Tag: گھریلو ملازمہ

  • راولپنڈی: اغوا کے بعد گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی

    راولپنڈی: اغوا کے بعد گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی

    (4 اگست 2025): راولپنڈی میں ایک اور خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا جو کہ گھریلو ملازمہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے تخت پڑی میں لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کی کوشش اور ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیے۔

    پولیس کا کہنا ہے مختلف دفعات کے تحت درج  کی گئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق تنزیلہ بی بی نے بتایا گھریلو ملازمہ ہے، کام کیلئے جا رہی تھی۔ گلی میں علی رضا، ظہیر اور افضال جگا نامی ملزمان نے راستہ روکا۔

     تنزیلہ بی بی کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ مارپیٹ کی اور زبردستی کرکے ملزم ویران جگہ لے گئے اور زیادتی کی کوشش کے دوران موبائل فون سے ویڈیو بھی بنائی ساتھ ہی ملزمان ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دیتے رہے۔

    گھریلو ملازمہ نے پولیس کو بتایا کہ میرے شور کرنے پر چچا اور بھائی پہنچ گئے، وہاں جھگڑا ہوا اور میں گھر پہنچ گئی، پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں زیادتی کے واقعات کے حوالے سے حالیہ برسوں میں متعدد سنگین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی تشدد شامل ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق 2019 سے 2023 تک پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 5398 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سے 62% (3323) پنجاب سے تھے۔ راولپنڈی، پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح، ان جرائم سے متاثر ہے۔

    قانونی اقدامات: 2020 میں اینٹی ریپ آرڈیننس کی منظوری دی گئی، جس کے تحت خصوصی عدالتیں قائم کی گئیں اور جنسی زیادتی کے مجرمان کا رجسٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم، ناقص تفتیش اور سماجی دباؤ کے باعث بہت سے کیسز حل نہیں ہوتے۔

    https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-girl-suicid3-4-august-2025/

  • کراچی: گھریلو ملازمہ 48 تولہ سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے کیش لے کر فرار

    کراچی: گھریلو ملازمہ 48 تولہ سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے کیش لے کر فرار

    کراچی(27 جولائی 2025): گھریلو ملازمہ نے شہید ملت روڈ پر رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں 48 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقد چوری کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کر کے فرار ہوگئی، شہید ملت روڈ پر رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں 48 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدچوری کرلیے گئے۔

               پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاندان نے پندرہ روز قبل خاتون کو گھر پر ملازمہ رکھا تھا، ملازمہ ایک دوسری خاتون کو ساتھ لائی تھی، متاثرہ خاندان دوپہر میں کھانا کھانےگھر سے باہر گیا۔

    متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ واپس آیا تو ملازمہ اور دوسری خاتون اپنا کام دکھا چکی تھی، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقہ گلشن اقبال تیرہ ڈی میں مسلح افراد نے گیمنگ زون میں موجود افراد کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا، گیمنگ زون میں ساٹھ سے زائد افراد موجود تھے، ملزمان تیرہ افراد سے موبائل فون، نقدی چھین لی۔

    ڈاکوؤں نے برے چھوٹے ہتھیار اٹھا رکھے تھے، پولیس کے مطابق واردات میں چھ افراد ملوث تھے جو سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور کیمرے کا ڈی وی آر ساتھ لے گئے، ملزمان کی تلاش کیلئے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں

  • لاہور : کمسن گھریلو ملازمہ پر  بدترین تشدد کرنے والی سفاک مالکن  گرفتار

    لاہور : کمسن گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کرنے والی سفاک مالکن گرفتار

    لاہور : کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی سفاک مالکن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ستوکتلہ کے علاقے میں گھریلو ملازمہ پرتشدد کا واقعہ سامنے آیا، پولیس نے تشدد کرنے والے سفاک مالکن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ 12 سالہ نصباء اقبال ایوینیو میں فرخندہ بی بی کے گھربطور ملازمہ کام پرتھی، بچی پر مالکن کی طرف سے بدترین تشدد پر بچی گھر سے بھاگ گئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ نصباء کی گمشدگی پر متاثرہ بچی کے والد نے پولیس سے رابطہ کیا، جس پر ایس ایچ او نے بچی کو داتا دربار سے تلاش کرلیا۔

