Tag: گھریلو جھگڑے

  • لاہور : شوہر نے بیوی بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کردیا

    لاہور : شوہر نے بیوی بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کردیا

    لاہور : ہیئر کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے بیوی اور بیٹی سمیت 4 افراد کو قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

    اس حوالے سے کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی،14 سالہ بیٹی،15 سالہ بھتیجے اور سسر کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقتولین کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

    جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی فوزیہ، 14 سالہ بیٹی زینب، 15 سالہ بھتیجا رضا اور 55سالہ سسر مرزا شامل ہیں۔

    ایس پی کینٹ قاضی علی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم عمران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں، امید ہے بہت جلد ملزم کو حراست میں لے لیا جائے گا۔

    ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • گھریلو جھگڑے پر سفاک شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا ڈالا

    گھریلو جھگڑے پر سفاک شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا ڈالا

    مریدکے: گھریلو جھگڑے پر سفاک شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا ڈالا، جھلسنے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے مریدکے میں گھریلو جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کر لیا، جہاں ایک شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

    پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی عمر 25 سال ہے اور اس کا 40 فیصد جسم جھلس گیا ہے تاہم خاتون کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔

    حکام نے کہا کہ واقعہ منوں آباد میں پیش آیا اور واقعے کے بعد ملزم شوہر موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

    بیوی کو قتل کر کے جلانے والا سفاک شوہر 12 گھنٹے میں گرفتار

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مکمل تفتیش کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

    خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے، جس کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • گھریلو جھگڑے پر شوہر نے دوسری بیوی کو قتل کرکے  اپنے سر میں گولی مار لی

    گھریلو جھگڑے پر شوہر نے دوسری بیوی کو قتل کرکے اپنے سر میں گولی مار لی

    فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے دوسری بیوی کو قتل کرکے اپنے سر میں گولی مار گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    فیصل آباد کے علاقے کڑی ولا میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے دوسری بیوی کو قتل کر کے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔

    پولیس نے بتایا محلہ عثمان غنی کے رہائشی محنت کش شہباز نے محلہ کڑی ولا کی رہائشی چار بچوں کی ماں بشریٰ سے دوسری شادی کر رکھی تھی ۔

    حکام کا کہنا تھا کہ سوموار کے روز شہباز بشریٰ کے گھر گیا تو وہاں میاں بیوی کے مابین جھگڑا ہو گیا، شہباز نے تلخ کلامی کے بعد مشتعل ہو کر پستول سے بشریٰ پر فائرنگ کر دی، جس سے سر پر گولی لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔

    مزید پڑھیں : شوہر نے ناراض بیوی کو گولی مار کرقتل کردیا

    بعد ازاں ملزم شہباز نے اپنے سر میں بھی گولی مار کر اپنی زندگی ختم کر لی تاہم تھانہ نشاط آباد پولیس نے علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پہنچ کر دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیں۔

    یاد رہے چند روز قبل شوہر نے ناراض بیوی کو گولی مارکر قتل کردیا ، مقتولہ شوہرسے ناراض ہو کرمیکے چلی گئی تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ احمد علی بیوی کو منانے میکے گیا تھا، جہاں میاں بیوی میں جھگڑا بڑھ گیا اور شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

  • شوہر نے بیوی کو سر پر پتھر مار کر قتل کردیا

    شوہر نے بیوی کو سر پر پتھر مار کر قتل کردیا

    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو سر پر پتھر مار کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، 30 سالہ مقتولہ فرحانہ کو اس کے شوہر نے جھگڑے کے دوران غصے میں آ کر سر میں پتھر مار کر قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم  کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-husband-and-second-wife-crime-stroy/

    گزشتہ ماہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بیوی کو گلا دبا کر قتل کر کے لاش جلانے والے سفاک شوہر اور سوتن کو 12 گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزم نذیر کی 20 سال قبل مقتولہ نجمہ سے شادی ہوئی تھی، جس سے دو بیٹے ہیں، ملزم 3 سال قبل دوسری شادی کر کے کرائے کے گھر میں رہنے لگا تھا، گھریلو ناچاقی پر ملزم نے خاتون کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش کو جلا کر فرار ہوگیا تھا۔

  • شوہر سے جھگڑا ، خاتون نے 2 بیٹیوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    شوہر سے جھگڑا ، خاتون نے 2 بیٹیوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    پیرمحل : شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے 2 بیٹیوں کو زہر دے کر مار ڈالا ، مرنے والی بچیوں میں تیرہ سال کی انعم عمراورآٹھ سال کی مصباح عمرشامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیرمحل میں گھریلو جھگڑے نے دو بچیوں کی جان لے لی، واقعہ تھانہ اروتی کے گاؤں میں پیش آیا۔

