Tag: گھریلو ناچاقی

  • گھریلو ناچاقی پر میاں بیوی نے انتہائی قدم اٹھالیا

    گھریلو ناچاقی پر میاں بیوی نے انتہائی قدم اٹھالیا

    صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں گھریلو ناچاقی پر میاں بیوی نے تیزاب پی لیا۔

    صوبہ پنجاب کے شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ضلع چکوال کے نواحی علاقے ندرال میں گھریلو ناچاقی پر میاں بیوی نے تیزاب پی لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کو ابتدائی طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، خاوند کی حالت تشویشناک ہونے پر راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور اس کی کزن پر تیزاب سے حملہ کر دیا تھا۔

    واقعہ پاکپتن کے محلے عزیز آباد میں پیش آیا تھا جہاں ارشاد نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی شازہ پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے خاتون کا چہرہ اور جسم بُری طرح جھلس گئے تھے۔

  • شوہر نے بیوی اور ساس پر تیزاب پھینک دیا

    شوہر نے بیوی اور ساس پر تیزاب پھینک دیا

    صوبہ پنجاب کی تحصیل فورٹ عباس میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور ساس پر تیزاب سے حملہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل فورٹ عباس میں فیصل کالونی کھچی والا میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے گھریلونا چاقی پر بیوی اور ساس پر تیزاب پھینک دیا۔

    ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیزاب سے دونوں خواتین کا چہرہ اور گردن جھلس گئے، تیزاب سے متاثرہ خواتین کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تیزاب سے خواتین کے چہرے 20 فیصد تک جھلس گئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مظفر گڑھ میں گھریلو جھگڑے پر ملزم نے 2 خواتین اور بچی پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے خواتین کا 40 فیصد جسم متاثرہ ہوا تھا، یہ افسوسناک واقعہ تھانہ روہیلانولی کی حدود میں پیش آیا تھا۔

  • گھریلو ناچاقی پر بہو نے ساس کو قتل کردیا

    گھریلو ناچاقی پر بہو نے ساس کو قتل کردیا

    سوات: بارامہ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر بہو نے ساس کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے بارامہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھریلو ناچاقی پر بہو نے اپنی ساس کی جان لے لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بہو نے اپنی ساس کو قتل کرنے کے بعد گھر میں ڈکیتی کا ڈرامہ کیا، لیکن تفتیش کے دوران بہو نے اپنا جرم قبول کیا۔

    جس کے بعد ملزمہ بہو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔

  • گھریلو ناچاقی : شوہر نے  بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا

    گھریلو ناچاقی : شوہر نے بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا

    کوئٹہ : شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور لاش گھر میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کچلاک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرکے فرار ہوگیا۔

    پولیس نے خاتون کی لاش گھر سے برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردی، جہاں اس کی شناخت نازک بی بی کے نام سے ہوئی۔

    واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم حیات خان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    گذشتہ ماہ حافظ آباد کے لکھیاں گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں شوہر نے دوسری کی اجازت نہ ملنے پر بیوی کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا لیکن مقتولہ نے منع کیا تھا، گرفتار ملزم 2 روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔

  • گھریلو ناچاقی پر بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

    گھریلو ناچاقی پر بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

    ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوب میں ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں جس سے 4 افراد کی جان چلی گئی۔

    بنوں کے بائی یست خیل میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا جبکہ میر والی کلہ میں  پستول صاف کرنے کے دوران گولی چلنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    پولس کا کہنا ہے کہ متوفی کا بھائی پستول صاف کررہا تھا کہ پستول گرنے سے گولی چل گئی، دوسری جانب تھانہ ہوید میں بھتہ نہ دینے  پر 2 فریقین میں فائرنگ ہوئی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے،  پولیس نے ان تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

  • گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں  بیوی  کا قتل

    گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

    کوئٹہ : گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ کے نواں کلی شاہ عالم میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ اورنگزیب نامی شخص نےاپنی 16سالہ بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال پہنچایا ، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

    پولیس نے شوہر کو گرفتار کرکے آلہ قتل قبضے میں لے لیا، مقتولہ کے والد عبیدا للہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی عمر 16 سال ہے، اس کی شادی رواں سال جنوری میں ہوئی تھی۔

    لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ پہلے بھی مقتولہ کو اس کی ساس اور دیور نے مارا پیٹا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم اورنگزیب نے 16 سالہ مقتولہ سے تیسری شادی کی تھی، مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • دو شہروں میں الگ الگ بیویاں رکھنے والے شوہر نے ایک کو گولی مار دی

