Tag: گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ

  • گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کے چہرے کے ایک حصے کی پلاسٹک سرجری کر دی گئی

    گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کے چہرے کے ایک حصے کی پلاسٹک سرجری کر دی گئی

    لاہور : گھریلو تشددکاشکار رضوانہ کے چہرے کے ایک حصے کی پلاسٹک سرجری کر دی گئی ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی اب بھی 2سے3مزید پلاسٹک سرجری ہونا باقی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گھریلو تشددکاشکار رضوانہ کے چہرے کے ایک حصے کی پلاسٹک سرجری کر دی گئی ، رضوانہ کے چہرے کی پلاسٹک سرجری پروفیسر ڈاکٹر رومانہ اخلاق نے کی۔

    پلاسٹک سرجری 3 گھنٹے جاری رہی جبکہ رضوانہ کے سر کے زخموں کی صفائی بھی کی گئی اور زخم صاف کر کے دوبارہ پٹی کرکےوارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی اب بھی 2سے3مزید پلاسٹک سرجری ہونا باقی ہے۔

    واضح رہے تشدد کی شکار بچی کا معاملہ 24 جولائی کو سامنے آيا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا، جب بچی کو اسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کيڑے پڑ چکے تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ خوف زدہ تھی۔

    بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے رپورٹ طلب کی اور بچی کے علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