    شوہرسے جھگڑے کےبعد خاتون نے دو بیٹیوں کوزہر دے کرموت کی نیند سلادیا، مرنے والی بچیوں میں تیرہ سال کی انعم عمراورآٹھ سال کی مصباح عمرشامل ہیں۔۔

    پولیس اطلاع ملنے پرجائے وقوع پہنچ گئی ہے اور تفتیش کی جاری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے گجرات میں شوہر سے معمولی جھگڑے پر خاتون نے دو بچوں کی جان لے لی تھی، جاں بحق بچوں میں 6 سال کا آہل اور7 سال کا ساحل شامل تھے جبکہ ملزمہ کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔

    پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے خاتون کو کو حراست میں لے لیا تھا ، ملزمہ سدرہ نے بتایا تھا کہ خاوندمشاہد سےفون پرجھگڑاہوا تھا۔ اس نے طلاق کی دھمکی دی تھی، جس پروہ غصے میں آگئی ، جس کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے بچوں کو تیزاب پلایا پھر گلا دبا کرقتل کیا اور خود بھی تیزاب پی کر ڈوپٹے سے لٹک کرخودکشی کی کوشش کی تاہم اس کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • بیٹے کو کیوں قتل کیا ؟ قاتل باپ کا بڑا انکشاف

    بیٹے کو کیوں قتل کیا ؟ قاتل باپ کا بڑا انکشاف

    کراچی‌: گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے کو قتل کرنے والے قاتل باپ نے وجہ بتاتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیرالفلاح سوسائٹی بیٹے کو قتل کرنے والے باپ سے پولیس نے تفتیش کی۔

    دوران تفتیش قاتل باپ عزیز الرحمان نے بتایا کہ بیٹا بہت تنگ کرتا اور گالیاں دیتاتھا، رات بھر باہر رہتا اور پیسے بھی مانگتاتھا۔

    عزیز الرحمان کا کہنا تھا کہ بیٹےنےپہلےسبزی کاٹنےوالی چھری اٹھائی پھر گوشت کاٹنےوالی چھری لےآیا، بیٹے نے چھری لانے کے بعد اپنی والدہ پررکھ دی، میں نے اس سے چھری چھینی اور اسی کو قتل کردیا۔

    قاتل باپ نے کہا کہ بیٹا شاہ حسن ٹیکنیکل ڈپلومہ کر رہا تھا اور میں فوڈڈیپارٹمنٹ میں کلرک ہوں، میرے 2 بیٹے تھے۔

    گذشتہ روز گھریلو جھگڑے کے دوران باپ نے چھریوں کے وار کرکے بیٹے کو قتل کردیا تھا اور تھانے پہنچ کرگرفتاری دے دی تھی۔

    بعد ازاں پولیس نے مقتول نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا تھا اور بتایا تھا کہ نوجوان شاہ حسن اکثرگھروالوں سےلڑائی جھگڑےکرتارہتاتھا اور آج بھی باپ کوقتل کرنےکیلئےچھری اٹھالی تھی تاہم واقعےکی مزیدتحقیقات کی جارہی ہے۔

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھریلو جھگڑے نے خاندان اجاڑ دیا

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھریلو جھگڑے نے خاندان اجاڑ دیا

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : گھریلو جھگڑے نے خاندان اجاڑدیا، زہریلی چائے سے متاثرہ پانچوں بچے جاں بحق ہوگئے، بیوی نے الزام عائد کیا کہ شوہرنے مبینہ طور پرچائے میں زہرملادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی چائے سے متاثرہ ایک اوربچی چل بسی، جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی جبکہ بچوں کی ماں نادیہ الائیڈاسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ زہریلی چائےپینےسےاموات کامقدمہ ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں کہا کہ خاتون کا بیٹی کی شادی کے معاملے پر شوہر سے جھگڑا ہوا تھا۔

    بچوں کی ماں نے شوہر پر زہر دینے کا الزام عائد کیا ، جس پر پولیس نے والد کو گرفتار کرلیا ہے تاہم شوہر نے بیوی بچوں کو زہریلی چائے پلانے کے الزام سے انکار کردیا۔

    مزید پڑھیں : ٹوبہ ٹیک سنگھ : زہریلی چائے پینے سے مرنے والے بچوں کے والد کا اہم بیان سامنے آگیا

