Tag: گھر سے گرفتار

  • شعیب شاہین کو بھی ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا

    شعیب شاہین کو بھی ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا

    پولیس نے شیر افضل مروت کے بعد شعیب شاہین کو بھی گرفتارکرلیا ہے، پی ٹی آئی رہنما کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شعیب شاہین کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، ایس ایچ اور رمنا اور ان کے ساتھ نفری وہاں پہنچی، اس دوران شعیب شاہین اپنے آفس میں کام کررہے تھے۔

    ایس ایچ او اس دوران شعیب شاہین کو سلام کرتے ہیں اور انھیں اپنے ساتھ چلنے کا کہتے ہیں جبکہ شعیب شاہین اپنے اسٹاف کو آواز دیتے ہیں، پولیس اہلکار ان کے اسٹاف کو روک دیتے ہیں۔

    رہنما پاکستان تحریک انصاف کو پولیس نے 26 نمبر چونگی پر بدنظمی اور جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ ہونے پر گرفتار کیا ہے۔

    اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ جلسے کے بعد زرتاج گل،عمر ایوب اور دیگر کو بھی گرفتار کیا جائیگا، شیر افضل مروت کو تھانہ کوہسار منتقل کیا جائے گا۔

    دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کی لیڈرشپ نے شیر افضل کے گرفتار ہونے کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے پارلیمنٹ میں پناہ لی ہوئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ زرتاج گل، عامرمغل، شعیب شاہین ، عمرایوب اور شیر افضل مروت ایف آئی آر میں نامزد ہیں، پی ٹی آئی کی سیمابیہ طاہر اور راجہ بشارت سمیت 28 رہنما نامزد ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ کرنے اور روٹ کی خلاف ورزی پر 3 مقدمات درج کیے گئے، زرتاج گل، عمر ایوب اور دیگر کو بھی گرفتار کیا جائیگا، اسلام آباد پولیس کو پی ٹی آئی کے دیگرارکان کے باہر آنے کا انتظار ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی کی بھاری نفری موجود ہے، پارلیمنٹ کے دونوں گیٹ پر سیکورٹی اہلکار موجود ہیں، لیڈی پولیس اہلکار بھی پارلیمنٹ کےگیٹ کے باہر موجود ہیں۔

  • کالم نگار اوریا مقبول جان گرفتار

    کالم نگار اوریا مقبول جان گرفتار

    لاہور : ایف آئی اے سائبر کرائم کے اہلکاروں نے معروف تجزیہ کار اور کالم نگار اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اوریا مقبول جان کو ڈی ایچ اے فیز6 سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق اوریا مقبول جان کو آج جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا، اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت پھیلانے، اور اداروں کی تضحیک کا الزام ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 13 مئی 2023 کو لاہور پولیس نے اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انہیں حراست میں لیا تھا۔

  • پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی  گھر سے گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی گھر سے گرفتار

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کو گھر سے گرفتار کرلیا گیا، ترجمان  نے بتایا کہ چھاپہ مار ٹیم موبائل فونز اور لیپ ٹاپ ساتھ لے گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کو گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔

    افتخار درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایف آئی آر اور وارنٹ دکھائے بغیر مجھے حراست میں لیا گیا۔

    رہنما افتخار درانی کی گرفتاری کے حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ رہنما تحریک انصاف افتخار درانی کے گھر چھاپہ اور توڑپھوڑ کی گئی، گھر کے دروازے توڑ دیے جبکہ موبائل فونز اور لیپ ٹاپ ساتھ لے گئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ افتخاردرانی اپنے گھر نہیں عارضی جائے پناہ پر تھے، چھاپہ مار ٹیم سی سی ٹی وی بھی ساتھ لے گئی ، اہل خانہ تاحال ان کے بارے میں لاعلم اوررابطے سے محروم ہیں۔