے جارہے ہیں۔

    افریقی ملک گھانا میں بھی ایک نوجوان نے پلاسٹک کی بوتلوں کو قالین میں بدل ڈالا۔

    افریقی ملک گھانا پانی کی قلت کا شکار ہے اور وہاں دور دراز سے پانی بھر کر لانے کے لیے پلاسٹک کی بوتلیں استعمال کی جاتی ہیں جنہیں جیری کینز بھی کہا جاتا ہے۔

    تاہم جب ان بوتلوں کو ناقابل استعمال ہونے کے بعد پھینکا جاتا ہے تو یہ کچرے میں اضافے کا سبب بنتی ہیں، بعض اوقات یہ پانی کی پائپ لائنوں میں پھنس کر قلت آب کی صورتحال کو مزید سنگین کردیتی ہیں۔

    سرگ اٹکوی نامی یہ نوجوان ان بوتلوں کو قالین میں بدل رہا ہے۔ ان بوتلوں کو کاٹ کر اور انہیں جوڑ کر مختلف انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ کبھی یہ زمین پر بچھانے والے قالین بن جاتے ہیں، کبھی دروازے پر لٹکنے والا پردہ۔

    یہ نوجوان اسے آرٹ کی شکل میں بھی پیش کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے، ’یہ پلاسٹک ہماری زندگیوں کا لازمی حصہ بن گیا ہے۔ میں اس کی شکل بدلنا چاہتا تھا تاکہ یہ اس قدر برا نہ لگے‘۔

    سرگ کو اپنے اس کام کے لیے اقوام متحدہ کی معاونت بھی حاصل ہوگئی ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ اس پلاسٹک کے خاتمے کے لیے مزید لوگ نئے نئے آئیڈیاز لے کر سامنے آئیں تاکہ ہم کسی حد تک زمین کو صاف رکھ سکیں۔

  • پرانے ٹائرز خوبصورت فرنیچر میں تبدیل

    پرانے ٹائرز خوبصورت فرنیچر میں تبدیل

    افریقی ملک گھانا کا ایک نوجوان طالب علم پرانے ٹائرز سے دیدہ زیب فرنیچر تیار کر رہا ہے جسے سوشل میڈیا پر نہایت مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

    جیفری یوبوہ نامی یہ نوجوان اکنامکس کی تعلیم بھی حاصل کر رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اپنا کام بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

    جیفری کچرے کے ڈھیر سے پرانے ٹائرز اکھٹے کرتا ہے جبکہ وہ سیکنڈ ہینڈ ڈیلرز سے بھی ٹائرز خریدتا ہے۔

    ان پرانے ٹائروں کو دھونے اور سکھانے کے بعد جیفری کا کام شروع ہوتا ہے۔

    وہ ان پر شیشہ، کپڑے اور رنگین رسیاں استعمال کر کے ان سے دیدہ زیب کافی ٹیبلز، کرسیاں اور دیگر فرنیچر بناتا ہے۔

    جیفری کا کہنا ہے کہ وہ خود کو معاشرے کا ایک کارآمد حصہ سمجھتا ہے کیونکہ وہ شہر کے کچرے کو کم کرنے میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔

    جیفری نے اس کام کا آغاز 5 سال قبل کیا تھا، اب اس کے پاس مدد کے لیے 2 مزید نوجوان ہیں۔ اس کا بنایا ہوا فرنیچر 30 سے 250 ڈالر کے درمیان فروخت ہوتا ہے۔

    اس کا فرنیچر خریدنے والے کچھ افراد کا کہنا ہے کہ وہ انہیں خرید کر بہت خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ یہ ان کے اپنے ملک میں بنا ہوا ہے۔

    جیفری کا کہنا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ لوگ چیزوں کو دوبارہ استعمال کرنا یعنی ری سائیکلنگ کرنا سیکھیں، تاکہ زمین سے کچرے میں کمی کی جاسکے۔

