Tag: گھریلو ملازمہ

  • کلفٹن میں گھریلو ملازمہ رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی

    کلفٹن میں گھریلو ملازمہ رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر 15سالہ گھریلو ملازمہ شدید زخمی ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی گھریلو ملازمہ کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لڑکی کو تاحال ہوش نہیں آیا، بچی کی ہاتھ اور ٹانگ کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔

    مالک مکان کا پولیس کو دیئے بیان میں کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ چند برسوں سے کام کررہی تھی، اس نے آج صبح سے کچھ نہیں کھایا تھا،طبیعت بہتر نہیں تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی کی کوشش ہے یا کچھ اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    اس سے قبل بھی ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں 16 سالہ ملازمہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس میں مقتولہ پاریہ کے والد نے درخشاں تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    مقتولہ بچی کے والد نے بنگلے کے مالکان اور ملازمین پر بچی کو قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا۔

    مقتولہ پاریہ کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹی پاریہ کو 10 ماہ قبل بنگلے میں ملازم رکھوایا تھا جو مستقل طور پر بنگلے میں ہی رہائش پذیر تھی، 12مئی کو بیٹی کو فون کیا تقریباً پونے گھنٹے تفصیلی بات ہوئی تھی۔

    کم عمری کی شادی کرنے والا جوڑا گرفتار

    12 مئی کو ہی 5 بجے بنگلے کے مالک کے بیٹے شہروز نے فون کرکے بتایا کہ آپ جلدی کراچی پہنچو آپ کی بیٹی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔

  • ڈیفنس میں 16سالہ گھریلو ملازمہ کی مبینہ خودکشی، قتل کا مقدمہ درج

    ڈیفنس میں 16سالہ گھریلو ملازمہ کی مبینہ خودکشی، قتل کا مقدمہ درج

    کراچی: ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں 16 سالہ ملازمہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مقتولہ پاریہ کے والد نے درخشاں تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مقتولہ بچی کے والد نے بنگلے کے مالکان اور ملازمین پر بچی کو قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

    مقتولہ پاریہ کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹی پاریہ کو 10 ماہ قبل بنگلے میں ملازم رکھوایا تھا جو مستقل طور پر بنگلے میں ہی رہائش پذیر تھی، 12مئی کو بیٹی کو فون کیا تقریباً پونے گھنٹے تفصیلی بات ہوئی تھی۔

    12 مئی کو ہی 5 بجے بنگلے کے مالک کے بیٹے شہروز نے فون کرکے بتایا کہ آپ جلدی کراچی پہنچو آپ کی بیٹی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔

    جب میں پہنچا تو لاش کوجناح اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ہم آخری رسومات کیلئے حیدرآباد آبائی گاؤں لے گئے۔

    ڈیفنس سے ملنے والی گھریلو ملازمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

    بچی کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کی حفاظت کی ذمہ داری بنگلے کے مالکان پر عائدہوتی تھی، شبہ ہے میری بیٹی کوقتل کیا گیا ہے۔ نامعلوم وجوہات کو چھپانے کیلیے بیٹی کاقتل کیا گیا۔

  • ڈیفنس سے ملنے والی گھریلو ملازمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

    ڈیفنس سے ملنے والی گھریلو ملازمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

    کراچی: ڈیفنس خیابان بخاری سے گزشتہ دنوں ملنے والی 16سالہ لڑکی فاریہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی وجہ موت کا تعین نہ ہوسکا جبکہ ملازمہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ورثا لاش کو لے کر حیدرآباد جائیں گے، گزشتہ روز ملازمہ کی لاش پنکھے پر لٹکی ہوئی ملی تھی۔

    خود کشی یا قتل : ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت

    پولیس کے مطابق پنکھے کے پر ٹیڑھے نہیں ہوئے، مگر لڑکی کی گردن پر نشان موجود ہے، گھر کے مالکان کی جانب سے خودکشی کا بتایا گیا تھا، معاملے کے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کہا جاسکے گا۔

  • خود کشی یا قتل : ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت

    خود کشی یا قتل : ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت

    کراچی : ڈیفنس خیابان بخاری کے ایک بنگلے سے نوجوان ملازمہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، مالکان کا کہنا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق بنگلے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ پولیس نے مشکوک قرار دیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بنگلے کا مالک ڈاکٹر ہے اس کا کہنا ہے ہم اتوار کی دوپہر کھانا کھانے باہر گئے تھے واپس آئے تو لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی، اس لڑکی نے خودکشی کی ہے۔

