Tag: گھروں میں ڈکیتی

  • ڈاکوؤں کی  گھروں میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی، 7  تولہ سونا  لوٹ کر فرار

    ڈاکوؤں کی گھروں میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی، 7 تولہ سونا لوٹ کر فرار

    صل آباد: ڈاکوؤں نے دو گھروں میں دوران ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور سات تولہ سونا دس لاکھ روپے بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں میں ڈاکوؤں نے دو گھروں میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔

    نشاط آباد میں دو گھروں میں ڈکیتی اور لڑکی سےمبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    مقدمے میں کہا گیا ہے پانچ ڈاکو شہری کے گھر سے موٹر سائیکل چھین کرفرار ہوئے، ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر شہری کے ہمسائے کا دروازہ کھلوایا۔

    مقدمے میں کہنا تھا کہ دوران ڈکیتی تین ڈاکوؤں نے گھر میں موجود اکیس سالہ لڑکی سے زیادتی کی اور متاثرہ لڑکی کے گھر سےسات تولہ سونا دس لاکھ روپے بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی۔

  • کراچی میں گھروں میں  ڈکیتی کرنے والا 4 رکنی بنگالی گروپ گرفتار

    کراچی میں گھروں میں ڈکیتی کرنے والا 4 رکنی بنگالی گروپ گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی نے کراچی میں گھروں میں ڈکیتی کرنے والے 4 رکنی بنگالی گروپ کو گرفتار کرلیا، ملزمان ڈیفنس ،گزری ،کلفٹن میں رات کوواردات کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہاؤس روبری کرنیوالا 4 رکنی بنگالی گروپ کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبدالکریم،عبدالرزاق،سکندر ،یونس شامل ہیں، ملزمان سے 4پستول بھی برآمد ہوئیں۔

    سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ملزمان سے دوران تفتیش میں اہم انکشافات ہوئے، ملزمان ڈیفنس ،گزری ،کلفٹن میں رات کوواردات کرتے تھے جبکہ ملزمان نے گزری میں بنگلے سے9لاکھ نقدی،قیمتی گھڑیاں لوٹیں۔

    چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گھر سے لوٹا سونا 55لاکھ میں فروخت کیا، ملزمان نےڈیفنس سے لوٹے گئے زیورات18لاکھ میں فروخت کئے جبکہ متعدد بنگلوں سے زیورات ،کیش،گھڑیاں ،موبائل، قیمتی سامان بھی لوٹا۔

    انچارج سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان جرائم پیشہ اورپہلے بھی جیل جاچکےہیں، ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