Tag: گھریلو ملازمہ فاطمہ

  • ملزم اسد شاہ  انٹرنیشنل گینگ کے ساتھ کام کرتا ہے، فاطمہ کے وکیل کا انکشاف

    ملزم اسد شاہ انٹرنیشنل گینگ کے ساتھ کام کرتا ہے، فاطمہ کے وکیل کا انکشاف

    خیرپور : رانی پور میں گھریلو ملازمہ فاطمہ کے وکیل امر امتیاز ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ ملزم انٹرنیشنل گینگ کے ساتھ کام کرتا ہے، ملزم اسدشاہ اور ،اس کی بیوی حنا شاہ کا شناختی کارڈ بلاک کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق رانی پورمیں گھریلو ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں بچی کے ایڈووکیٹ امرا متیاز میمن نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزم کوسہولیات فراہم کررہی ہے، اسد شاہ کو رات کے وقت ایک گھر میں رکھا جا رہا ہے۔

    ایڈووکیٹ امر امتیاز میمن کا کہنا تھا کہ ملزم ایک انٹرنیشنل گینگ کے ساتھ کام کرتا ہے، انکوائری کو مزید موثر بنایا جائے اور ملزم اسد شاہ سمیت اس کی بیوی حنا شاہ کا شناختی کارڈ بلاک کیا جائے۔

    امر امتیاز میمن نے کہا کہ ملزم اسد شاہ کے عدالت پیش ہونے کے وقت بچی کے ماں بیہوش ہوگئی۔

    اس سے قبل رانی پور کے پیر کی حویلی میں گھریلوملازمہ فاطمہ کی مبینہ ہلاکت کے کیس میں عدالت نے ملزم اسد شاہ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا ہے۔

  • رانی پور حویلی میں قتل ہونے والی گھریلو ملازمہ فاطمہ کی قبر کشائی آج ہوگی

    رانی پور حویلی میں قتل ہونے والی گھریلو ملازمہ فاطمہ کی قبر کشائی آج ہوگی

    خیرپور : رانی پور حویلی میں قتل ہونے والی گھریلو ملازمہ فاطمہ کے پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی آج ہوگی، پوسٹ مارٹم کے بعد تمام نمونے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رانی پور حویلی میں ملازمت کے دوران قتل ہونے والی فاطمہ کی قبرکشائی آج ہوگی ، قبرکشائی کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    قبر کے احاطے کو ٹینٹ لگا کر کورکردیا گیا ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    عدالت کی اجازت سے قبر کشائی کلیئے میڈیکل ٹیم نوشہرو فیروزکےگاؤں ممتاز پھرڑو پہنچ رہی ہے، قبرکشائی کے بعد لاش کےسیمپل لئے جائیں گے اور پوسٹ مارٹم بھی ہوگا، قبر کشائی کے دوران ڈاکٹرز، مجسٹریٹ تفتیشی افسر بھی موجود ہوں گے۔

    قبرکشائی کیلئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نوابشاہ اسپتال میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جبکہ فرانزک ماہر نوابشاہ اسپتال،پروفیسرپیتھالوجی اورسینئرمیڈیکل آفیسرنوشہروفیروزاسپتال ممبرہوں گے۔

    فاطمہ کی قبرکشائی سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کنڈیارو کی نگرانی میں ہوگی، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے مجسٹریٹ سوبھوڈیرو کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔

    گذشتہ روز نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر نے بتایا تھا کہ فاطمہ قتل کیس میں خصوصی میڈیکل بورڈتشکیل دے دیا گیا ہے، میڈیکل بورڈ ٹیم میں کراچی سے مزید 2 ممبرز شامل کردیے گئے ہیں ،پولیس سرجن ڈاکٹرسمیہ اورڈاؤ یونیورسٹی کےپروفیسرزکی الدین بورڈ میں شامل ہیں۔

    نگران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کمسن فاطمہ کیس میں ورثاکوانصاف ملے گا اور ہم فاطمہ قتل کیس کی تہہ تک جائیں گے۔