Tag: گھریلو سلنڈر

  • ایل پی جی سستی ہو گئی

    ایل پی جی سستی ہو گئی

    مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایل پی جی کی قیمت کم کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی 3 روپے 87 پیسے فی کلو سستی  کر دی جس کے بعد نئی قیمت 234 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں 45 روپے 62 پیسے کی کمی کی ہے، اوگرا نے جون کے لئے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    دوسری جانب یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی مزید کمی کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جون سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوسکتی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 7.50 روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

  • ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

    ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرانے ایل پی جی کی قیمت  4 روپے 89 پیسے فی کلو مہنگی کردی جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 233 روپے 88 پیسے فی کلومقرر کی گئی ہے۔

    اوگرا نےقیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اضافہ فوری طور  پر نافذالعمل ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا کیا گیا ہے،11.8کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 759 روپے89 پیسے مقررکی گئی ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کردی گئی

    ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کردی گئی

    اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے، اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 68 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب گھریلو سلنڈر کی قیمت 1330 روپے 92 پیسے ہوگئی۔

    اسی طرح کمرشل سلنڈر 268 روپے سستا ہوگیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اوگرا نے 28 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی، جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 77 پیسے کم کرنے کی تجویز تھی۔

    اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا

    پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ کردیا، اضافے کے بعد نئی قیمت 133 روپے 50 پیسے فی کلو ہوگئی۔

    گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 201 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے فی میٹرک ٹن ایل پی جی 525 ڈالر سے بڑھ کر 545 ڈالر ہوگئی ہے۔

    مارچ میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1522 روپے 64 پیسے تھی۔

    مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 6،6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

    مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3،3 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ 28 فروری کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی تھی۔

  • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے اضافہ

    ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے اضافہ

    اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 66 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 121 روپے فی کلو مقرر ہوگئی ہے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1427 روپے کا ہوگیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 4776 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کردیا گیا ہے، گزشتہ ماہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت 58 ہزار 962 روپے تھی جو اب نئی قیمت کے ساتھ 63 ہزار 728 روپے ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    یہ پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی سمری پر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے کمی کی گئی ہے اس کی نئی قیمت 75.03 روپے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.68 روپے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رکھا گیا تھا۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لیٹر کمی گئی ہے، اس کی نئی قیمت 82.25 روپے مقرر کردی گئی ہے۔