    دو شہروں میں الگ الگ بیویاں رکھنے والے شوہر نے ایک کو گولی مار دی

    لاہور: دو شہروں میں الگ الگ بیویاں رکھنے والے شوہر نے ایک بیوی کو گولی مار دی، جس سے بیوی شدید زخمی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گھریلو ناچاقی کے سبب رونما ہونے والے واقعے میں دو بیویوں کے شوہر نے ایک کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر ٹیپو سلطان نے فائرنگ کر کے دوسری بیوی کو زخمی کر دیا، زخمی بیوی کی شناخت ثمینہ کے نام سے ہوئی ہے جنھیں طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ ملزم ٹیپو سلطان نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں، پہلی بیوی پشاور جب کہ دوسری لاہور میں رہایش پذیر ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے رات گئے دوسری بیوی ثمینہ کو فائرنگ کر کے زخمی کیا، اور اس کے بعد خود ہی 15 پر کال کر کے اطلاع دی اور فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان رات کو جھگڑا ہو گیا، بات بڑھ گئی تو شوہر ٹیپو سلطان نے پستول نکال کر اس پر فائر کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • لاہور: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور بچے کو قتل کر کے خود کشی کر لی

    لاہور: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور بچے کو قتل کر کے خود کشی کر لی

    لاہور: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور 4 سالہ بچے کو قتل کر دیا، خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لٹن روڈ کے رہائشی عثمان کی اپنی بیوی سے ڈھائی سال سے ناراضگی تھی، جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے بیوی بچے کو مار کر خود کشی کر لی۔

    [bs-quote quote=”بیوی اور بچے کو مارنے والا عثمان اوبر میں ڈرائیور تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پولیس کا کہنا ہے کہ عثمان نے فون کر کے بیوی کو میکے سے بلایا اور بیوی بچے کو لانے کے لیے آن لائن ٹیکسی بھی خود بھیجی۔

    بیوی عائشہ اور چار سالہ بچہ ارتضیٰ جیسے ہی پہنچے عثمان نے گھر سے نکلتے ہی دونوں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق بیوی اور بچے کو مارنے کے بعد عثمان نے بھی کچھ دور آگے جا کر اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کر لی۔


    یہ بھی پڑھیں:  لاہور : سوتیلے بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو قتل کردیا، لاشیں قبرستان سے ملیں


    پولیس نے جائے وقوعہ سے شوہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جب کہ عثمان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اوبر کا ڈرائیور تھا۔

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل لاہور کے علاقے شاد باغ میں تہرے قتل کی واردات میں سوتیلے بیٹے نے باپ کی قبر پر بلا کر سوتیلی ماں اور دو بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، تیسری بہن نے بھاگ کر جان بچا لی تھی۔

  • لیہ میں باپ نے 5بچوں کو زہردے کرخودکشی کرلی

    لیہ میں باپ نے 5بچوں کو زہردے کرخودکشی کرلی

    لیہ: پنجاب کےشہر لیہ میں باپ نےاپنےبچوں کوزہردےکرخود بھی زہرکھالیاجس کےنتیجےمیں 5بچےاورباپ جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق لیہ کے علاقے چوک اعظم کے قریب واقع چک نمبر 341 ٹی ڈی اےمیں گھریلو ناچاقی سےتنگ آ کرباپ نےاپنے 5 بچوں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتارا اور پھر خود بھی زہر پی لیا۔

    محمد طارق نامی شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 بچیاں اور 1 بچہ شامل ہےجن کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

    پولیس حکام کےمطابق محمد طارق کو تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا،بعدازاں اسےڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیا جارہاتھا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

    محمدطارق نےڈیڑھ سال پہلےبیوی کوطلاق دی تھی اور اس کا کاگھرمیں بھائیوں اوربھابھیوں سےجھگڑارہتاتھا


    لیہ میں زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی


    یاد رہےکہ گزشتہ سال مئی میں لیہ کی تحصیل کہروڑ لعل عیسن میں بچے کی پیدائش پرتقسیم کی جانے والی مٹھائی کو کھانے سے 34 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    واضح رہےکہ بعدازاں مٹھائی فروش  طارق کے چھوٹے بھائی خالد نےمجسٹریٹ کے روبرو مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • گھریلو ناچاقی پر ملزم نے ساس اور بیوی کو قتل کردیا

    گھریلو ناچاقی پر ملزم نے ساس اور بیوی کو قتل کردیا

    کراچی : گھریلو ناچاقی پر سرجانی ٹاوٴن میں شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کردیا۔ خلع کیلئے عدالت جانے والی خاتون اور اس کی ماں کو شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

     تفصیلات کے مطابق گھر یلو تنازعے کے شاخسانے نے دو خواتین کو موت کے گھاٹ اتاردیا، کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ملک ناصر نامی شخص نے گھریلو تنازعہ پراپنی بیوی کرن اورساس کوقتل کردیا۔

    فائرنگ سے ملزم کا سسر بھی زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی سسر عابد نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ اُن کی بیٹی اور بیوی آج خلع کے لئےعدالت جارہی تھیں کہ اس کے داماد ناصر نے فائرنگ کرکے بیٹی اور بیوی کو قتل کردیا۔

    واقعہ کے بعد ماں بیٹی کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں پولیس مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے، ملک ناصر کی کرن سے 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