Tag: گھروں کی تعمیر

  • اپنے گھر کا خواب ،  قیمت صرف  14 لاکھ 30ہزارروپے اور ماہانہ قسط 10ہزار روپے، عوام کیلئے اہم خبر

    اپنے گھر کا خواب ، قیمت صرف 14 لاکھ 30ہزارروپے اور ماہانہ قسط 10ہزار روپے، عوام کیلئے اہم خبر

    لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن ایفورڈایبل ہاؤسنگ کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے 133 مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ، گھرکی قیمت 14 لاکھ30ہزارروپے اور ماہانہ قسط 10ہزارروپے ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے گھرکا خواب آنکھوں میں سجائے افراد کے خوابوں کوعملی تعبیر دینے کی جانب قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم کےویژن کے تحت گھروں کی تعمیرکیلئے133 مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے ، ابتدائی طورپر32 مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے منصوبے کیلئے 3ارب روپے فراہم کردیے، گھر کا رقبہ 3 سے بڑھا کر ساڑھے 3مرلےکیا گیا ہے، گھرکی قیمت 14 لاکھ30ہزارروپے اور ماہانہ قسط 10ہزارروپے ہوگی، قرعہ اندازی سےکامیاب خوش نصیبوں کو انکا اپنا گھرفراہم کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سرگودھامیں اس منصوبے پر کام جاری ہے، ڈی جی خان،خوشاب،میانوالی،لاہورسمیت10تحصیلوں میں جلدکام شروع ہوگا، وزیراعظم عمران خان عوام کوسستےگھرفراہم کرنے کا وعدہ وفا کررہے ہیں، عوام کا استحصال کرنے والے مخالفین اور ناقدین منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

  • نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں رجسٹریشن کرانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

    نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں رجسٹریشن کرانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

    لاہور : نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرض کی فراہمی کے لئے معاہدہ طے پا گیا ، جس کے تحت 5 لاکھ روپے قرض3 مرلہ پلاٹوں کے مالکان کوفراہم کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کےتحت گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرض سے متعلق پنجاب ہاؤ سنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ایجنسی اوراخوت کے درمیان ایم اویوپردستخط ہوگئے ، ڈی جی پھاٹا ندیم سروراوراخوت کے سربراہ ڈاکٹرامجد ثاقب نے ایم او یو پر ستخط کیے ، تقریب میں وزیرہاؤسنگ محمود الرشید ،سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب شریک تھے۔

    میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ کم آ مدن افرادکو بلا سود قرض کی فراہمی خوش آئند ہے ، 5 لاکھ روپے قرض3 مرلہ پلاٹوں کے مالکان کوفراہم کیاجائے گا جبکہ سیکریٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب کا کہنا تھا کہ قرض کی اقساط متعین کر دہ مدت میں وصول کی جائے گی ، قرض کی فراہمی پراسکرونٹی بھی ہوگی۔

    مزید پڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ حکومت کا اہم ترین پراجیکٹ ہے: وزیر اعظم

    خیال رہے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 15 جولائی 2019 کو کیا تھا،جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔

    یاد رہےوزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ موجودہ حکومت کا سب سے اہم پراجیکٹ ہے،   منصوبے سے رہائشی سہولت، معاشی سرگرمیوں میں تیز ی آئے گی، ہاؤسنگ، تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کریں گے

    ان کا کہنا تھا کہ سہولیات کی فراہمی سے تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

  • غریب لوگوں کے لیے 10 ہزار گھروں کی قرعہ اندازی کریں گے: وزیر اعظم عمران خان

    غریب لوگوں کے لیے 10 ہزار گھروں کی قرعہ اندازی کریں گے: وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کے لیے 10 ہزار گھروں کی قرعہ اندازی کریں گے، ان کو ڈیڑھ سال میں گھر بنا کر دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ رجسٹریشن کے آغاز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ شعبہ پیچھے رہ گیا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غریب طبقہ کم آمدنی کی وجہ سے گھر نہیں بنا سکا، پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ گھر بنانا چاہتے ہیں، کابینہ ہاؤسنگ سے متعلق کل نئے ضوابط منظور کرے گی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوگا کہ نچلے طبقے کے لیے لوگ گھر بنانے کے لیے آ رہے ہیں، ماضی میں پیسے والے لوگوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیمیں آتی تھیں، گھروں کی تعمیر سے 40 انڈسٹریز کا پہیا چلنا شروع ہو جائے گا۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ لوگ رجسٹریشن کرائیں، ڈیٹا سے پتا چلے گا کتنے لوگ گھر بنانا چاہتے ہیں، کوئٹہ، گوادر اور لاہور میں بھی گھروں کی اسکیم شروع کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق آج رجسٹریشن کے آغاز کا افتتاح کر دیا ہے، اسکیم کے سلسلے میں ہر خاندان سے ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی، رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

    نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت متوسط طبقے کو انتہائی آسان اقساط پر گھر دیے جائیں گے، ہاؤسنگ اسکیمز میں اسکول، مساجد، کمیونٹی سینٹر، اور میڈیکل سینٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

  • پشاور 20 ہزار، ہنگو 9 ہزار، سوات میں 3 ہزار گھر تعمیر کرنے کی منظوری

    پشاور 20 ہزار، ہنگو 9 ہزار، سوات میں 3 ہزار گھر تعمیر کرنے کی منظوری

    پشاور: خیبر پختون خوا کی حکومت نے صوبائی دارالحکومت پشاور، ہنگو اور سوات کے اضلاع میں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے صوبے میں گھروں کی تعمیراتی اسکیم کی منظوری دے دی۔

    اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں محمود خان کی زیر صدارت ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    تعمیراتی اسکیم کے تحت پشاور میں 20 ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے، جب کہ ضلع ہنگو میں 9 ہزار، اور ضلع سوات میں 3 ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے اسکیم کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ وزیر اعظم کی عوام کے لیے ہم دردی اور ان کے وژن کا عکاس ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بجٹ 2019 -2020: تحریک انصاف نے 7 کھرب 22 ارب کا بجٹ پیش کردیا

    محمود خان نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ اسکیم کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت اور اس کی فزیبلٹی رپورٹ 20 دنوں میں مکمل کی جائے۔

    کے پی کے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں سے 10 دن میں سوات اور ہنگو کی اسکیموں کا بھی حتمی پروپوزل طلب کر لیا۔

    دریں اثنا، وزیر اعلیٰ محمود خان نے کوہاٹ میں ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    خیال رہے کہ آج پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سالانہ بجٹ میں بتایا گیا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی، اسلام آباد میں 25 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کا افتتاح کر دیا ہے۔

    بجٹ تقریر میں کہا گیا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے پروگرام سے 28 صنعتوں کو فائدہ ہوگا، پروگرام کے لیے کراچی، کوئٹہ اور فیصل آباد میں زمین حاصل کر لی گئی ہے۔