Tag: گھر بیٹھے

  • محکمہ ایکسائز کا بڑا اقدام، نئی گاڑی کی رجسٹریشن گھر بیٹھے ہو گی!

    محکمہ ایکسائز کا بڑا اقدام، نئی گاڑی کی رجسٹریشن گھر بیٹھے ہو گی!

    محکمہ ایکسائز پنجاب نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے عوام کو بڑی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب گھر بیٹھے نئی گاڑی کی رجسٹریشن کرانے کی سہولت حاصل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ عوام نئی گاڑی کی رجسٹریشن گھر بیٹھے کرا جا سکیں گے۔ موٹر وہیکل ٹیکس میں کیش ادائیگی ختم کر دی گئی ہے۔ اب تمام ادائیگیاں بینک یا ٹیلی کام چینل سے ہوسکیں گی۔

    ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ نئی کمپیوٹرائزڈ ایپلی کیشن کل سے مرحلہ وارلانچ کی جائے گی۔ گاڑی رجسٹریشن کے لیے ایکسائز اہلکار مالک کے پاس خود جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ اصل فائل اور اسمارٹ کارڈ مالک کے گھر پہنچایا جائے گا۔ اب گاڑی اور مالک کا ڈیٹا بہتر طور پر محفوظ رکھا جاسکے گا۔

  • سندھ کی عوام کے لیے خوشخبری، جائیداد سے متعلق مسائل اب گھر بیٹھے حل ہوں گے

    سندھ کی عوام کے لیے خوشخبری، جائیداد سے متعلق مسائل اب گھر بیٹھے حل ہوں گے

    کراچی: سندھ حکومت نے انقلابی اقدام کرتے ہوئے محکمہ ریونیو میں نیا سسٹم قائم کردیا جس سے جائیداد سے متعلق مسائل گھر بیٹھے حل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جائیداد سے متعلق این او سی، فروخت کا معاہدہ اور رجسٹریشن اب آن لائن ہوگی جس کے لیے محکمہ ریونیو میں نیا سسٹم قائم کر دیا گیا ہے۔

    نئے سسٹم میں زمینوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ، ریونیو مینجمنٹ اور انفارمیشن شامل ہوگی۔ صوبائی وزیر ریونیو نے لارمس کے نام سے نئے سسٹم کی منظوری دے دی۔

    آن لائن درخواست پر مختار کار 3 دن میں این او سی جاری کرنے کا پابند ہوگا، شہری ہوم ڈلیوری کی فیس دے کر درخواست گھر پر بھی حاصل کر سکیں گے۔

    محکمہ ریونیو نے ای اسٹامپ پیپر بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ای اسٹامپ پیپر کے اجرا سے جعلی اسٹامپ پیپر ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

  • گھر بیٹھے لاکھوں روپے کمانے والی نوکریاں

    گھر بیٹھے لاکھوں روپے کمانے والی نوکریاں

    نیویارک : ٹیکنالوجی کی دنیا میں انٹرنیٹ کی بے پناہ ترقی کے بعد اب یہ ممکن ہوگیا  ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں بیٹھ کر کام کرسکتے ہیں اور اس کے عوض ایک روایتی ملازمت سے زیادہ کمائی بھی ممکن ہو سکتی ہے،انٹرنیٹ کے ذریعے فری لانس ملازمین فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق  کام گھر سے کیے جانے والے مختلف کام بلند ترین آمدنی کے لحاظ سے سر فہرست ہیں۔

    فری لانس ملازمین فراہم کرنے والی کمپنی  کے مطابق  پیٹنٹ لاء میں پیٹنٹ کے متعلق قانونی خدمات گھر بیٹھے دی جاسکتی ہے اور اس کے زریعے ایک سو بارہ ڈالر فی گھنٹہ کما سکتے ہیں۔

    گوگل ویب سائٹ آپٹی مائزر کے زریعے 54 ڈالر فی گھنٹہ گھر بیٹھے کما سکتے ہیں۔

    فری لانس کمپنیز کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے مختلف شعبوں میں گھر بیٹھے کام کرسکتے ہیں، جیسے سرمایہ کاری تحقیق سے 54 ڈالر فی گھنٹہ، نیٹ ورک ایڈمنسٹریشن سے 51 ڈالر فی گھنٹہ، امیزون ویب سروس سے 49 ڈالر فی گھنٹہ کما سکتے ہیں۔

    قانونی رائٹنگ سے 49 ڈالر فی گھنٹہ، فریم ورک پروگرامنگ سے  46 ڈالر فی گھنٹہ، سرچ انجن مارکیٹنگ سے 35 ڈالر فی گھنٹہ، انٹرنیٹ سیکیورٹی  سے 42 ڈالر فی گھنٹہ، ڈیٹا بیس ڈیولپمنٹ  سے 49 ڈالر فی گھنٹہ، کاروباری مشاورت  سے 54 ڈالر فی گھنٹہ، یوزر ایکسپیرینس ڈیزائن  سے 44 ڈالر فی گھنٹہ، انیمیشن سے 36 ڈالر فی گھنٹہ، موبائل ایپ ٹیسٹنگ سے 33 ڈالر فی گھنٹہ کمائے جاسکتے ہیں۔