  • استاد کی انوکھی تصویر نے افریقی اسکول کے بچوں کی قسمت بدل دی

    استاد کی انوکھی تصویر نے افریقی اسکول کے بچوں کی قسمت بدل دی

    مغربی افریقی ملک گھانا میں ایک استاد نے کمپیوٹر کی عدم فراہمی کے باعث بلیک بورڈ کو ہی کمپیوٹر بنا دیا۔ سیاہ تختے پر کمپیوٹر کے پروگرامز کی تصویر کشی نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی بلکہ غریب بچوں کی زندگی بدلنے کا سبب بھی بن گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چند تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے بلیک بورڈ پر کمپیوٹر کا پروگرام ایم ایس ورڈ بنا رکھا ہے اور اس کے ذریعے غریب بچوں کو جدید تعلیم سے روشناس کروانے کی کوشش کررہا ہے۔

    ابتدا میں لوگوں کو علم نہ ہوسکا کہ یہ تصویر کہاں کی ہے، تاہم اس استاد کی اپنے شعبے سے مخلصی اور دیانت داری کو بے حد سراہا گیا۔

    جلد ہی لوگوں کو علم ہوگیا کہ یہ تصویر گھانا کے ایک اسکول کی ہے۔ تصویر میں موجود استاد کا نام اوورا ہوتش ہے جو اس طریقے سے تعلیم دینے سے نہایت لطف اندوز ہوتا ہے۔

    اوورا کا کہنا ہے کہ وہ اکثر و بیشتر اپنے طالب علموں کے ساتھ مختلف تصاویر شیئر کرتا رہتا ہے تاہم اسے نہیں پتہ تھا کہ اس کی یہ تصویر اتنی مشہور ہوجائے گی۔

    ایک معمول کی طرح شیئر کی جانے والی یہ تصویر گھانا کے اس پسماندہ علاقے کے اسکول کے بچوں کی قسمت بدلنے کا سبب بن گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کسی نے مائیکرو سافٹ افریقہ کی توجہ بھی اس طرف دلائی جس کے بعد مائیکرو سافٹ افریقہ نے مذکورہ استاد کو ڈیوائس اور اسکول کے لیے دیگر سہولیات کا اعلان کردیا۔

    مائیکرو سافٹ افریقہ کا کہنا تھا کہ ایسے اساتذہ کی مدد کرنا ان کی خدمات کا مرکزی حصہ ہے جو اپنے طلبا کو جدید تعلیم سے روشناس کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    انہوں نے استاد کو اپنے جدید پروگرامز میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ وہ مزید بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرسکیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گھانا میں جعلی امریکی سفارت خانہ بند

    گھانا میں جعلی امریکی سفارت خانہ بند

    مغربی افریقی ملک گھانا میں فعال امریکی سفارت خانے کو بند کروا دیا گیا جس کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ جعلی تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جعلی سفارت خانہ ایک عشرے سے گھانا کے دارالحکومت اکرا میں فعال تھا۔ عمارت پر امریکی جھنڈا بھی لہرایا گیا تھا جبکہ اندر امریکی صدر بارک اوباما کی تصویر بھی آویزاں تھی۔

    یہ جعلی سفارت خانہ ایک عشرے سے گھانا کے شہریوں کو امریکی ویزے جاری کر رہا تھا۔

    تاہم امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ سفارت خانہ جعلی ہے۔

    محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ سفارت خانہ ایک مجرمانہ گروہ کی جانب سے چلایا جارہا تھا جس میں ترکی اور گھانا سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ سفارت خانے کو گھانا کے بعض کرپٹ اعلیٰ عہدیداران کی سرپرستی بھی حاصل تھی۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ اس جعلی سفارت خانے سے جاری کردہ ویزوں پر کتنے شہری امریکا میں داخل ہوئے۔

    محکمہ کا کہنا ہے کہ عمارت پر چھاپے کے دوران 10 مختلف ممالک کے پاسپورٹ اور ویزے ضبط کیے گئے۔

    محکمہ خارجہ نے دارالحکومت اکرا میں ایک اور جعلی سفارت خانے کی نشاندہی کی ہے جو نیدر لینڈز کا ہے تاہم نیدر لینڈز کی جانب سے اس کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