Tag: گھر خریدنے

  • اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

    اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے قرضہ اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے 20 سالہ قرضہ اسکیم متعارف کرا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ کا رہائشی مکان ، 10 کروڑ کے پلاٹ اور 70 لاکھ تک کی گاڑی پر نئے قانون کا طلاق نہیں ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ یکم جولائی 2024 سے پہلے خریدی جائیداد پر ساڑھے 4 سے 6 فیصدتک ودہولڈنگ ٹیکس ہوتا ہے تاہم 15 سال یا اس سے زائد مدت تک استعمال ہونیوالی جائیداد پر ودہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایک لاکھ 93 ہزار خواتین کو قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں، اگلے مرحلے میں خواتین کو 14 ارب روپے کے مزید قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : فلیٹس خریدنے یا گھر تعمیر کرنے پر ٹیکس کریڈٹ کی سہولت ہوگی

    یاد رہے نوید قمرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس ہوا تھا، جس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2500 اسکوئر فٹ تک فلیٹس خریدنے یا گھر تعمیر کرنے پر ٹیکس کریڈٹ کی سہولت ہوگی۔

    مارگیج فنانسنگ اسکیم کے تحت فنانسنگ پر سود ادائیگی میں 30 فیصد ٹیکس کریڈٹ ملے گا۔

  • گھر خریدنے کے خواہمشند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    گھر خریدنے کے خواہمشند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد: گھر خریدنے کے خواہمشند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت کی جانب سے بڑی چھوٹ ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریئل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ شعبے کی بحالی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو ٹاسک فورس کی سفارشات بھجوا دی گئیں، جس کے بعد وزیر اعظم نے سفارشات کا جائزہ لینے لے کیلئے 3 فروری کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔.

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ورکنگ پیپر میں رہائشی گھروں کیلئے اضافی منزل کی تعمیر کی اجازت دینے کی تجویز ہے جبکہ پہلی بار گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

    مزید پڑھیں : گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت کم ہوگئی

    پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے، کم آمدن طبقے کو سبسڈی دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

    اس کے علاوہ گھروں کی تعمیر کے لئے قرضے دینے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