    دوسری جانب گوجرہ میں زہریلی چائے پینےسےجاں بحق چار بچوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے، ثانیہ، اقرا،مدیحہ اورعلی حسن کی نمازجنازہ اداکی گئی ہے، نمازجنازہ میں اہل علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

    گذشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ کےعلاقے صدر میں چائے پینے سے خاتون اور پانچ بچوں کی حالت غیر ہوگئی تھی، اسپتال لے جانے پر پتا چلا تھا کہ تمام افرادکوزہر دیاگیا ہے۔

    دوران علاج 6 سالہ علی،7سالہ اقرا،  22سالہ ثانیہ اور 18سالہ مدیحہ اسپتال میں دم توڑگئے، پولیس کا کہنا ہے تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہےہیں۔

  • گھریلو جھگڑے سے پریشان نوجوان کی خودکشی کی کوشش

    گھریلو جھگڑے سے پریشان نوجوان کی خودکشی کی کوشش

    تلنگانہ: بھارت میں گھریلو جھگڑے سے پریشان نوجوان نے ریلوے ٹریک پر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم گارڈ  نے بچالیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ورنگل میں پیش آیا جہاں ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والا سونو نامی مزدور نے اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سونو کام کی تلاش میں ورنگل منتقل ہوگیا تھا، گھر والوں سے مسلسل جھگڑوں کی وجہ سے ریلوے ٹریک پر سو گیا اور خودکشی کی کوشش کی۔

    تاہم اسٹیشن پر موجود گارڈ  نے سونو کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنادی، ٹرین آنے ہی والی تھی لیکن گارڈ روی نے اپنی جان جو کھم میں ڈال کر سونو کی جان بچالی۔

  • گھریلو جھگڑے پر سسر نے بہو پر تیزاب پھینک دیا

    گھریلو جھگڑے پر سسر نے بہو پر تیزاب پھینک دیا

    راجستھان کے ہنومان گڑھ میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بہو پر تیزاب پھینک دیا۔ جس سے حشمت بانو 30 فیصد جھلس گئی، متاثرہ خاتون کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حشمت بانو نے اپنی شکایت میں کہا کہ ان کے سسر رمضان خان اور ان کے بہنوئی کے گھر والے بھی ان کے ساتھ رہتے ہیں، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ سسر رمضان اکثر ان سے گالی گلوچ اور جھگڑا کرتا تھا۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو جب ان کا شوہر ہارون اور بہنوئی کام کے لیے گھر سے باہر گئے تو وہ اور اس کی بہن اپنے بچوں کے ساتھ گھر پر موجود تھیں۔

    اسی دوران سسر رمضان اچانک گھر میں آیا اور تیزاب پھینک دیا، متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ تیزاب کے چند قطرے بانو کے بچوں اور بھتیجے پر بھی گرے جس کے باعث بچے بھی بلبلا اُٹھے۔

    بھارت کی معروف یوٹیوبر کی گھر سے لاش بر آمد

    متاثرہ خاتون کے مطابق ہم نے فوری طور پر الارم بیل بجائی، لیکن رمضان نے مزید تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی۔ جس پرہم نے دروازے کو تالا لگا دیا اور اہل محلہ کو خبر دار کرنے کے لئے چھت پر جا کر الارم بجا دیا، جس کے بعد پڑوسی مدد کے لئے پہنچ گئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • گھریلو جھگڑے پر چچا نے کمسن بھتیجی کو 25 فٹ گہرے مین ہول میں پھینک دیا

    گھریلو جھگڑے پر چچا نے کمسن بھتیجی کو 25 فٹ گہرے مین ہول میں پھینک دیا

    ملتان: گھریلو جھگڑے پر چچا نے سفاکیت کی انتہا کردی اپنی 4 سالہ کمسن بھتیجی کو 25 فٹ گہرے مین ہول میں پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے متی تل روڈ پر  چچا نے 4 سالہ بھتیجی کو 25 فٹ گہرے مین ہول میں پھینک دیا جسے گھنٹوں بعد نکال لیا گیا۔

    اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر آپریشن کے بعد 4 سالہ فاطمہ کی لاش نکال لی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم فیصل نے گھریلو جھگڑے کے بعد بچی کو سیوریج لائن میں پھینک دیا اور بعد میں والدین کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا۔

    پولیس نے بتایا کہ بچی نہ ملی تو خدشہ ظاہر کیا گیا کہ بچی میں ہول میں گر سکتی ہے جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے آپریشن کے بعد 25 فٹ گہرے مین ہول میں سے بچی کی لاش نکالی۔

    پولیس کے مطابق ملزم چچا کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ بچی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