    سولہ سالہ گھریلو ملازمہ کی مبینہ خود کشی کی اطلاع پر پولیس بنگلے پر پہنچی تو گھر والے لڑکی کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش کو نیچے اتار چکے تھے۔

    گھر کے مالک شہروز  نے بتایا کہ میں بذات خود ڈاکٹر ہوں اس لیے پولیس کے آنے سے پہلے خود لاش اتار کر اسے فرسٹ ایڈ دینے کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی تقریباً ایک سال سے اسی بنگلے میں ملازمت کررہی تھی، واقعے کے وقت ڈاکٹر اپنی فیملی کے ساتھ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔

    16سالہ فاریہ خیابان بخاری کے بنگلے میں بچوں کو سنبھالنے کا کام کرتی تھی،بچی کرسی پر چڑھ کر کیسے لٹکی پولیس کو یہ معاملہ مشکوک لگ رہا ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ پراسرار لگ رہا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال مزید واضح ہوسکے گی۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنچ کے قریب بھائی نے بہن کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد بھائی جاوید موقع واردات سے فرار ہوگیا جبکہ کورنگی سنگرچورنگی کےقریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

     

  • لاہور : کم عمر گھریلو ملازمہ کی لاش ملنے کا مقدمہ درج

    لاہور : کم عمر گھریلو ملازمہ کی لاش ملنے کا مقدمہ درج

    لاہور : کم عمر گھریلو ملازمہ کی لاش ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں گھر کے مالک شیخ انیس کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن کی وفاقی کالونی میں گھریلو ملازمہ کی لاش ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں اور پوسٹ مارٹم مکمل کر کے لاش ورثہ کے حوالے کر دی ہے۔

    مقدمے میں گھر کےمالک شیخ انیس کونامزدکیاگیا، جس کے بعد ملزم کوحراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    اس سے قبل مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، پولیس ملزمان کاساتھ دےرہی ہے،مقدمہ درج نہ کرانےکادباؤڈالاجارہاہے۔

    گذشتہ روز لاہور کے علاقے ملت پارک میں 9 سالہ ملازمہ کے پر اسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہونے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

    9 سالہ زینب سلمان نامی شخص کے گھر چند ماہ سے ملازمت کررہی تھی، بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گھر کے مالک سلمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا تھا کہ گھریلو ملازمہ گزشتہ روز کچن میں سلنڈر پھٹنے سے جھلسی تھی جسے ابتدائی طبی امداد گھر میں ہی دی جاتی رہی، حالت زیادہ بگڑنے پر آج اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • اوکاڑہ میں بارہ سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی

    اوکاڑہ میں بارہ سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی

    اوکاڑہ کے علاقے القدوس ٹاؤن میں بارہ سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے القدوس ٹاؤن میں بارہ سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق کمسن گھریلو ملازمہ کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    ملزم حسنین نے ملازمہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی تھی، اس سے قبل راولپنڈی میں گھر یلو ملازمہ اور اس کی تیرہ سالہ بیٹی کو گھر کے مالک اور اس کے بھتیجے نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    خاتون نے الزام عائد کیا کہ گھر کے مالک نے میرے ساتھ متعدد مرتبہ زیادتی کی تاہم اس کے بھتیجے نے میرے سامنے میری تیرہ سالہ بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنایا۔

  • لاہور : مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پٹرول چھڑک کرزندہ جلا ڈالا ، مقدمہ درج

    لاہور : مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پٹرول چھڑک کرزندہ جلا ڈالا ، مقدمہ درج

    لاہور : گھر کی مالکن نے ملازمہ کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا ڈالا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ شازیہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نارتھ کینٹ میں گھر کی مالکن  نے ملازمہ پر پٹرول چھڑک  کر آگ لگا دی، جس میں ملازمہ کا 70 فیصد جسم جھلس گیا ، جس کے بعد اس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس نے گھریلو ملازمہ کی بہن کی مدعیت میں گھر کی مالکن شازیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزمہ شازیہ نے گھریلو ملازمہ شبنم کو آواز دے کر کچن میں بلایا اور پیٹرول کی بوتل آگ لگا کر پھینک دی۔

    ملازمہ آگ سے جھلس کر باہر بھاگی جہاں کرائے دار نے آگ بجھا کر شبنم کی جان بچائی، ملزمان نےواقعہ کو پولیس سے دور رکھنے پر زور دیا اور جان سےمارنےکی دھمکیاں دیں۔.