    بچی پر تشدد کرنے والی مالکن فرخندہ بی بی کر پولیس نے گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : راولپنڈی : تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ کی موت کا مقدمہ درج

    یاد رہے راولپنڈی میں مالکان کے تشدد سے شدید زخمی تیرہ سالہ ملازمہ سالہ اقرااسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔

    بعدازاں کمسن گھریلو ملازمہ کی موت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، والد نے بتایا تھا کہ مالک اور ثنا نے میری بیٹی پر قتل کی نیت سے تشدد کیا۔

  • 16 سالہ گھریلو ملازمہ سے 8 افراد کی اجتماعی زیادتی

    16 سالہ گھریلو ملازمہ سے 8 افراد کی اجتماعی زیادتی

    فیصل آباد: 16 سالہ گھریلو ملازمہ کو آٹھ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تاہم پولیس نے مرکزی ملزم عابد پراچہ کو گرفتار کر لیا اور سات ملزمان فرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملک پورہ میں سولہ سالہ گھریلو ملازمہ سے آٹھ افراد کی مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔

    تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم عابد پراچہ کو گرفتار کر لیا تاہم خاتون اور سات ملزمان فرار ہیں۔

    تھانہ صدر میں تاندلیانوالہ کے چک 595 کی رہائشی نسرین کی مدعیت میں درج مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی 16 سالہ بیٹی کو فاطمہ نے اٹھائیس فروری کو ملک پورہ میں شیماں کے گھر ملازمہ رکھوایا۔

    مدعی مقدمے نے کہا کہ ملزم احمد رضا بچی کو اسی علاقے میں عابد پراچہ کے گھر لے گیا جہاں عابد پراچہ ، احمد رضا ، عاطف ، کاشف ، الطاف اور تین نامعلوم ملزمان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، وہ نو مارچ کو بیٹی سے ملنے گئی تو اس نے زیادتی کے بارے میں بتایا ۔

    بچی نے بتایا کہ ملزمان چھ روز تک اس سے زیادتی کرتے رہے اور اس کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں، ملزمان نے کسی کو بتانے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دیں

    متاثرہ کشور بی بی نے بتایا کہ گینگ خواتین سے زیادتی اور خریدوفروخت میں بھی ملوث ہے ۔

  • کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں گھریلو ملازمہ نے سیکیورٹی گارڈ سے مل کر کیسے چوری کی؟ اہم انکشافات

    کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں گھریلو ملازمہ نے سیکیورٹی گارڈ سے مل کر کیسے چوری کی؟ اہم انکشافات

    کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں ضعیف مالکان کو بے ہوشی دوا پلا کر چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ اور گھریلو ملازمہ پکڑی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیفنس پولیس شعبہ تفتیش نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیفنس فیز ون کے بنگلے میں ضعیف مالکان کو بے ہوش کرکے چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے سامان برآمد کرلیا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن نے بتایا کہ سوشل میڈیاپروائرل چوری کیس کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے 100 فیصد ریکوری کرلی گئی۔

    ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے کہا ڈی ایچ اے فیز 1 میں 21 مارچ کوگھرمیں چوری ہوئی تھی، گھریلو ملازمہ گھر کا سارا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئی تھی۔

    علی حسن کا کہنا تھا کہ واردات کامقدمہ ڈیفنس تھانے میں فیصل ضیا کی مدعیت میں درج ہوا، ایس آئی اوڈیفنس اعظم گوپانک کو کیس حل کرنے کا کہا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم خاتون نے بزرگ والدین کی خدمت کیلئےمیڈ کرن رکھی تھی، کرن امیر نے ہوشیاری سے اپنے ساتھی اسد کو بھی ملازمت پررکھوایا، اسد سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کرتاتھا۔

