Tag: گھریلو صارفین

  • صارفین تیار ہوجائیں  ! یکم جولائی سے گیس کا اضافی بل دینا ہوگا

    صارفین تیار ہوجائیں ! یکم جولائی سے گیس کا اضافی بل دینا ہوگا

    اسلام آباد : گھریلو صارفین کے لئے گیس کے بلوں میں فکسڈ چارجز میں اضافہ کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں گھریلو صارفین کیلئےگیس کی قیمتیں برقرار رکھنے اور فکسڈ چارجز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 450 روپے ماہانہ جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1400 روپے کردیے گئے۔

    ایک اعشاریہ پانچ کیوبک میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والوں کے فکسڈ چارجز 2 ہزار سے بڑھاکر 2400 روپے کردیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس اور صنعتی صارفین کے لیے قیمتوں میں دس فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی۔

    مزید پڑھیں : صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار

    ای سی سی ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بلک صارفین اور اور بجلی گھروں کے لیے گیس کے نرخ میں 10 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی۔

    ای سی سی اجلاس میں 7 لاکھ 50 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کیلئے قرض اسکیم کی منظوری دی گئی، 7 لاکھ 50 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کیلئے قرض اسکیم کا اجرا 14 اگست کو کیا جائے گا، نئی قرض اسکیم سے مالی سال 2026 سے 2028 تک 3 سو ارب فنانسنگ ہو سکے گا۔

  • گھریلو صارفین کو سستی، کمرشل کو مہنگی چینی دیں گے، شوگر ملز کا مطالبہ

    گھریلو صارفین کو سستی، کمرشل کو مہنگی چینی دیں گے، شوگر ملز کا مطالبہ

    اسلام آباد: شوگرملز کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ گھریلوصارفین کو چینی سستی اور کمرشل صارفین کیلئے مہنگی دیں گے۔

    اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سےمتعلق اجلاس ہوا، اس اجلاس کا اندرونی احوال سامنے آگیا ہے، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان کا کہنا تھا کہ چینی کا گھریلو استعمال محض 18 فیصد جبکہ صنعتی استعمال 80 فیصد ہے۔

    شوگر ملز کی جانب سے زور دیا گیا کہ گھریلوصارفین کو چینی سستی دیں گے اور کمرشل بنیادوں پر استعمال ہونے والی چینی مہنگی دیں گے۔

    چینی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے آج اہم فیصلہ متوقع

    حکومتی ذرائع نے کہا کہ شوگر ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنا چاہتے ہیں، حکومتی ٹیم کے مطابق چینی کے 2 نرخ مقرر نہیں کرسکتے۔

    شوگر ملز مالکان کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ چینی بنانے کےلیے رواں سال گنے کی قیمت 700 سے 750 روپے فی من ادا کی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/govt-sets-sugar-price-at-rs164-kg/

  • ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بڑی خوشخبری

    ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کے ریلیف سے متعلق پاور ڈویژن کی درخواست منظورکرلی۔

    کراچی سمیت ملک بھر کے 300 یونٹ تک گھریلو اور زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے کمی کی منظوری دیدی گئی ہے۔

    اس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک گھریلو صارفین کیلئے منظور کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں کمی کا فائدہ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو ملے گا۔

    نیپرا نے زرعی ٹیوب ویل صارفین کیلئے بھی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی منظوری دے دی۔

    پاورڈویژن نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کے ریلیف سے متعلق نیپرا کو خط لکھا تھا تاہم ماہانہ 100 یونٹ تک لائف لائن گھریلو صارفین اور ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ نہیں ملے گا۔

    جون 2015 میں 300 یونٹ تک والے صارفین کو کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا جبکہ دسمبر 2010میں زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔

  • سحروافطار میں گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی، وزیراعظم نے نوٹس لےلیا

    سحروافطار میں گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی، وزیراعظم نے نوٹس لےلیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں سحر و افطار میں گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گیس کی عدم فراہمی کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے سیکریٹری سطح پر اجلاس طلب کیا، وفاقی وزارت، سوئی گیس کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامیہ کیساتھ انھوں نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔

    سوئی گیس کمپنیز کا کہنا تھا کہ صارفین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، فیلڈ اسٹاف، کنٹرول رومز کے ذریعے گیس پریشر کی نگرانی کیلئے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔

    رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کمپنیوں کے اعلانات کے باوجود مختلف شہروں میں سحری اور افطار کے اوقات میں گیس غائب رہی اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    گیس فراہمی کے اداروں کے اعلانات بیکار گئے اور رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں گیس فراہمی کئی علاقوں میں بند رہی، لوگوں کو سحری اور افطاری کی تیاری میں مشکلات پیش آئیں۔

    کراچی اور راولپنڈی کے کئی علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو گھروں میں کھانا بنانے میں دشواری پیش آئی جبکہ ہوٹلوں پر عوام کا رش لگ گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/shehbaz-sharif-sugar-prices-control-02-03-2025/

  • گھریلو صارفین کو بجلی کا فی یونٹ 48 روپے 84 پیسے میں ملے گا

    گھریلو صارفین کو بجلی کا فی یونٹ 48 روپے 84 پیسے میں ملے گا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کے نئے نرخ مقررکردیے، جس کے تحت صارفین کو بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے میں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گھریلوصارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں سات روپے بارہ پیسے تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں ماہانہ دو سو یونٹ تک والے صارفین تین ماہ کیلئے اضافے سے مستثنٰی قرار دیا گیا۔

    وفاقی حکومت نے کراچی سمیت ملک بھرکے صارفین کے لیے بجلی کے نئےنرخ مقررکردیے، اب گھریلوصارفین کو بجلی کا فی یونٹ ٹیرف کے مطابق 48 روپے 84 میں ملے گا۔

    نوٹی فکیشن نے بتایا کہ ماہانہ 201 سے 300 تک یونٹ کے صارفین کا ٹیرف سات روپے بارہ پیسےاضافے سے 34 روپے 26 روپے کا ہوگیا جبکہ 300 سے 400 یونٹ تک کے صارفین کوفی یونٹ بجلی 39 روپے پندرہ پیسے میں فروخت کیا جائے گا۔

    اسی طرح400 سے 500 یونٹ کےصارفین کوفی یونٹ اکتالیس روپے چھتیس پیسے اور 500 سے 600 یونٹ والے صارفین کو 42 روپے 78 پیسےفی یونٹ بجلی دی جائےگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ پچاس یونٹ تک لائف لائن صارفین کےلیےفی یونٹ تین روپے پچانوے روپےکا نرخ برقراررکھا گیا ہے جبکہ اکیاون سے سو یونٹ تک لائف لائن صارفین کےلیےفی یونٹ 7روپے 74 پیسے ہے۔

  • بنیادی ٹیرف : بجلی کے ماہانہ  100 سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر

    بنیادی ٹیرف : بجلی کے ماہانہ 100 سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : بجلی کے 100 سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین  کے لئے بنیادی ٹیرف مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا گیا، سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف57روپے 63 پیسےتک بڑھ جائے گا۔

    ایڈجسٹمنٹس اور ٹیکسز ملا کر فی یونٹ بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 65 روپے سے تجاوز کر جائے گا۔

    وفاقی کابینہ نے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا ہے، جس کے تحت نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 23.59 روپے ہوجائے گا۔

    ماہانہ101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف7.12روپے اضافے سے30.07 روپے ، ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے اور ماہانہ301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہوجائے گا۔

    ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے41.36روپے ، ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے 42.78 روپے، ماہانہ601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے اور ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا
    ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوجائے گا۔

    اس کے علاوہ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.95 روپے اور ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 7.74 روپے برقرار رہے گا۔

    ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف 3.95 روپے اضافے سے 11.69 روپے ہو جائے گا اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے اضافے سے 14.16 روپے ہوجائے۔

  • گھریلو صارفین سمیت باقی سیکٹرز کیلئے گیس کی قیمتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    گھریلو صارفین سمیت باقی سیکٹرز کیلئے گیس کی قیمتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: اوگرا نے گیس کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، گھریلو صارفین سمیت باقی تمام سیکٹرز کیلئے گیس کی قیمتیں برقرار ہیں۔

    جاری نوٹیفکیشن میں اوگرا نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخ میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی نئی قیمت 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگیا، کھاد کارخانوں، برف کارخانوں اور سیمنٹ سیکٹر کیلئے بھی گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔

    اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس قیمتیں برقرار ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری اور نجی بجلی گھروں کیلئے بھی گیس قیمتیں برقرار رہیں گی، گزشتہ روز ای سی سی نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی تھی۔

  • گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    گھریلو صارفین کیلئے گیس 67 فیصد تک مہنگی کردی گئی، جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گیس کمپنیوں کی درخواست پر گیس مہنگی کردی گئی ہے، گھریلو صارفین کیلئے گیس 67 فیصد تک مہنگی کردی گئی ہے۔ پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔ نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں اضافہ نہیں ہوگا۔ بلک میں گیس استعمال پر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    گھریلوصارفین کیلئے ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال پر 79 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے جبکہ پروٹیکٹڈ صارفین کے ماہانہ 50 مکعب میٹر استعمال پر 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

    ماہانہ 60 اور 90 مکعب میٹر استعمال پر بھی 100 روپے فی ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا جبکہ نان پروٹیکٹڈ کیلئے ماہانہ 25 مکعب میٹراستعمال پر 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی کا اضافہ ہوا ہے۔

    نان پروٹیکٹڈ کیلئے ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر 25 روپے، ماہانہ 200 مکعب میٹر استعمال پر 350 روپے، ماہانہ 300 مکعب میٹر استعمال پر300 روپے جبکہ ماہانہ 400 مکعب میٹر استعمال پر بھی 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

    نان پروٹیکٹڈ ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کارخانوں کیلئے گیس کی قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار رکھی گئی ہے۔ سیمنٹ کارخانوں کیلئے گیس کی قیمت 4400 روپے پر برقرار رہے گی۔

    سی این جی سیکٹر کیلئے 150 روپے اضافے سے 3750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ روٹی تندووں کیلئے گیس مہنگی نہیں کی گئی۔ روٹی تندوروں کیلئے گیس نرخ 110 روپے سے 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار ہیں۔

  • گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں پر ون سلیب بینیفٹ دینے کی تجویز

    گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں پر ون سلیب بینیفٹ دینے کی تجویز

    اسلام آباد: گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں پر ون سلیب بینیفٹ دینے کی تجویز سامنے آگئی، عوام کو ٹیکسز میں ریلیف دینے کے لیے بھی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مہنگی ترین بجلی نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں جس سے ملک کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے، اب بجلی صارفین کو بلوں میں ریلیف دینے کے حوالے سے ایک تجویز سامنے آئی ہے جس میں گھریلو صارفین کو ون سلیب بینیفٹ دینے کی آرا دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو ٹیکسز میں ریلیف دینے کی تجویز بھی زیرِغور ہے، صارفین کو زیادہ اقساط میں بل ادا کرنے کا ریلیف دینے کی تجویز فراہم کی گئی ہے۔

    بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کا کچھ حصہ موسم سرما میں ادا کرنے کا ریلیف دینےکی تجویز بھی سامنے آئی ہے، بجلی بلوں پرعائد ٹیکسوں میں کمی پر وزارتِ خزانہ کی رائے لینے کا کہا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ تمام تجاویز کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، بجلی کے بلوں میں کمی کے حوالے سے ان میں فی الحال کوئی تجویز شامل نہیں ہے۔

  • 300 یونٹ کے 75 فی صد گھریلو صارفین پر بجلی کی اضافی قیمتوں کا بوجھ نہیں آئے گا: عمر ایوب

    300 یونٹ کے 75 فی صد گھریلو صارفین پر بجلی کی اضافی قیمتوں کا بوجھ نہیں آئے گا: عمر ایوب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ 300 یونٹ کے 75 فی صد گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں آئے گا، 300 سے زائد یونٹ والے صارفین پر 50 فی صد بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بجلی قیمتوں میں اضافے کی وجوہ سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے توانائی کے شعبے میں بارودی سرنگیں نصب کیں۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وہ گھریلو صارفین جو تین سو یونٹ استعمال کرتے ہیں، ان میں پچھتر فی صد صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تین سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر پچاس فی صد اضافی بوجھ پڑے گا، جب کہ حکومت کی جانب سے 75 فی صد صارفین کو 217 ارب کی سبسڈی دی جائے گی۔

    عمر ایوب نے بتایا کہ ٹیوب ویلز کے صارفین کے لیے 54 فی صد ریلیف فراہم کر رہے ہیں، کمرشل سیکٹر کے 95 فی صد صارفین کے لیے قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ 80 فی صد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ زیرو ہے، چھوٹی دکانوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، ہم وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سارے کام کر رہے ہیں۔