    تھانہ نارتھ کینٹ پولیس نے ملزمہ شازیہ کے شوہر نومی کو حراست میں لےلیا اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

  • گھریلو ملازمہ کا مبینہ تشدد سے قتل ، مرکزی ملزم 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    گھریلو ملازمہ کا مبینہ تشدد سے قتل ، مرکزی ملزم 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    خیر پور : رانیپور کی عدالت نےگھریلو ملازمہ کے مبینہ تشدد سے قتل کیس میں مرکزی ملزم اسد شاہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں گھریلو ملازمہ کے مبینہ تشدد سے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم اسد شاہ کو رانیپور کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

    عدالت نے گرفتار مرکزی ملزم اسد شاہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    ملزم اسد شاہ کی بیوی حنا شاہ کو بھی مقدمے شامل کیا گیا ہے جبکہ اے ایس پی نعمان ظفر کے مطابق چار روز میں ملزم اسد سے تفشیش کریں گے، جس سے مزید معلومات ملے گی۔

    نعمان ظفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس جگہ بچی فاطمہ کو قتل کیا گیا ہے اس کمرے کو مکمل سیل کرکے کرائم سین ڈکلیئر کیا گیا ہے جبکہ گھر اور اس روم کی سی سی ٹی وی رکارڈ بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ انصاف کا بول بالا ہوگا کسی بھی طاقتور سے کسی بھی قسم سے رعایت نہیں ہوگی ، بچی کی قبر کے کے حوالے سی اب سیشن کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، اس کے بعد مزید کاروائی ہوگی۔

  • تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت سے متعلق میڈیکل بورڈ کا اہم بیان

    تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت سے متعلق میڈیکل بورڈ کا اہم بیان

    لاہور: تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کا جنرل اسپتال لاہور میں علاج جاری ہے۔

    اس حوالے سے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے بتایا کہ رضوانہ کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں تاہم اسے نمونیا ہو گیا ہے اور آکسیجن بھی تاحال لگی ہوئی ہے۔

    میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ رضوانہ اب خود بھوک کی شکایت کرتی ہے، کھانے کو مانگتی ہے۔

    گھریلو ملازمہ رضوانہ کے والد کو دھمکیاں ملنے لگیں

    ڈاکٹر جودت سلیم نے مزید بتایا کہ رضوانہ نے آج صبح ناشتہ بھی کیا ہے، رضوانہ کو گزشتہ روز خون کی تیسری بوتل بھی لگائی گئی۔

    واضح رہے تشدد کی شکار بچی کا معاملہ 24 جولائی کو سامنے آيا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا، جب بچی کو اسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کيڑے پڑ چکے تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ خوف زدہ تھی۔

  • تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبعیت پہلے کی نسبت بہتر

    تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبعیت پہلے کی نسبت بہتر

    لاہور : پرنسپل پروفیسرالفرید ظفر کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبعیت پہلے کی نسبت بہتر ہے تاہم ان کو آکسیجن کی اب بھی ضرورت پڑ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ 5 روزسے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    پرنسپل پروفیسرالفرید ظفر نے بتایا کہ رضوانہ کی طبعیت پہلےکی نسبت بہتر ہے تاہم رضوانہ کوآکسیجن کی اب بھی ضرورت پڑ رہی ہے، آکسیجن لیول بہتر ہونے پرآکسیجن اتار دیتے ہیں اور جب طبعیت خراب ہوتی ہے آکسیجن دوبارہ لگا دیتے ہیں۔

    پروفیسرالفرید ظفر کا کہنا تھا کہ رضوانہ نے خود کھانے کو مانگا،نرم غذادینا شروع کر دی ہے، بچی رضوانہ کے پلیٹ لیٹس کافی کم ہیں، بہترکرنے کی کوشش کررہےہیں۔

    الفرید ظفر نے کہا کہ بچی رضوانہ کو خون کی بھی شدید کمی ہے تاہم کینسر کے خون کے نمونہ کی رپورٹ کلیئرہے۔

    یاد رہے جولائی کو تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر جنرل اسپتال کا کہنا تھا کہ آئی سی یو میں ڈاکٹر کا میڈیکل بورڈ بچی کی دیکھ بھال کررہا ہے، میڈیکل بورڈ سائی کیٹریسٹ، میڈسن پروفیسر، سرجری پروفیسر، نیورو پروفیسر پر مشتمل ہے۔