Tag: گھروں میں واردات.

  • لاہور : گھروں میں واردات کیلئے ملازمت کرنیوالا جوڑا گرفتار

    لاہور : گھروں میں واردات کیلئے ملازمت کرنیوالا جوڑا گرفتار

    لاہور: پولیس نے گھروں میں واردات کیلئے ملازمت کرنیوالے جوڑے کو گرفتار کرلیا، ملزم میاں بیوی گھرمیں موجودقیمتی سامان چوری کرکے فرارہو جاتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں گھروں میں واردات کیلئے ملازمت کرنیوالے جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا ، مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے بتایا کہ ملزم میاں بیوی گھروالوں کونشہ آورشہ کھلاکر واردات کرتے تھے۔

    ملزم میاں بیوی گھرمیں موجودقیمتی سامان چوری کرکےفرارہوجاتےتھے، ملزم جوڑےنےچندروز قبل نجی سوسائٹی میں شہری کے گھر چوری کی تھی۔

    سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان سے10لاکھ روپے،6تولہ زیور،700ڈالربرآمد کئے گئے جبکہ ملزمان کےقبضےسےواردات میں استعمال ہونےوالی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ ہی لاہور میں پولیس نے ریسٹورانٹ میں واردات کرنے والا جوڑے کو چوبیس گھنٹے بعد گرفتار کرلیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ ملزمان نے فیصل ٹاؤن،لیاقت آباداورنشترکالونی میں فارمیسی پربھی واردات کی، ملزمان سے اسلحہ، نقدی، موٹر سائیکل اور دیگرسامان برآمد کرلیا۔

    ملزمان کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی تھی، واردات کے فوری بعددونوں لوٹی ہوئی رقم کا بٹوارہ کرلیتے تھے۔