    انھوں نے بتایا کہ 21 مارچ کو دونوں نے سحری کے وقت گھر میں واردات کی، گھر کے مالک عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کو کھانے میں کچھ ملا کردیا، سحری کھاتے ہی دونوں کی حالت بگڑی اور وہ بے ہوش ہوگئے اور جب اٹھ کر دیکھا تو گھر کا قیمتی سامان اور دونوں ملازمین غائب تھے۔

    علی حسن کا کہنا تھا کہ ملزمان واٹر ڈسپنسر کپڑے موبائل فون اور الماری تک لے گئے تھے جبکہ پانی کے کین کراکری سیٹ اور پانی کے کین تک چوری کیے۔

    ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل ٹیم اور ایس آئی او ڈیفنس نے انتھک محنت سے ملزمان کوگرفتار کیا تاہم گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • راولپنڈی : تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ کی موت کا  مقدمہ درج

    راولپنڈی : تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ کی موت کا مقدمہ درج

    راولپنڈی : اصغرمال میں تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، والد نے بتایا کہ مالک اور ثنا نے میری بیٹی پر قتل کی نیت سے تشدد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے اصغرمال میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا معاملے پر والد کی مدعیت میں تھانہ بنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں دفعہ 302، چلڈرن ایکٹ 2004 سمیت 7 دفعات شامل کی گئیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جھوٹ بولا بچی کا والد نہیں ہے تاہم، پولیس نے تفتیش کرکے والد کو تلاش کرلیا۔

    مقتولہ کے والد نے بتایا کہ میرے 5 بچے ہیں، جن میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں، 3 ماہ قبل بیٹی سے مل کر آیا تھا،ایک سال سے 8 ہزار پر گھریلو ملازمہ تھی۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ بیٹی نے12 روزقبل فون پراطلاع دی مالک راشداورثناباجی مجھ پرتشددکرتے ہیں، مالک راشد شفیق اور ثنا نے میری بیٹی پرقتل کی نیت سے تشددکیا ، ملزمان سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے۔

    خیال رہے مالکان کے تشدد سے شدید زخمی تیرہ سالہ ملازمہ سالہ اقرااسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ہے۔

    اقراکوتشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیاگیاتھا،گھریلوملازمہ پر اصغر مال کے رہائشی ملزم راشدشفیق اور اہلیہ ثنا نے تشدد کیا تھا تاہم پولیس ملزم راشدشفیق اوراہلیہ ثنا کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • لاہور میں 15سالہ گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد

    لاہور میں 15سالہ گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد

    لاہور: تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدودمیں 15سالہ گھریلو ملازمہ پر بدترین تشددکا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مالکن نے گھریلو ملازمہ پر ڈنڈوں کے وار کیے، زبردستی گرم پانی پلایا، دوران تشدد گھریلو ملازمہ کی چیخوں پر ہمسایوں نے پولیس کواطلاع دی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی گھریلو ملازمہ کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    متاثرہ بچی نے اپنے بیان میں بتایا کہ مالکن نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، مالکن ملازمہ کوگرم پانی زبردستی پلاتی رہی جس سے اس کی حالت غیر ہوئی۔ واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    اس سے قبل ملتان میں سات سالہ گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، والدہ نے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی سے زیادتی ہوئی انصاف دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں سات سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، نایاب نشتر اسپتال کے اینٹی ریپ یونٹ میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

    سٹی پارک شاہ رکن عالم کالونی کی رہائشی سات سالہ نایاب کو اس کی والدہ سائرہ بی بی نے آمنہ بی بی کے گھر چھوڑا، جہاں نایاب کی دو بڑی بہنیں پہلے ہی کام کے سلسلے میں مقیم ہیں۔

    والدہ نے بتایا کہ آمنہ بی بی نے اس کی بیٹی نایاب کو کسی اور کے گھر کام کے لیے بغیر بتائے بھیج دیا اور دو تین روز بعد گھر بلا کر بچی حوالے کر دی، جس کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

    گوجرانوالہ میں اسکول طالبات سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار

    سائرہ بی بی نے کہا کہ بچی کو چلڈرن اسپتال لے گئے جہاں سے اس کو نشتر اسپتال بھیج دیا گیا، میری بیٹی سے زیادتی ہوئی انصاف دیا جائے۔بعد ازاں پولیس نے آٹھ روز بعد ایف آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • ملتان میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی

    ملتان میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی

    ملتان : سات سالہ گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، والدہ نے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی سے زیادتی ہوئی انصاف دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں سات سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ، نایاب نشتر اسپتال کے اینٹی ریپ یونٹ میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

    سٹی پارک شاہ رکن عالم کالونی کی رہائشی سات سالہ نایاب کو اس کی والدہ سائرہ بی بی نے آمنہ بی بی کے گھر چھوڑا، جہاں نایاب کی دو بڑی بہنیں پہلے ہی کام کے سلسلے میں مقیم ہیں۔

    والدہ نے بتایا کہ آمنہ بی بی نے اس کی بیٹی نایاب کو کسی اور کے گھر کام کے لیے بغیر بتائے بھیج دیا اور دو تین روز بعد گھر بلا کر بچی حوالے کر دی، جس کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

    سائرہ بی بی نے کہا کہ بچی کو چلڈرن اسپتال لے گئے جہاں سے اس کو نشتر اسپتال بھیج دیا گیا، میری بیٹی سے زیادتی ہوئی انصاف دیا جائے۔

    بعد ازاں پولیس نے آٹھ روز بعد ایف آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • لاہور : گھریلو ملازمہ پر  بدترین تشدد کرنے والے 2 بھائی گرفتار

    لاہور : گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کرنے والے 2 بھائی گرفتار

    لاہور : گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کرنے والے 2 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان نے چوری کا الزام لگاکر ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے گارڈن ٹاون میں گھریلو ملازمہ پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنے والے مالک مکان دو بھائی کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

    انویسٹی گیشن پولیس نے بتایا کہ ملزمان وارث عباس اورعلی عباس نے ملازمہ پر سترلاکھ روپے چوری کا مقدمہ درج کروایا جبکہ منزہ پر چوری کے شبے پر بدترین تشدد کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ وارث عباس اورعلی عباس اعظم مارکیٹ کے تاجر ہیں تاہم پولیس نے منزہ کا میڈیکل کروا کر مالکان کو گرفتار کیا ، میڈیکل پر منزہ پر تشدد ثابت ہوا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ستر لاکھ روپے چوری کے مقدمہ میں تفتیش کی جاری ہے۔

  • کراچی : کلفٹن میں فلیٹ کی تیسری منزل سے گرنے  والی  گھریلو ملازمہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی : کلفٹن میں فلیٹ کی تیسری منزل سے گرنے والی گھریلو ملازمہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی : کلفٹن میں فلیٹ کی تیسری منزل سے گرنے والی گھریلو ملازمہ کا اہم بیان سامنے آگیا ، جس میں اس نے بتایا کہ مجھے نشہ آور شہ دے کر تیسری منزل سے نیچے پھینکا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں فلیٹ کی تیسری منزل سے گرنے والی گھریلو ملازمہ نے پولیس کو دیئے گیے بیان میں کہا کہ مجھےنشہ آور شے دےکرتیسری منزل سے نیچے پھینکا گیا۔

    ملازمہ ثمینہ کا کہنا تھا کہ جاوید اور اشفاق گھرآئے اور انہوں نے کولڈ ڈرنک دی، کولڈ ڈرنک پینےکےبعدمجھےکچھ ہوش نہ رہا اور جب ہوش میں آئی تو نیچے پڑی ہوئی تھی۔

    دوسری جانب کراچی میں عمارت کی تیسری منزل سے لڑکی کے گرنے کے معاملے پر بوٹ بیسن پولیس نے زخمی لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ، مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : گھریلو ملازمہ رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ سودا لیکرفلیٹ پرپہنچی تھی، ساتھ کولڈرنک بھی لیکرآئی تھی، کولڈرنک پینے کےبعدبیہوش ہوگئی پھر یاد نہیں مجھے کس نے نیچے پھینکا۔

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ واقعہ بظاہر خود کشی کا لگتا ہے خودکشی میں محفوظ رہنے کے بعد ممکنہ سزا سے بچنے کیلئے بیان بدلاگیا واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہے۔